Nawaiwaqt:
2026-07-24@06:05:27 GMT

عمران خان کا آپریشن نہیں ہوا، صرف انجیکشن لگے: وزیرِ قانون

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT

عمران خان کا آپریشن نہیں ہوا، صرف انجیکشن لگے: وزیرِ قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا آپریشن نہیں ہوا ہے. انہیں صرف انجیکشن لگائے گئے ہیں۔منگل کو سینیٹ اجلاس میں عمران خان کی صحت سے متعلق سوالات پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خود پمز اسپتال میں علاج کروانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور اگر دوبارہ ایسا کوئی معاملہ سامنے آیا تو انہیں تمام ممکنہ طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو کسی قسم کی حق تلفی یا شکایت ہے تو اس کے لیے متعلقہ عدالتیں اور اپیلٹ ٹریبونلز موجود ہیں، جہاں قانونی طریقہ کار کے مطابق رجوع کیا جا سکتا ہے۔اعظم نذیر نے عمران خان کی آنکھ میں تکلیف پر حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 60 سال کی عمر کے بعد آنکھ میں بلڈ سرکولیشن کے مسائل بہت سے افراد کو لاحق ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بھی وہی انجیکشن لگایا گیا جو عام مریضوں کو لگتا ہے، بانی پی ٹی آئی کا کوئی آپریشن نہیں ہوا بلکہ صرف انجیکشن دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمران سکندر نے بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دائیں آنکھ میں بینائی کی کمی کی شکایت کی تھی۔ جس کے بعد ابتدائی طور پر ایک سینئر ڈاکٹر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کی آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ای ڈی پمز کے مطابق، معائنے کے دوران دائیں آنکھ کے تمام ضروری ٹیسٹ مکمل کیے گئے، جن میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈوسکوپی، آنکھ کے اندر دباؤ کی پیمائش اور ریٹینا کی او سی ٹی شامل تھی۔ان ٹیسٹس کے بعد ڈاکٹروں نے دائیں آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص کی۔ای ڈی پمز کے مطابق مزید علاج کے لیے سینئر ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی، جس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب انہیں تجویز کردہ علاج کے لیے پمز لایا گیا۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کی بیماری اور علاج کے طریقہ کار سے مکمل طور پر آگاہ کیا گیا اور علاج سے قبل ان سے تحریری رضامندی بھی حاصل کی گئی۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون کا نفاذ بھی ایک باقاعدہ قانونی عمل کے تحت ہوتا ہے اور کسی کے ساتھ بھی غیر قانونی یا غیر آئینی سلوک نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹرائل کے نتیجے میں سابق وزیراعظم کو سزا سنائی گئی اور بانی پی ٹی آئی اس وقت جیل میں ہیں۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وزیراعظم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولتیں نہ دی جائیں، بلکہ وزیراعظم نے پمز اسپتال کے ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ تمام حقائق پر مبنی پریس ریلیز جاری کی جائے تاکہ عوام کو اصل صورتحال سے آگاہ کیا جا سکے۔ان کے مطابق عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور دعا ہے کہ وہ مکمل صحت مند رہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پولیس حراست میں ایریا مجسٹریٹ کی نگرانی ہوتی ہے جبکہ سزا یافتہ مجرم کے معاملات اپیلٹ ٹریبونل دیکھتا ہے۔ اگر جیل میں سہولتیں فراہم نہ ہونے کی شکایت ہو تو سپرنٹنڈنٹ جیل اور عدالت اپیلٹ ٹریبونل متعلقہ فورمز ہیں۔وفاقی وزیر قانون نے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ کو منشیات کے ایک ناحق مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا.

گرفتاری سے نو دن قبل انہیں آنکھ کا فالج ہوا، جس جیل میں انہیں رکھا گیا وہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سے زیادہ تھا اور شدید گرمی میں وہ فرش پر سونے پر مجبور تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کے وزیراعظم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ کسی قیدی سے علاج یا سہولتیں روکی جائیں۔


اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ جیل میں ملاقات کے طریقہ کار کے لیے بھی اپیلٹ ٹریبونل سے رجوع کرنا ہوتا ہے، جبکہ عدالتیں نوٹیفائیڈ ہیں اور کیسز کی باقاعدہ نگرانی کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک کمیٹی میں حال ہی میں ٹرانس جینڈر ممبران کو بھی شامل کیا گیا ہے، جن کے مسائل اور شکایات پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر قانون کے مطابق جیل میں الگ سیل اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے مطالبات پر قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹنگ آف کرائم سے لے کر ٹرائل تک تمام اقدامات قانون کے مطابق کیے گئے، جبکہ آرڈیننس کے تحت قانونی ترامیم پارلیمنٹ سے منظور کرائی گئیں، جو مکمل طور پر آئینی اور قانونی دائرہ کار میں ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اعظم نذیر تارڑ نے کہ بانی پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی کو وفاقی وزیر قانون عمران خان کی نے کہا کہ انہوں نے آنکھ میں کے مطابق کیا گیا جیل میں کے بعد کے لیے

پڑھیں:

کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم قرار دے دیا۔

اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی ترمیم آئین اور قانون سے متصادم ہے۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چوہدری ندیم قاسم کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو تحریر کیے گئے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل 6 جولائی کو منظور کیا۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق گورنر کے پی نے بلدیاتی حکومت کے نئے ترمیمی بل کی توثیق کر دی ہے، ترمیم کے مطابق ضلع میں ویلیج اور نیبر ہڈ کونسل کی آبادی 30 سے 40 ہزار کے درمیان ہوگی، ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت سے مشاورت سے کوئی تبدیلی کر سکے گا۔ 

خط کے مطابق الیکشن ایکٹ اور آئین کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کے الیکشن کے لیے حلقہ بندی کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، حلقہ بندی کے معاملے پر حکومت سے مشاورت بھی آئین کی روح کے خلاف ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق الیکشن کمیشن کے لیے اس ترمیم کے تحت 30 سے 40 ہزار کی آبادی کے لیے حلقہ بندی کرنا قابل عمل نہیں۔ 

خط کے متن کے مطابق آئین کے تحت کوئی قانون الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لے سکتا، اتنی تاخیر سے یہ ترمیم کرنا بظاہر بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا حربہ ہے۔  

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اس معاملے پر معاونت کرے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن