دہشتگردوں کا خواتین اور بچوں کو استعمال کرنا شرمناک ہے، خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ہندوستان اور افغانستان پاک سرزمین میں مداخلت کا گھنانا کھیل بند کردیں، پاکستان کے محافظ کسی صورت پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے خواتین اور بچوں کو استعمال کرنا شرمناک ہے۔ بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کے مقاصد خاک میں مل گئے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، قوم دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور افغانستان پاک سرزمین میں مداخلت کا گھنانا کھیل بند کردیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے محافظ کسی صورت پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔