قیدی کو گفتگو سے کوئی نہیں روک سکتا، پابندی کا جیل رول بھی غیر آئینی ہے، سلمان راجا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کوئی آئین قیدی کو گفتگو سے کوئی نہیں روک سکتا، پابندی کا جیل رْول بھی غیر آئینی ہے، تیراہ میں صوبائی حکومت بے گھر افراد کی کفالت کر رہی ہے آپریشن کی حمایت نہیں کررہی یہاں فسطائیت ہے، گزشتہ 2 دنوں میں کراچی شہر میں 180 لوگوں کو اغوا کیا گیا، پنجاب میں چھاپے مارے جا رہے ہیں قہر کا عالم ہے خوفزدہ حکومت ہے، جمعرات کی رات 3 بجے تک 50 ایم پی ایز موجود تھے، ہم سپریم کورٹ گئے وہاں 100ایم پی ایز موجود تھے، ہم اس نظام کو موقع دے رہے ہیں دیکھتے ہیں بات یہاں سے کہاں پہنچتی ہے اگر فارن فنڈنگ کیس میں سزا ہوتی ہے تو ہم اپیل کریں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر کرنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی آئین قیدی کو گفتگو کرنے سے نہیں روکتا اور اس حوالے سے جیل رول کے تحت عاید کی گئی پابندی بھی غیر آئینی ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ قیدی کی آزادی تو چھینی جاتی ہے لیکن اس کی زبان اور ذہن نہیں چھینے جا سکتے۔ جب کوئی شخص کسی قیدی سے ملنے جاتا ہے تو جو اس کے ذہن اور زبان پر آئے وہ بول سکتا ہے، اس پر کسی قسم کی قدغن آئین کے مطابق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نظام کے کھوکھلے پن کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جو جھوٹ 8 فروری کو ہوا، عوام کے ووٹ پر جو ڈاکا ڈالا گیا، اسے پس پشت ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ ان کا مقدر صرف محکومی ہے۔ ان کے ووٹ اور آواز کی کوئی وقعت نہیں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عوام کو یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ان کے لیڈران کی آزادی حکمرانوں کے رحم و کرم پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہی سب سے بڑا لیڈر ہے اور آج یہ لوگ ڈرے اور بوکھلائے ہوئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی آواز بند کرنا ہی ان کا اصل مقصد ہے۔ علاوہ ازیں راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کے پی میں سرکاری جرگے بھی ہیں اور عوام کے حقیقی جرگے بھی ہیں، سہیل آفریدی نے جرگہ بلایا اس کی کیا رائے ہے وہ آپ کے سامنے ہے، کچھ جرگے سرکار خود کھڑے کرتی ہے ، آپ اس پر دھیان نہ دیں، تیراہ میں ایک لاکھ 73 ہزار افراد بے گھر ہیں، وہ اپنی مرضی سے نہیں نکل رہے، یہ صورتحال تشویشناک ہے، اس پر سرکاری جرگہ بٹھانے سے صورتحال بدلے گی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تیراہ متاثرین کی کفالت کر رہی ہے وہ آپریشن کی حمایت نہیں کر رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی کے تمام مقدمات مستعدی سے لڑے جا رہے ہیں جہاں انصاف کی امید نہیں وہاں بھی لڑے جا رہے ہیں، یہاں فسطائیت ہے، گزشتہ 2 دنوں میں کراچی شہر میں 180 لوگوں کو اغوا کیا گیا، پنجاب میں چھاپے مارے جا رہے ہیں قہر کا عالم ہے خوفزدہ حکومت ہے، جمعرات کی رات 3 بجے تک 50 ایم پی ایز موجود تھے، ہم سپریم کورٹ گئے وہاں 100ایم پی ایز موجود تھے، ہم اس نظام کو موقع دے رہے ہیں دیکھتے ہیں بات یہاں سے کہاں پہنچتی ہے اگر فارن فنڈنگ کیس میں سزا ہوتی ہے تو ہم اپیل کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا نے کہا پی ایز موجود تھے جا رہے ہیں پی ٹی ا ئی نے کہا کہ انہوں نے رہی ہے
پڑھیں:
گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔
گلگت میں جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ ہے، جس کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام جماعتیں اور ان کے لیڈرز انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی جماعت یہ کہتی ہے کہ اسے حصہ نہیں لینے دیا جارہا تو وہ اپنی شکست کا بہانہ تلاش کررہی ہے۔