پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ہیڈکوارٹر ای وی کمانڈ اینڈ کنٹرول کا افتتاح، 1500 نئی بسوں کیلئے ٹائم لائن طلب، محفوظ اور جدید ٹرانسپورٹ اولین ترجیح: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ہیڈکوارٹر اور ای وی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ الیکٹرو بس کے جدید ترین آٹومیٹک واشنگ پلانٹ کا مشاہدہ کیا۔ واشنگ پلانٹ پر آٹو میٹک طریقہ کار سے الیکٹرو بس کی واشنگ اور ڈرائی کیا جاتا ہے۔ الیکٹرو بس کے جدید ترین واشنگ پلانٹ میں ری سائیکلنگ کے ذریعے پانی کو دوبارہ استعمال میں لایا جاتا ہے۔ الیکٹرو بسوں کے لئے جدید ترین چارجنگ سٹیشن کا بھی مشاہدہ کیا۔ یو ٹونگ کمپنی کے جدید ترین 160کلوواٹ چارجنگ سٹیشن 105منٹ میں الیکٹرک بس کو چارج کیا جاتا ہے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ بھی کیا۔ے گرین الیکٹرو بس کے نئے روٹس دریافت کرنے کی ہدایت کی۔ الیکٹروبس چارجنگ سسٹم جلد از جلد شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ مسافروں کی تعداد کے پیش نظر مزید بہتر انتظامات کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے 1500نئی بسوں کیلئے ٹائم لائن طلب کر لی ہے۔ گرین بس پراجیکٹ کے کاربن کریڈٹس کلیم کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے کہا کہ سپیشل افراد کی معاونت کرنے والا الیکٹرو بس کے عملے کا جذبہ قابل تحسین ہے۔گرین بس کی لانچنگ سے پنجاب میں رائیڈر شپ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں جلد از جلد میٹرو بس سروس پراجیکٹ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ مختلف مقامات پر مسافروں کو انتظار کرنا پڑتا ہے، مزید بسیں بڑھائی جائیں۔ الیکٹرو بس کے ذریعے عوام کو آرام دہ سفر کی بہترین سہولت میسر ہے۔ حکومت پنجاب عوام بالخصوص بچوں اور خواتین کی سہولت اور تحفظ کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ سمارٹ ٹریول سسٹم عوام کے لیے آسان، تیزسفری سہولت فراہم کررہا ہے۔ الیکٹرک بسیں فضائی آلودگی اور سموگ میں کمی کا باعث بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے لئے صاف، محفوظ اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ اولین ترجیح ہے۔ سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کوثر خان نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ پنجاب میں ایک کروڑ 55 لاکھ سے زائد مسافر الیکٹرو بس پر سفر کر چکے ہیں۔ الیکٹروبس پر 38 خواتین اور 15 لاکھ سے زائد طلبہ مفت سفر سے مستفید ہو چکے ہیں۔ الیکٹرو بس پر تقریباً ساڑھے 7 لاکھ بزرگ اور 3 لاکھ سپیشل افراد بھی مفت سفر کر چکے ہیں۔ ہر الیکٹرو بس میں 6 کیمروں سے ڈیجیٹل نگرانی کی جاتی ہے۔آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد سے الیکٹرو بس کے ہر ڈرائیور کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ پنجاب بھر میں 80 ہزار سے زائد افراد کو ٹی کیش کارڈ جاری ہو چکے ہیں۔ حکومت پنجاب خواتین کی معاشی خود مختاری کیلئے’’Empower Her‘‘ پراجیکٹ قائم کیا۔ لاہور میں اب تک 10 خواتین کو نئے بس سٹاپس پر ٹک شاپس فراہم کی گئی ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے بسوں کی بروقت آمد و رفت یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ریئل ٹائم ڈیٹا کی مدد سے پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ ٹی کیش کارڈ کے ذریعے پنجاب بھر میں کیش لیس اور پیپر لیس سفر ممکن ہو گا۔ ایک ہی سمارٹ کارڈ سے مختلف پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر سفر کی سہولت ملے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کمانڈ اینڈ کنٹرول الیکٹرو بس کے کے ذریعے کی ہدایت چکے ہیں
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔