Express News:
2026-07-24@07:53:47 GMT

ٹیسٹ کرکٹ میں اہم قانون تبدیل کر دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT

ایم سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کے دن کے اختتام سے متعلق اہم قانون سمیت متعدد قوانین میں تبدیلیاں متعارف کرا دیں۔

منگل کے روز متعارف کرائے جانے والے ’لاز آف کرکٹ‘ کے نئے ایڈیشن کے مطابق قانون میں تبدیلی کے بعد ٹیسٹ میچ میں دن کے اختتامی اوور میں وکٹ گرنے کے بعد دن ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ نیا بیٹر آکر اسٹرائیک سنبھالے گا۔

ایم سی سی کی ذیلی کمیٹی برائے قانون کے مطابق اس قانون میں تبدیلی کی بڑی وجہ بیٹنگ اور بولنگ سائڈ کے درمیان توازن برقرار رکھنا اور میچ میں سنسنی برقرار رکھنا ہے۔

مزید پڑھیں

غیر قانونی بولنگ ایکشن، آئی سی سی نے آل راؤنڈر پر پابندی عائد کر دی

اس تبدیلی کے متعلق ایم سی سی کا کہنا تھا کہ اگر دن کے آخری اوور میں وکٹ گرے گی تو دن ختم نہیں ہوگا۔ قانون 12.

5.2 میں تبدیلی کی وجہ بتاتے ہوئے ایم سی سی کا کہنا تھا کہ اگر فیلڈنگ سائیڈ آخری اوور میں وکٹ لیتی ہے تو بیٹنگ سائیڈ اپنا بیٹر وکٹ پر نہیں بھیجتی، یہ غیر منصفانہ عمل محسوس ہوتا ہے۔ جس وقت کنڈیشنز بولنگ سائیڈ کے حق میں ہوتی ہیں اس وقت اوور روک کر اگلے دن کروانا میچ سے سنسنی کو بھی ختم کر دیتا۔

ایم سی سی کے مطابق قانون میں تبدیلی کے بعد اب آخری اوور پورا کرانا ہوگا۔

اس کے علاوہ ایم سی سی نے ہٹ وکٹ اور اوور تھرو سمیت قانون میں 73 تبدیلیاں کی ہیں۔ جن کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں تبدیلی ایم سی سی

پڑھیں:

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

ویسٹ انڈیز (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق