ملکی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں، پنجاب میں سول مارشل لا نافذ ہے، وزیراعلی پختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2026 سب نیوز

پشاور(سب نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سول مارشل لا ہے، وہاں کے حکمران آمروں کی گود سے جنے ہیں۔نشتر ہال میں یوتھ کنونشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں، سیاسی اور اداروں کے حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی اس ملک کی امید ہیں بڑا انسان وہ ہے جس کا خواب بڑا ہو ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وزیر اعلی بنوں وزیر اعلی تو بن گیا لیکن آگے بڑھنا بڑا خواب ہے ۔سہیل آفریدی نے کہا کہ پنجاب میں سول مارشل لا ہے۔ وہاں کے حکمران آمروں کی گود سے جنے ہیں ۔ پنجاب میں پی ٹی آئی ایم این ایز سے اسلحہ و گاڑیاں ٹپمرڈ کی جا رہی ہیں۔وزیراعلی کے پی کے نے کہا کہ بشری بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، انہیں بھی قید کیا ہوا ہے۔ بانی کی بہنوں پر زہریلا پانی پھینکا جاتا ہے ۔ ایک صوبے کے وزیر اعلی کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا جاتا ہے ۔ دوسرے صوبے کے وزیر اعلی کو بڑے طیارے میں بیرون ملک لے کر جایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا کو ضم کیا گیا لیکن مالی طور پر حصہ نہیں دیا جارہا ۔ آئی ایم ایف نے چارج شیٹ بنائی ، 5 ہزار ارب روپے وزرا ہڑپ کر گئے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ تیراہ کے لوگوں کو زبردستی مجبور کیا گیا ہے۔ ملٹری آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں ، ملٹری آپریشن سے دہشتگردی کم نہیں ہوتی ، بڑھتی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مذہبی و سیاسی جماعتوں کو بٹھا کر پالیسی بنانا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ وفاق ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے۔ جو ان کے ارادے ہیں شاید میں نہ رہوں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ آواز اٹھانا ،جنازے اٹھانے سے بہتر ہیں ۔ اس بار ہم بند کمروں کے فیصلے مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجاپان کی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 23.

9 روپے گرانٹ کی منظوری جاپان کی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 23.9 روپے گرانٹ کی منظوری چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ کمبوڈیا کا سرکاری دورہ چین کی گوادر بندرگاہ پر حملے کی شدید مذمت افغانستان کے ایجنٹ دہشتگردوں کو بلوچ عوام کے ساتھ مل کر شکست دیں گے، وزیر دفاع نائب وزیراعظم سے اوورسیز رہنماؤں کی ملاقات، سبز پاسپورٹ کی عزت کو سراہا اسپیکر قومی اسمبلی سے برطانیہ کی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پنجاب میں سول مارشل لا

پڑھیں:

فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں  کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں،  ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار