وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عثمان انور کی انقلابی اور مؤثر قیادت نے پنجاب پولیس کو ازسرِنو تشکیل دیا اور پیشہ ورانہ معیار، اصلاحات اور عوامی خدمت میں نئی مثالیں قائم کیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ ڈاکٹر عثمان انور کے بطور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈاکٹر عثمان انور کی بطور آئی جی پنجاب اچانک تبدیلی کی وجہ کیا بنی اور راؤ عبدالکریم کی تعیناتی کا فیصلہ کس کا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ‘ان کے وژن اور متحرک قیادت کے باعث آنے والے مہینوں میں عوام کو حقیقی اور واضح تبدیلی نظر آئے گی۔ اس اہم قومی ذمہ داری کے لیے انہیں نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔’

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرتے ہوئے سینیئر پولیس افسر راؤ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کر دیا ہے۔

Dr Usman’s transformational leadership reshaped Punjab Police, setting new benchmarks in professionalism, reform, and public service.

As he takes charge as DG FIA, a new era begins. With his vision and dynamism, the public will witness real, visible change in the coming months.… pic.twitter.com/Sucn7aH4xN

— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) February 3, 2026

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ تبدیلی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد منظور کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک معمول کی انتظامی تبدیلی ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب میں 3 سال بطور آئی جی فرائض انجام دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایف آئی اے پنجاب پولیس عثمان انور محسن نقوی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے پنجاب پولیس محسن نقوی ڈاکٹر عثمان انور محسن نقوی

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک