لاہور: بسنت کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف پتنگ بازی پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
پنجاب حکومت نے بسنت فیسٹیول کے دوران علامہ اقبال ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بسنت: 4 مزید اضلاع کو پتنگ سازی کی اجازت مل گئی
ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پابندی کی مدت اور علاقوں کی تفصیلنوٹیفکیشن کے مطابق 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو ٹیک آف کے راستوں کے اندر آنے والے علاقوں میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیے: لاہور میں بسنت فیسٹیول کے لیے جامع حفاظتی اقدامات
ان علاقوں میں نادر آباد، گلشن کالونی، نشاط کالونی، بھٹہ چوک، ڈی ایچ اے کے 4 بلاکس، الفیصل ٹاؤن، جوڑے پل، کینال بینک روڈ اور تاج پورہ شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ یہ پابندی فضائی سیکیورٹی اور ایئرپورٹ کے آپریشنز کے تحفظ کے لیے عائد کی گئی ہے تاکہ بسنت کے دوران کسی بھی حادثے یا فضائی رکاوٹ سے بچا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بسنت علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور لاہور ایئر پورٹ کے اطراف پتنگ بازی ممنوع لاہور ایئر پورٹ کے پاس پتنگ بازی ممنعو.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور لاہور ایئر پورٹ کے پاس پتنگ بازی ممنعو پتنگ بازی
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی