جاپان کا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے این جی اوز کو گرانٹ فراہم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
جاپان کی حکومت نے گرانٹ اسسٹنس فار گراس روٹس ہیومن سیکیورٹی پروجیکٹس پروگرام کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2 مقامی غیر سرکاری تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان کے تعاون سے فیصل آباد میں 7 واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح
اس پروگرام کے تحت ضلع چکوال اور ضلع مانسہرہ میں منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 85 ہزار 429 امریکی ڈالر (تقریباً 2 کروڑ 39 لاکھ روپے) کی گرانٹ دی جا رہی ہے۔
گرانٹ کے معاہدوں پر 3 فروری 2026 کو جاپان کے سفیر برائے اسلامی جمہوریہ پاکستان، عزت مآب اکاماتسو شوئچی اور متعلقہ این جی اوز کے نمائندوں کے درمیان جاپان کے سفارت خانے اسلام آباد میں دستخط کیے گئے۔
ان منصوبوں پر عملدرآمد کرنے والی تنظیموں میں بن قطب فاؤنڈیشن اور سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن شامل ہیں۔
بن قطب فاؤنڈیشن کو ضلع چکوال کے دیہی علاقے میں واقع بیگم نور میموریل اسپتال میں زچہ و بچہ صحت مرکز کی تعمیر کے لیے 55 ہزار 230 امریکی ڈالر (تقریباً ایک کروڑ 55 لاکھ روپے) فراہم کیے جائیں گے۔
جدید طبی آلات سے آراستہ یہ مرکز 24 گھنٹے محفوظ زچگی، ہنگامی زچگی خدمات اور نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کی سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کرے گا۔
منصوبے کے تحت مستحق افراد کو رعایتی طبی سہولیات بھی دی جائیں گی۔ اس منصوبے سے سالانہ 10 ہزار سے زائد مریض مستفید ہوں گے جبکہ خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق آگاہی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
دوسری جانب سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کو ضلع مانسہرہ کے گاؤں مکڑیہ میں رابطہ سڑک کی بہتری کے لیے 30 ہزار 199 امریکی ڈالر (تقریباً 84 لاکھ روپے) کی گرانٹ دی جائے گی۔
منصوبے میں سڑک کی پختگی اور حفاظتی دیواروں کی تعمیر شامل ہے جس سے مقامی آبادی کی نقل و حرکت اور حفاظت میں بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد: جاپان کے سفارتخانے میں جاپانی فلم کی خصوصی نمائش، فلم بینوں کی بڑی تعداد شریک
مذکورہ منصوبے سے 2 ہزار 400 سے زائد افراد براہ راست جبکہ قریبی علاقوں کے ہزاروں افراد بالواسطہ طور پر مستفید ہوں گے اور خصوصاً صحت، تعلیم اور منڈیوں تک رسائی میں آسانی پیدا ہو گی۔
دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئچی نے کہا کہ جاپان کئی دہائیوں سے پاکستان کے ساتھ صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے سمیت انسانی ضروریات کے شعبوں میں قریبی تعاون کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی جی پی پروگرام مقامی این جی اوز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے براہ راست عوامی ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ دیتا ہے۔
جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ بنیادی سہولیات اور انفراسٹرکچر پائیدار ترقی اور انسانی تحفظ کی بنیاد ہیں جو جاپان کے اپنے ترقیاتی تجربے کی عکاسی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جاپان نے پاکستانی اساتذہ کے لیے ٹریننگ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا
ان کا کہنا تھا کہ جاپان کی حکومت پاکستان کے ایک دیرینہ دوست کی حیثیت سے مستقبل میں بھی قابل مقامی تنظیموں کی معاونت جاری رکھے گی تاکہ نچلی سطح پر عوام کی روزمرہ زندگی اور فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بن قطب فاؤنڈیشن جاپان چکوال سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن گرانٹ اسسٹنس فار گراس روٹس ہیومن سیکیورٹی پروجیکٹس پروگرام مانسہرہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بن قطب فاؤنڈیشن جاپان چکوال سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جاپان کے کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم