کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
کراچی:
شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے رحیم شاہ کالونی جنت البقیع قبرستان کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیںکراچی، کیماڑی میں پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ملزم دوران علاج دم توڑ گیا
کراچی میں دو پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 4 ڈاکو گرفتار
زخمی ڈاکوؤں کی شناخت احمد ولد غفور عمر 30 سال، سہیل ولد شاہ جہاں عمر 22 سال اور مبشر ولد اقبال عمر 25 سال کے نام سے ہوئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔