ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے نے دونوں ممالک کے حکومتی اور عوامی تعلقات کو ایک نئی جہت بخشی ہے جس کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سفارت خانہ پاکستان ریاض میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے احمد فاروق نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان اسلامی دنیا کے اہم ممالک ہیں جو دفاعی امور سمیت دیگر شعبوں میں بہتر مستقبل کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری اور تجارتی معاہدے طے پائے تھے جن میں سے متعدد تکمیل کے مراحل میں ہیں اور ان کے مثبت اثرات پاکستانی معیشت پر ظاہر ہو رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بسنت سے منسلک سامان سستا ہونے کی خوشخبری سنا دی

سفیر پاکستان نے مزید بتایا کہ آئندہ ایک ماہ کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، ٹیکسٹائل سمیت آٹھ شعبوں میں پاک سعودی معاہدے طے پانے والے ہیں، جن کے ذریعے پاکستانی مصنوعات کی سعودی عرب کو برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

احمد فاروق نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جو سالانہ 720 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہیں جبکہ خدمات کے شعبے میں برآمدات 590 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2025 کے دوران پاکستان سے پانچ لاکھ ورکرز سعودی عرب آئے اور مجموعی طور پر سعودی عرب میں مقیم 30 لاکھ پاکستانی دنیا بھر سے بھیجے جانے والے زرمبادلہ میں 25 فیصد حصہ ڈالتے ہیں۔

پی ایس ایل 11کے لیے لاہور قلندرز نے حارث رؤف اور فخر زمان کو ریلیز کر دیا

سفیرِ پاکستان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سفارت خانہ پاکستان اپنے ہم وطنوں کے مسائل کے حل کے لیے انتہائی دلجمعی اور فرض شناسی کے ساتھ کام کر رہا ہے اور تمام شعبے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی رہنمائی اور معاونت کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: احمد فاروق نے کہا

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ