جرح کے نام پر گواہ کو ہراساں اور غیرمتعلقہ سوالات کرنا ناقابل قبول ہے ؛سپریم کورٹ نے لاہور میں اراضی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)سپریم کورٹ نے لاہور میں اراضی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے ٹرائل کورٹ، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے قانون کے مطابق قراردے دیئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہاکہ جرح کے نام پر گواہ کو ہراساں اور غیرمتعلقہ سوالات کرنا ناقابل قبول ہے۔جرح کا حق لامحدود ہے اور نہ ہی بے لگام ہے۔
سپریم کورٹ نے کہاکہ ٹرائل کورٹ کو غیرضروری جرح محدود یا ختم کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے،عدالتیں گواہوں کو غیرضروری تضحیک اور دباؤ سے محفوظ رکھنے کی پابند ہیں۔
چیف جسٹس سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں: شیخ رشید
یادرہے کہ ٹرائل کورٹ نے مدعا علیہ کا مزید جرح کا حق ختم کردیاتھا اور لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کردی تھی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ نے
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔