ہمیں عمران خان کی ٹریٹمنٹ نہیں رہائی چاہیے: علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے ہمیں عمران خان کی ٹریٹمنٹ نہیں رہائی چاہیے۔
اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے پی ٹی آئی سینیٹر مشال یوسفزئی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا مشال یوسفزئی جن کی ہدایات پر جھوٹ بولتی ہیں وہ ان کی ذمہ داری پوری کر رہی ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی خیر خواہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشال یوسفزئی اور شیر افضل مروت کو علیمہ خان کا ٹارگٹ ملا ہوا ہے، عمران خان نے جیل میں کہا تھا جاکر ان کو بتاؤ کہ استعمال کرنے کے بعد انہیں کرش کردیا جائےگا۔
عمران خان کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا ہمیں بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق گزشتہ منگل کو اڈیالہ آکر پتہ چلا، میں آج بھی پوچھ رہی ہوں یہ خبر کیسے لیک ہوئی اور کس نے کی؟ میں آج بھی کہتی ہوں یہ خبر توجہ ہٹانے کیلئے لیک کی گئی۔
ورلڈ کپ میچ بائیکاٹ، اگر بھارت اور پاکستان سپر 12، سیمی فائنل اور فائنل میں ٹاکرا ہوا تو پھر کیا ہوگا ؟
ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا سہیل آفریدی نے جمعرات کو دھرنے کا فیصلہ کیا تھا، میں نے کسی کو کوئی ہدایات نہیں دی تھیں، انہوں نے 8 فروری کے پروگرام سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے، ہم اگر ان پر دباؤ نہیں ڈالیں گے یہ ہمارے ساتھ یہی کریں گے، ہمیں بانی پی ٹی آئی کی ٹریٹمنٹ نہیں رہائی چاہیے، یہ خوفزدہ ہیں اسی لئے کہتے ہیں ملاقات نہیں ہو گی۔
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کی مشال یوسفزئی علیمہ خان
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :