سول و پولیس افسران کی گریڈ 18سے 19میں ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس موخر
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
سول و پولیس افسران کی گریڈ 18سے 19میں ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس موخر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )سول و پولیس افسران کی گریڈ 18سے 19میں ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس موخر کر دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق 3فروری کا اجلاس منسوخ کر کے نئی تاریخ 13فروری مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے تحت افسران کی گریڈ 18سے 19میں ترقیوں کیلئے رواں ماہ 3فروری کو طلب کردہ ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس موخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، آفس مینجمنٹ گروپ اور ایکس کیڈر کے افسران کی بی ایس 18 سے بی ایس 19 میں ترقی کیلئے طے شدہ ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ (ڈی ایس بی)کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق، 3فروری 2026 کو ہونے والا اجلاس اب 13 فروری 2026 (جمعہ)صبح 11بجے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں منعقد ہوگا
اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی وجہ بورڈ کے کچھ ارکان کی جانب سے ذاتی طور پر شرکت کی خواہش کے باوجود ناگزیر مصروفیات کی بنا پر موجود نہ ہونے کی صورت حال بتائی گئی ہے، یہ اجلاس ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کے چیئرمین، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈویژن اسلام آباد کی سربراہی میں ہو گا۔ اجلاس میں تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز، انسپکٹر جنرلز آف پولیس، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹریز، قانون و انصاف وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری اور دیگر متعلقہ سیکریٹریز بطور ارکان شرکت کریں گے، نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ ارکان اور محکموں کو نئی تاریخ پر معلومات اور شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی برادری بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت کی صورتحال کا نوٹس لے، بلاول بھٹو عالمی برادری بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت کی صورتحال کا نوٹس لے، بلاول بھٹو ایرانی پارلیمنٹ نے یورپی یونین کے ممالک کی افواج کو دہشتگرد گروہ قرار دیدیا کل وزیراعظم کی جانب سے دعوت ملی ہے، صوبے کے مسائل کا مقدمہ رکھوں گا،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی حکومت نے ملک مشکلات سے نکال کر ترقی کے راستے پر ڈال دیا،سعد رفیق پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر7سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا پاکستان کا ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرنے، بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن گئی ہے
پڑھیں:
کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر سرمد علی کی قائم مقام صدارت میں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں این سی سی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا کے اعداد و شمار اور میٹا کی جانب سے قابلِ اعتراض مواد ہٹانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ این سی سی آئی اے نے واضح کیا کہ اس سے قبل کمیٹی کو جو اعداد و شمار فراہم کیے گئے تھے، وہ میٹا کے عوامی سطح پر دستیاب ڈیٹا پر مبنی تھے۔ کمیٹی نے اس وضاحت کو قبول کیا اور تصدیق شدہ حقائق کی بنیاد پر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ضرورت پر زور دیا۔
کمیٹی نے بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ متنازعہ ریمارکس پر ایک اخبار کے کالم نگار کو نوٹس جاری کرنے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا۔ این سی سی آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ نوٹس پاس (PAS) افسران ایسوسی ایشن کے صدر کی طرف سے درج کرائی گئی شکایات کے بعد صرف کالم نگار کا مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ مزید آگاہ کیا گیا کہ پیکا کے تحت کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، کالم نگار نے تاحال نوٹس کا جواب نہیں دیا، اور یہ مضمون اخبار کے ای پیپر سے ہٹا دیا گیا ہے، اگرچہ یہ کالم نگار کے فیس بک پیج پر اب بھی دستیاب ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
بحث کے دوران اراکین نے پارلیمنٹ میں دی گئی حکومت کی اس یقین دہانی کو دہرایا کہ پیکا کا استعمال اخبارات اور ٹیلی ویژن کی ویب سائٹس یا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے خلاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ ان کے منظم کردہ مواد کو بالترتیب پریس کونسل اور پیمرا کنٹرول کرتے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے اس بات پر زور دیا کہ حقائق واضح کرنے کے لیے کالم نگار کو نوٹس کا جواب دینے کا کہا جائے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر مشاہدہ کیا کہ ہر فرد کی عزت اور تقدس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ مشاورت کے بعد، قائم مقام چیئرمین نے این سی سی آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ شکایت اور شکایات کنندہ دونوں کو پریس کونسل آف پاکستان کے پاس بھیجیں، جو کہ شائع شدہ کالم کا جائزہ لینے اور اس معاملے پر فیصلہ کرنے والا مناسب فورم ہے۔
کمیٹی نے صوبائی حکام سے پیکا کے مقدمات کی این سی سی آئی اے کو منتقلی کا بھی جائزہ لیا۔ سینیٹر وقار مہدی کے سوال پر این سی سی آئی اے کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سندھ سے اب تک صرف نو مقدمات منتقل کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر صوبوں میں مقدمات کی منتقلی کا عمل ابھی باقی ہے۔ تفصیلی غوروخوض کے بعد، سینیٹر سرمد علی نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ صوبائی حکام کو خطوط بھیجے جائیں تاکہ عمل درآمد کے لیے سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی سفارشات اور رپورٹ کے ساتھ زیر التوا مقدمات کی منتقلی کو تیز کیا جا سکے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :