قیدی کو گفتگو سے کوئی نہیں روک سکتا، پابندی کا جیل رول بھی غیر آئینی ہے، سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
قیدی کو گفتگو سے کوئی نہیں روک سکتا، پابندی کا جیل رول بھی غیر آئینی ہے، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کوئی آئین قیدی کو گفتگو سے کوئی نہیں روک سکتا، پابندی کا جیل رول بھی غیر آئینی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر کرنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی آئین قیدی کو گفتگو کرنے سے نہیں روکتا اور اس حوالے سے جیل رول کے تحت عائد کی گئی پابندی بھی غیر آئینی ہے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ قیدی کی آزادی تو چھینی جاتی ہے لیکن اس کی زبان اور ذہن نہیں چھینے جا سکتے۔ جب کوئی شخص کسی قیدی سے ملنے جاتا ہے تو جو اس کے ذہن اور زبان پر آئے وہ بول سکتا ہے، اس پر کسی قسم کی قدغن آئین کے مطابق نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نظام کے کھوکھلے پن کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ جو جھوٹ 8 فروری کو ہوا، عوام کے ووٹ پر جو ڈاکا ڈالا گیا، اسے پس پشت ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ ان کا مقدر صرف محکومی ہے ۔ ان کے ووٹ اور آواز کی کوئی وقعت نہیں۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عوام کو یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ان کے لیڈران کی آزادی حکمرانوں کے رحم و کرم پر ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہی سب سے بڑا لیڈر ہے اور آج یہ لوگ ڈرے اور بوکھلائے ہوئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی آواز بند کرنا ہی ان کا اصل مقصد ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان نے خود پمز اسپتال سے علاج کروانے کی خواہش کا اظہار کیا، اعظم نذیر تارڑ عمران خان نے خود پمز اسپتال سے علاج کروانے کی خواہش کا اظہار کیا، اعظم نذیر تارڑ اسرائیلی فوج میں پہلی بار ایک مسلم خاتون افسر کو عربی ترجمان مقرر یو اے ای نے 2ارب ڈالر قرض صرف ایک ماہ کیلئے رول اوور کر دیا رواں مالی سال، 7ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 28فی صد اضافہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات، پاکستان کو بھی ثالثی کی دعوت چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت شاہدرہ ڈیم منصوبے کے حوالے سے اجلاسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا نے کہا بھی غیر آئینی ہے قیدی کو گفتگو نے کہا کہ پی ٹی آئی جیل رول
پڑھیں:
’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے طلبہ احتجاج کے تناظر میں ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے طلبہ اور سونم وانگچک سے اپیل کی ہے۔
سلمان خان نے نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر جاری طلبہ احتجاج کے تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’طلبہ کی تعلیم اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، اس لیے انہیں خود بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اپنے والدین کو مزید پریشان کرنا چاہیے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’معزز وزیرِ اعظم اس معاملے پر ٹوئٹ کر چکے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ وہ پرچہ لیک کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ لہٰذا تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے والدین اور گھروں کو واپس چلے جائیں۔‘‘
View this post on Instagramاداکار نے اپنے پیغام میں گزشتہ 25 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تعلیمی کارکن سونم وانگچک کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’سونم، اب بہت ہو گیا، بھائی۔ براہِ کرم اپنی بھوک ہڑتال مزید طویل نہ کریں۔ اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو احتجاج کا جذبہ برقرار رکھیے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اب اس کی ضرورت ہے۔ کچھ کھا لیجیے، اگر چاہیں تو میں اپنے گھر سے آپ کے لیے کھانا بھی بھجوا دوں گا۔‘‘
یہ بیان سلمان خان کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران اس معاملے پر دوسری عوامی اپیل ہے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے نیٹ امتحان کے تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا تھا۔
View this post on Instagramواضح رہے کہ نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک کے بعد ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔