کراچی سے وصول شدہ ٹیکس کا 5 فیصد بھی یہاں نہیں لگایا جاتا، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹیکس گردی ہو رہی ہے، یہاں سے جو ٹیکس لیا جاتا ہے اس کا 5 فیصد بھی یہاں نہیں لگایا جاتا۔
سانحہ گل پلازا سے متعلقہ تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو اب کراچی کا فیصلہ کروانا چاہیے، شہر کراچی میں مرنے والوں کی قیمت کا تعین ختم ہوچکا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا کو 2 ہفتے ہوگئے ہیں، اب تک کچھ بھی نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گل پلازا میں لوگوں کو زندہ جلتے دیکھا، نہ وسائل بنائے جا رہے ہیں نہ بنائے جانے کا کوئی ارادہ ہے، لواحقین کو پیسے دے کر زبان بند کرتے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ گل پلازا میں لوگوں کو زندہ جلتے دیکھا، اس شہر میں سانحے ہو جاتے ہیں، انتظامیہ کے وسائل ایسے نہیں جو کسی کو بچا سکے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں، اس کے لیے کیا انتظامات کیے گئے ہیں؟ یہ بات نہیں بتائی جا رہی، اگر ہماری آواز اس سانحے پر بلند نہ ہوتی تو لواحقین کا کام آسان نہیں ہوتا۔
گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ لواحقین معاوضے کےلیے کن کن مشکلات سے دوچار ہیں، یہ بتانا ضروری ہے، یہاں ٹیکس گردی ہورہی یہاں سے کما رہے ہیں مگر لگا نہیں رہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ گل پلازا نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔