2025-05-13@04:59:31 GMT
تلاش کی گنتی: 16476

«ہیرو کی»:

(نئی خبر)
    بھارت کے پاکستان پر حملوں کے بعد پاکستان کی جوابی کاروائی کے خوف کے پیش نظر بھارت نے اپنے مختلف شہروں میں بلیک آوٹ کردیا۔ بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں رات کو مکمل بلیک آؤٹ کر دیا گیا۔ جس کے بعد شہر بھر میں بے یقینی اور تشویش کی فضا پیدا ہو گئی۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور لائٹیں بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔  انتظامیہ کی جانب سے بلیک آؤٹ کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں کی گئیں، تاہم بھارت میں سوشل میڈیا پر امرتسر اور مہاراشٹر میں دھماکوں کی اطلاعات پر مبنی پوسٹس کی بھرمار  کی جارہی اور اس وقت یہ پوسٹس وائرل ہو رہی ہیں۔   یاد...
    — فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو بھارتی حملوں کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے بھائی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بات چیت ہوئی، صدر طیب اردوان سے رابطے میں ترکیہ کی یکجہتی پر ان کے شکر گزار ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے میزائل حملے میں شہادتوں پر ترک بھائیوں کی دعاؤں کو سراہتے ہیں، ترک صدر کو بھارتی حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کو بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کرنے کی اجازت اور مکمل اختیارات دیدیےاسلام آباد قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کو... وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کی خطے میں امن و...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز لاہور میں والٹن روڈ پر دھماکا سنا گیا ہے جس کے بارے میں ابتدائی اطلاعات ہیں کہ یہ حملے ڈرون سے کیے گئے ہیں۔دھماکے کی آواز گوپال نگر، نصیرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی سنی گئی۔ریسکیو کے فائر ٹینڈر واقعے کی جگہ پر پہنچ گئے جبکہ پولیس دھماکے کی نوعیت کا معلوم کر رہی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈرون سے دو حملوں کی اطلاعات ہیں۔
    مرکزی انجمنِ امامیہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے ملت جعفریہ ایسے کسی بھی جنگی صورت حال میں اپنے ایمان کامل کے ساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہم پاکستان کو بنانے والوں میں شامل تھے، آج بھی پاکستان کو بچانے والوں کی صفِ اول میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمنِ امامیہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزی اور بزدلانہ حرکتوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت کی جانب سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانا نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ اس کی پست ذہنیت اور ریاستی دہشت گردی کا کھلا ثبوت ہے۔...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے والٹن سے پولیس کو ڈرون سے 2حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ لاہور کے علاقے  والٹن روڈ پر دھماکا سنا گیا  جبکہ دھماکوں کی آوازیں گوپال نگر، نصیر آباد اور دیگر  علاقوں میں بھی سنی گئیں۔ پولیس دھماکےکی نوعیت کا معلوم  کر رہی ہے تاہم ابتدائی طور پر والٹن میں ڈرون سے 2 حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ چکوال میں ڈھمن کے علاقے میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان دیکھنے میں نہیں آیا۔ امرتسر میں 5 سے 6 دھماکوں کی آوازیں پولیس نے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے...
    صدر انجمن امامیہ بلتستان نے کہا کہ ہمارے عقیدے کے مطابق وطن سے محبت ایمان کی علامت ہے اور وطن کا دفاع کرنا شرعی طور پر واجب ہے۔ تمام اہل بلتستان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر انجمن امامیہ بلتستان سید باقر الحسینی نے کہا ہے کہ ملک عزیز پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں جو بزدلانہ حملہ کیا ہے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے حکمرانوں کو اور سیکورٹی اداروں اور پاک فوج کے جوانوں کو چاہیے کہ وہ بھارت کو دندان شکن جواب دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے عقیدے کے مطابق وطن سے محبت ایمان کی علامت ہے اور وطن کا دفاع کرنا شرعی طور پر واجب ہے۔ تمام...
    اسرائیل نے غزہ میں بمباری کرکے کم از کم 61 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق الوحدہ اسٹریٹ غزہ میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں ہونے والے ایک اسرائیل ڈرون حملے میں 17 افراد شہید ہوگئے۔ یہ غزہ میں ان چند مقامات میں سے ایک تھا جہاں 2 ماہ سے زائد عرصے سے محصور غزہ کے عوام کے لیے اشیائے خورونوش دستیاب تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا یمنی دارالحکومت صنعا کے مرکزی ایئرپورٹ پر حملہ علاوہ ازیں، غزہ سٹی میں واقع الکرامہ نامی اسکول پر ہونے والی بمباری میں 13 افراد شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ غزہ میں متعدد مقامات پر حملے کیے گئے جن سے درجنوں کی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقہ والٹن روڈ میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے والٹن اور اس کے نواحی علاقوں گوپال نگر اور نصیر آباد میں 3 زوردار دھماکے ہوئے ہیں، دھماکوں کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی، تاہم ابھی تک کسی سرکاری سطح پر دھماکوں کی نوعیت یا وجہ کی تصدیق نہیں کی گئی، سکیورٹی ادارے صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ تین زوردار دھماکوں کی آوازیں پرانے ایئرپورٹ کی سمت سے سنائی دیں، واقعے کے فوراً بعد...
    صوبائی وزیر تعلیم نے ایک بیان میں کہا گلگت بلتستان کے غیور عوام پاکستان کے ساتھ اپنی شاندار اور لازوال شہادتوں، قربانیوں، محبتوں اور عقیدتوں کے حقیقی امین ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں مساجد اور بیگناہ شہریوں پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم بھارتی جارحیت کے خلاف فوری اور برق رفتار کارروائی، بہترین حکمت عملی، بھرپور اور سخت جوابی حملوں کے ذریعے بھارتی جنگی طیاروں، ڈرونز اور فوجی چوکیوں کو تباہ کرنے پر پاکستان حکومت، مسلح افواج اور پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے غیور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 مئی 2025ء) عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) کے ایک قافلے نے جمہوریہ کانگو میں خانہ جنگی سے متاثرہ علاقے میں ہزاروں لوگوں کے لیے خوراک پہنچائی ہے جہاں باغیوں اور سرکاری فوج کی لڑائی میں سیکڑوں لوگ ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔'ڈبلیو ایف پی' کی جانب سے صوبہ شمالی کیوو میں قائم پناہ گزین کیمپوں میں پہنچائی جانے والی امداد میں دالیں، پھلیاں، کھانے کا تیل اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ یہ سامان ہمسایہ ملک یوگنڈا سے لایا گیا تھا۔ادارے کا کہنا ہے کہ وہ بوٹیمبو شہر کے جنوب میں واقع علاقے لوبیرو میں ایک لاکھ 40 ہزار لوگوں کے لیے مزید ہزاروں ٹن خوراک مہیا کرے...
    خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے 82 سالہ ریٹائرڈ فوجی سید بادشاہ نے انڈیا کی جانب سے پاکستان میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی خبروں کے بعد سرحدوں پر جانے کی تیاری شروع کردی ہے، اور ان کی خواہش ہے کہ انہیں بھارت کے ساتھ لڑائی میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔ یہ بھی پڑھیں کب، کیسے اور کہاں، مسلح افواج کو جواب دینے کا مکمل اختیار مل گیا سید بادشاہ بتاتے ہیں کہ ان کی پاک فوج میں سروس کو چند سال ہی ہوئے تھے کہ 65 کی جنگ شروع ہوئی، اور انہیں اپنے وطن کے لیے لڑنے کا موقع ملا۔ سید بادشاہ جو 65 کے غازی ہیں، فوج سے مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے...
    اسلام آباد؍ سیالکوٹ (خبرنگار خصوصی+ این این آئی+  نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ نامہ نگار) قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی جارحیت،  بزدلانہ غیر قانونی جنگی اقدام کو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے مناسب وقت، جگہ اور طریقے سے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے تاکہ بے گناہ پاکستانیوں کے قتل اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کا بدلہ لیا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے مسلح افواج کو مناسب کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا ہے، پوری قوم مکمل طور پر متحد اور پرعزم ہے کہ اگر مزید کوئی جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز...
    اسلام آباد؍ راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آزاد جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال کراس بارڈر جارحیت کے دوران لیفٹیننٹ کرنل ظہیرعباس طوری کے سات سالہ کمسن صاحبزادے ارتضیٰ عباس طوری شہید ہوگئے جن کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی  نماز جنازہ میں صدر  زرداری، وزیراعظم  شہباز شریف ، سینیٹر اسحٰق ڈار ،  خواجہ محمد آصف ،  عطاء اللہ تارڑ ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نویدِ اشرف سمیت سینئر حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی افسروں، عسکری و سول اہلکاروں ، فوجی جوانوں اور شہید کے عزیز واقارب نے شرکت کی  نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد  شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے بلا اشتعال...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ وقائع نگار+ این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور اس کے 5 طیارے مارگرائے۔ انڈیا کی جانب سے کسی بھی جارحیت پر آئندہ بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ اس بار  انڈیا کا بیانیہ بک نہیں سکا۔ اسے سفارتی محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 22 اپریل کو انقرہ میں وزیر اعظم کی موجودگی کے موقع پر پہلگام واقعہ ہوا۔ اس واقعہ کے بعد  انڈین سلامتی کمیٹی کے تمام...
    لاہور‘ بہاولپور‘ مریدکے‘ نکیال‘ الہٰ آباد‘ فیروزوالہ  (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگاران) مریدکے میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والے قاری عبدالمالک، خالد اور مدثر کی اجتماعی نماز جنازہ مریدکے میں ادا کی گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ سول و فوجی افسران، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے افسران کی موجودگی میں قومی پرچم میں لپٹے شہداء کو سپرد خاک کیا گیا۔ مرید کے مسجد پر انڈین جارحیت کے دوران شہید ہونے والے سمندری کے شہری کا جسد خاکی سمندری پہنچ گیا۔کور کمانڈر بہاولپور نے بھارتی میزائل حملے میں زخمیوں کی عیادت کیلئے وکٹوریا ہسپتال کا دورہ کیا۔ تفصیل...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت نے ای سی ایل، پی سی ایل اور پی آئی این ایل کی سفری پابندیوں میں نام شامل کرنے کے معاملہ میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ایف بی آر کی سفارش پر کتنے افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ رپورٹ دیں کہ انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد کتنے شہریوں کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے۔ گذشتہ روز ڈی جی امیگریشن اینڈ امیگریشن اور ڈائریکٹر نیب کے خلاف عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت، نجی کمپنی کے ایم ڈی عبدالقادر کا نام سفری پابندی سے نکالنے کے کیس کو یکجا...
    اسلام آباد: پاکستان نے مالی سال کے پہلے نو مہینوں (جولائی تا مارچ) کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی بیشتر شرائط پر عملدرآمد کیا، تاہم وفاقی حکومت کے محصولات میں کمی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ناقص کارکردگی بڑے چیلنجز کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ مالیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی پانچ میں سے تین بڑی مالیاتی شرائط کو پورا کیا۔ ایف بی آر مقررہ ہدف 9.17 ٹریلین روپے کے مقابلے میں صرف 8.5 ٹریلین روپے ہی اکٹھا کر سکا، جس سے 715 ارب روپے کا خسارہ ہوا۔ اسی طرح...
    فائل فوٹو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ پولیس عوام کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و جوان ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ ملک کے دفاع اور تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ کل اہم اجلاس منعقد کرے گا، جس میں پاکستان کیلئے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) پروگرام کے تحت پہلے اقتصادی جائزے اور ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کیلئے کلائمٹ فنانسنگ کے تحت قرض کی پہلی قسط کی منظوری بھی زیر غور آئے گی۔ آئی ایم ایف حکام نے اشارہ دیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ مہینوں میں معیشت کی بہتری کے لیے اہم اور قابلِ ذکر اصلاحاتی اقدامات کیے ہیں، جن کا تفصیلی جائزہ اجلاس کے دوران لیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: ادارہ جاتی اصلاحات کرلیں تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر...
    بھارت کے مختلف شہروں میں پاکستان کے خوف سے بلیک آؤٹ کردیا گیا جبکہ بھارتی سوشل میڈیا پر مہاراشٹر اور امرتسر میں دھماکوں کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں رات کو مکمل بلیک آؤٹ کر دیا گیا جس کے بعد شہر بھر میں بے یقینی اور تشویش کی فضا پیدا ہو گئی۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور لائٹیں بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے بلیک آؤٹ کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں کی گئیں، تاہم سوشل میڈیا پر امرتسر اور مہاراشٹر میں دھماکوں کی اطلاعات پر مبنی پوسٹس وائرل ہو رہی ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا ہے؛...
    بھارت نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے دوران 3 جنگی جہازوں کے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔ بھارتی سیکیورٹی آفیشل نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ ان کے 3 جنگی جہاز گر کر تباہ ہوگئے ہیں، جس کے بعد وہ ان وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائےگا، ڈی جی آئی ایس پی آر دوسری جانب امریکی جریدے نے بتایا ہے کہ بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کے حوالے سے وہاں کے عینی شاہدین نے تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل بھارتی اخبار نے بھی تصدیق کی تھی کہ پاکستان کی فضائیہ نے 3 بھارتی جنگی جہازوں کو...
    بھارتی حکام نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ تین بھارتی طیارے گر کر تباہ ہوئے ہیں، تاہم تفصیلات فی الحال واضح نہیں ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ نے بدھ کی رات بھارت کی جانب سے کی گئی فضائی جارحیت کا مؤثر جواب دیتے ہوئے پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے جن میں تین جدید رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق بھارتی سیکیورٹی آفیشل نے نام نہ بتانے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ بھارت کے تین طیارے گر کر تباہ ہوئے ہیں تاہم تفصیلات فی الحال واضح نہیں ہیں۔ مزید دو سیکیورٹی حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چند بھارتی طیارے حادثے کا شکار ہوئے...
    غصے، جنون اورہیجان میں کیے گئے فیصلے ہمیشہ تباہی کا باعث بنتے ہیں، پاکستان پر حملہ بھارتی قیادت کی عقل دشمنی کی بہترین مثال ہے۔پہلگام واقعہ بھارتی قیادت کے اعصاب، ہوشمندی اور تدبر کا امتحان تھا جس میں وہ بری طرح فیل ہوئی ہے۔ چھ اور سات مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستانی سرزمین پر میزائل داغ کر ثابت کردیا کہ مذہب اور قوم پرست نظریات کی حامل قیادت دانشمندانہ فیصلہ کرنے کے قابل نہیں ہوتی، پہلگام واقعہ کئی سربستہ راز لیے ہوئے ہے، پاکستان نے آفر بھی کی کہ مشترکہ یا غیرجانبدار عالمی ٹیم تحقیقات کرے تاکہ پتہ چل سکے کہ یہ واقعہ کرانے والی قوتیں کون سی ہیں لیکن بی جے پی کوئی صائب فیصلہ نہ کرسکی۔...
    بجلی کی قیمت کے سرکاری اعلان کے بعد بتایا جا رہا تھا کہ اب حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم کرنے جا رہی ہے اگر ایسا ہو بھی جاتا تو یہ حکومت کا عوام پر کوئی احسان نہیں تھا نہ سرکاری خزانے پر اثر پڑنا تھا کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی و بیشی عالمی سطح پر طے ہوتی ہے مگر ہمارے ملک میں ہوتا یہ آ رہا ہے کہ عالمی طور پر قیمت بڑھے تو ملک میں فوری قیمت بڑھا دی جاتی ہے اور اگر کم ہو تو معمولی ریلیف تو حکومت دیتی ہی نہیں اگر زیادہ کمی ہو جائے تو حکومت قیمت تبدیلی کے وقت کا انتظار کرتی ہے اور پورا ریلیف کبھی عوام کو نہیں دیتی...
    GAZA: غزہ میں پرہجوم مارکیٹ اور ریسٹورنٹ کے قریب واقع اسکول پر اسرائیل کی بم باری کے نتیجے میں 48 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ اسرائیل نے دو حملے کیے، جس غزہ سٹی کے مضافات تفاح میں واقع کراما اسکول کو نشانہ بنایا جہاں 15 فلسطینی شہید ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے دوسرا حملہ قریب ہی واقع ایک ریسٹورنٹ اور مارکیٹ کے قریب کیا جہاں مزید 33 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتا گیا کہ اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو عام گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ علاقہ خون...
    امریکہ کیجانب سے یمنی مزاحمت کیساتھ جنگ بندی مفاہمت پر تبصرہ کرتے ہوئے غاصب و سفاک اسرائیلی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل، کسی بھی جگہ اور کسی بھی خطرے کے خلاف "تنہاء ہی" اپنا دفاع کریگا!! اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی "تنہائی" پر دہائی دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اب "اکیلے ہی" اپنا دفاع کرے گا! اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں جعلی صیہونی رژیم کے سفاک وزیر اعظم نے یہ اعلان بھی کیا کہ اسرائیل؛ یمن میں امریکہ اور حوثیوں کے درمیان طے پانے والے "جنگ بندی معاہدے" کا حصہ نہیں! نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کسی بھی جگہ اور کسی بھی خطرے...
    MURIDKAY: مرید کے میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والے ڈاکٹر خالد محمد عالم اور ادارے کے خادم مدثر طفیل کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرید کے میں شہید ہونے والے ڈاکٹر خالد محمد عالم کی نماز جنازہ سمندری میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں فوجی و سول افسران، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید ڈاکٹر خالد محمد عالم کے نماز جنازہ کے موقع پر جذباتی مناظر دیکھے گئے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں گونجے، شہید ڈاکٹر خالد محمد عالم کو سرکاری اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر نماز جنازہ کے شرکا نے بھارت کو منہ توڑجواب...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے مدد کی پیش کردی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں اور پھر پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد کی صورت حال پر بیان جاری کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کو فاش غلطی کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب امریکی صدر نے کہاکہ میرے پاکستان اور بھارت کے حکمرانوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، دونوں اپنا حساب برابر کر چکے ہیں، اب چاہیے کہ معاملہ حل کرلیں۔ انہوں نے پیشکش کی کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کو کم کرنے کے لیے مدد کو...
    ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ امینہ نظام نے پاکستان پر بزدلانہ حملے پر خوشی کے شادیانے بجانے والی مودی سرکار کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اداکارہ امینہ نظام نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان پر حملہ کرکے پہلگام حملے کا بدلہ لیا گیا ہے، انہیں حقیقت نہیں بتائی گئی۔  اداکارہ نے مزید کہا کہ افسوس ہے کہ ہمارے ملک نے قتل کو مسئلے کا حل سمجھا جب کہ بہت سے سوالات کے جوابات ابھی آنا باقی ہیں۔ امینہ نظام نے بھارت کے ابتر معاشی حالات کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ جنگ کبھی امن نہیں لاتی۔ میں اس کی حمایت نہیں کرتی۔ اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ہندوتوا کے غنڈوں کو بالکل پسند نہیں...
    راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 07 مئی 2025ء ) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہدا کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی، اس وقت 57 افراد زخمی ہیں، الحمدللہ افواج پاکستان کی کوئی شہادت نہیں ہوئی، ایئرفورس کے کسی طیارے کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب کو پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملوں کے بعد لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کے باعث شہادتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستانی شہدا کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی اور اس وقت...
    اسلام ٹائمز: کانفرنس میں مسلم پرویز، علامہ امین شہیدی، علامہ ناظر عباس تقوی، مولانا محمود الحسینی، ڈاکٹر صابر ابو مریم، حسین رضوی، علامہ اصغر درس، مفتی مرتضیٰ رحمانی، بیرسٹر آصف ابڑو، مولانا زین رضا، مولانا باقر شجاعی، مولانا جعفر سبحانی، مولانا محسن قمی، راؤ کامران و دیگر نے شریک کی اور خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ تحریکِ بیداری اُمتِ مصطفیٰؐ پاکستان کے تحت آی ایچ برنی کانفرنس ہال کراچی پریس کلب میں "غزہ میں کیا ہو رہا ہے، اور ہمیں کیا ہو گیا ہے؟" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت مرکزی مسئول تحریک بیداری مولانا محمد تقی نے کی۔ کانفرنس میں رہنما جماعت اسلامی مسلم پرویز، سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی، مرکزی رہنما شیعہ...
    پاک بھارت کشیدگی، پی ٹی آئی کا قومی اتحاد کیلئے ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے، ملک کے لیے پاکستان کی سیاسی قیادت اکھٹی ہے اور اب حکومت کو عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس ایوان میں سیاست غائب ہے اور پاکستان غالب ہے، بھارت نے جارحیت کر کے ایک بہت بڑی غلطی کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کو...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے  کہ ہمارا دشمن اتنا بزدل ہے کہ رات کو چھپ کر معصوم شہریوں اور آبادیوں کو نشانہ بناتا ہے بھارتی حملوں میں اس وقت تک 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہو چکے ہیں۔اپنے عوام اور زمین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ہمارا دشمن اتنا بزدل ہے کہ رات کو چھپ کر معصوم...
    بشریٰ انصاری کا پاک بھارت کشیدگی پر اظہار رائے کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عوام نہیں، بااثر شخصیات عوام میں نفرت کو ہوا دے رہی ہیں۔ پاکستان کی سینئر فنکارہ بشریٰ انصاری نے ایک حالیہ ویڈیو بیان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عام شہریوں کے درمیان نفرت کی فضا نہیں ہے، بلکہ مسئلے کی جڑ کچھ بااثر بھارتی شخصیات ہیں جو اشتعال انگیزی اور نفرت انگیز بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں۔ بشریٰ انصاری نے واضح کیا کہ عام لوگ امن اور ہم آہنگی کے خواہاں ہیں، جبکہ میڈیا اور مشہور شخصیات کی جانب سے منفی بیانات حالات کو مزید خراب کر رہے...
    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) 10 میں اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ  سے قبل انڈین حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جس کے بعد اسٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ نے پاک فوج زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔
    سٹی42: پاکستان کے خلاف بھارت کی جارحیت کے نتیجہ میں شہید ہونے والے سویلین شہریوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا۔ شہید شہریوں کی تعداد مین خوفناک اضافہ بھارتی فوج کی لائن آف کنترول پر  مسلسل جارحیت کے سبب ہو رہا ہے جس کا نشانہ آزاد کشمیر کے نہتے شہری بن رہے ہیں۔ پاکستان آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آج بدھ کی شب ہنگامی نیوز کانفرنس کر کے بتایا  کہ دشمن کی  جارحیت کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کرنے والے سویلین شہریوں کی تعداد اب بڑھ کر  43 ہو گئی ہے۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ مزید شہادتیں  لائن...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاہے کہ   یہ معصوم بچے جنہوں نے ابھی زندگی کی بہاریں دیکھنی تھیں کیا یہ ہیں وہ دہشت جن کو بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب نشانہ بنایا، اس کی آپ بھارت سے توقع کرسکتے ہیں، یہ ہم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں کہ کس طرح بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، اور اس کے شواہد بھی دنیا کے سامنے ہیں۔ Post Views: 6
    پیرس: فرانس نے پاک فضائیہ کی جانب سے رافیل طیارہ مارگرانے کی تصدیق کردی۔امریکی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے ایک اعلیٰ فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار نے کہاکہ بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل لڑاکا طیارہ پاکستان نے مار گرایا، جو کہ اس جدید فرانسیسی ساختہ طیارے کے کسی لڑائی میں تباہ ہونے کاپہلاواقعہ ہے فرانسیسی اہلکار نے کہا کہ فرانسیسی حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے ایک سے زیادہ رافیل طیارے مار گرائے ہیں؟ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہونے والے ایک طیارے کے ملبے سے لی گئی تصاویر میں ایک فرانسیسی کمپنی کا لیبل دکھائی دیتا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق ان حصوں سے یہ کہنا ممکن نہیں کہ آیا وہ رافیل...
    یونانی وزیراعظم کیساتھ اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں عبدالفتاح السیسی کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد پہنچ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے صدر "عبدالفتاح السیسی" نے کہا کہ "قاھرہ"، 18 ماہ سے زائد تباہی کا شکار رہنے والے غزہ کی عوام کے خلاف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا مخالف ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونانی وزیراعظم "کریاکوس میتسوتاکیس" کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں نے یونانی وزیراعظم کو اس بات کا یقین دلایا کہ مصر، غزہ میں نہتے شہریوں کو طبی سہولیات کی عدم موجودگی پر تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    اسلام آباد میں 7 سالہ ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ کے موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے، اس قسم کے غیرفطری اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات بھارتی حکومت کی جارحانہ ذہنیت اور تکبر کو ظاہر کرتے ہیں، جو نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونیوالے 7 سالہ ارتضیٰ عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق نمازِ جنازہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر...
    پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک اعلیٰ فرانسیسی انٹیلیجنس اہلکار نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا ہے کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل  جنگی طیارہ مار گرایا ہے جو کہ اس جدید فرانسیسی ساختہ طیارے کی جنگ میں پہلی تباہی قرار دی جا رہی ہے۔ سی این این کے اینکر پرسن کی جانب سے ایکس پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ اس نے بھارتی فضائیہ کے پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں، جن میں تین رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔ یہ کارروائی بھارت کے مبینہ فضائی حملوں کے ردعمل میں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے تاحال اس دعوے پر کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں...
    سٹی42: پاکستان میں بلا اشتعال حملے کر کے بچوں، خواتین اور بوڑھوں  کو نشانہ بنانا ناقابل معافی جرم ہے۔   بھارتی حکومت کا رویہ علاقائی و عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ باتین پاکستان کے وزیراعظم شبؤہاز شریف نے اسلام ااباد مین بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے الے کم سِن شہید ارتضیٰ کا جنازہ پڑھنے کے موع پر کہیں۔ پاکستان آرمی کے   لیفٹیننٹ کرنل زہیر عباس کا 7 سالہ بیٹا ارتضیٰ بھی کل رات بھارت ےکے بزدلانہ حملوں کے دوران شہید ہونے والوں میں شامل ہے۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی سات سالہ   شہید  ارتضیٰ  عباس کا جنازہ آج شام اسلام آباد...
    فوٹو آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے 7 سال کے بیٹے ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس میں 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔ فوٹو آئی ایس پی آر بھارت کے حملوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، بھارتی جارحیت میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا 7 سالہ بیٹا ارتضیٰ عباس بھی شہید ہوا، جس کی  نماز جنازہ ادا کردی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات...
    آزاد جموں و کشمیر کے علاقے داورندی میں بلا اشتعال بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ بدھ کو اسلام آباد میں ادا کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پنجاب بھر میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے علاوہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، سینیئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، سرکاری اور سویلین حکام، فوجیوں اور شہید کے لواحقین نے...
    پاک فضائیہ کے سابق ایئر وائس مارشل نصیر وائیں نے بھارت کے خلاف پاکستان کی فضائی کامیابی پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی کارروائی دیکھ کر دل کیا دوبارہ سے جی سوٹ اور ہیلمٹ پہن کر جہاز میں بیٹھ جاؤں۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: 5 طیارے تباہ ہونے سے بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس چیز کا ہمیں اطمینان ہے کہ اس وقت پاک فضائیہ اچھے اور محفوظ ہاتھوں میں ہے اور جو نوجوان پائلٹس اس وقت جنگی جہاز اڑا رہے اور جو انجینیئرز جہازوں کو مینٹین کر رہے ہیں وہ یقینناً ہم سے بہتر پرفارم کریں گے۔ پاک فضائیہ نے ایک رات...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں چور حملے کرتے ہیں، بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے بچوں پر حملہ کیا، جواب میں پاک فضائیہ نے بھارت کے جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر گرائے ہوں۔ یہ بھی پڑھیں:  مودی سن لیں سندھو میں پانی بہے گا یا خون، بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، چور اور بزدل رات کے اندھیرے میں حملے کرتے ہیں، اگر بھارت میں ہمت ہوتی تو دن میں آکے اعلان جنگ کرتا، ہماری افواج اور سپاہیوں کا آمنا سامنا کرتا، مگر بزدل بھارت نے رات کے اندھیرے میں نہتے بچوں کو نشانہ بنایا...
    لیفٹیننٹ کرنل ظہیرعباس طوری کے صاحبزادے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)لیفٹیننٹ کرنل ظہیرعباس طوری کے صاحبزادے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت دیگر وزرا اور افسران نے شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے علاقے دوارندی میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال سرحدی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے سات سالہ ارتضاعباس طوری، جو لیفٹیننٹ کرنل ظہیرعباس طوری کے صاحبزادے تھے، کی نمازِ جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی۔آرئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے...
    راولپنڈی: آزاد جموں و کشمیر کے علاقے داورندی میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے کمسن بیٹے، 7 سالہ ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، اعلیٰ سول و عسکری حکام، شہید کے لواحقین اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ معصوم بچوں،...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے دن ہی واضح کردیا تھاکہ جنگ میں پہل ہم نہیں کرینگے، پہل کرینگے تو ردعمل اس سے بھی سخت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا سے بھی کہا کہ اگر بھارت کارروائی نہیں کرتا تو ہم کچھ نہیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ بھارت نے جو حرکت کی اسکا جواب ہم نے دیدیا مزید بھی دینگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے دن ہی واضح کردیا تھاکہ جنگ میں پہل ہم نہیں کرینگے، پہل کرینگے تو ردعمل اس سے بھی سخت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے...
    اسلام ٹائمز: سانحہ اے پی ایس پشاور نے خرم ذکی بھائی کی زندگی کو ایک ایسا نیا رُخ دیا کہ یہ نفیس انسان تڑپ اٹھا، اس کیلئے گھر بیٹھنا دشوار ہوگیا، کراچی سے لیکر پشاور تک خرم ذکی ایک بے قرار روح کی مانند تڑپ رہا تھا، وہ خرم ذکی پاکستان کے گوشے گوشے کے ایک فرد کو حساسیت کے اس جذبے سے روشناس کروانا چاہا رہ تھا، جس کرب سے وہ خود گزر رہا تھا، وہ تکفیریت اور پاکستان دشمن ملائیت کو بے نقاب کرنے کے درپے ہوگیا۔ اب ایک ایسا خرم ذکی میدان عمل میں آچکا تھا، جو پکا مسلمان ہونے کیساتھ ساتھ حب الوطنی کے عظیم تر جذبے سے سرگرم ِ عمل تھا، ایک ایسا خرم ذکی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس کے  7 سالہ  بیٹے ارتضیٰ عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیرسمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری ، سربراہ پاک فضائیہ ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملٹری افسرا ن نے شرکت کی ۔اس دوران وزیر اعظم ، صدر مملکت اور آرمی چیف نے شہید کے بھائی کو بھی حوصلہ دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے علاقے داو راندی میں بھارتی جارحیت کے باعث...
    اسلام آباد: بھارتی جارحیت کے نتیجے میں آزاد جموں و کشمیر کے علاقے دواراندی میں شہید ہونے والے سات سالہ ارتضیٰ عباس جو لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس  کے صاحبزادے تھے، کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق نمازِ جنازہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلیٰ فوجی و سول افسران، حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی جوان، شہید کے عزیز و اقارب اور عام شہریوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ معصوم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آزاد جموں و کشمیر کے علاقے دوارانڈی میں بھارت کی بلااشتعال سرحد پار فائرنگ سے شہید ہونے والے سات سالہ بچے ارتضیٰ‌عباس طوری، جو لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے صاحبزادے تھے، کی نمازِ جنازہ آج اسلام آباد میں نہایت رقت آمیز ماحول میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری)، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، سمیت بڑی تعداد میں حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی افسران، سرکاری و سول حکام، فوجی جوانوں اور شہید کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد...
    —فائل فوٹو آذربائیجان نے پاکستان پر بھارتی حملے کی مذمت کی ہے۔آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پر بھارتی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔بیان میں آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حملے میں شہریوں کی شہادت پر افسوس ہے، پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ بھارتی حملہ، پاکستان کا منہ توڑ جواب، بھارت کے 5 طیارے، 3 ڈرونز، بریگیڈ ہیڈکوارٹر، کئی پوسٹیں تباہ، پاک فضائیہ کو سلام لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا گیا، ایک بٹالین...
    اسلام آباد:  پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے  بھارتی جارحیت میںشہیدہونے والے سات سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس نمازجنازہ اداکردگئی۔ نمازِ جنازہ میں صدرِ آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری)، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلیٰ عسکری و سول افسران، حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی جوانوں اور شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد وزیراعظم نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور قابلِ نفرت عمل ہے۔...
    الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں محمد عبدالسلام کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ معاہدے میں صرف یمن پر جارحیت روکنے کے بدلے میں اس کے بحری جہازوں کو نشانہ نہ بنانا شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے پولیٹیکل بیورو چیف "محمد البخیتی" نے روسی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ فوجی آپریشن روکنے کے معاہدے میں مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہاز شامل نہیں۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ صیہونی بحری جہازوں کے علاوہ باقی سب بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور باب المندب سے آزادانہ طور پر گزر سکتے ہیں۔ محمد البخیتی نے مزید کہا کہ یمن پر جارحیت کی وجہ سے واشنگٹن کو بھاری...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ حملہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کو وسیع پیمانے پر جنگ میں تبدیل کرنے کی دعوت کے مترادف ہے، تاہم پاکستان مکمل جنگ سے گریز کی کوشش کر رہا ہے۔ سی این این کے پروگرام "کنیکٹ دی ورلڈ" میں بیکی اینڈرسن سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بدھ کی صبح بھارتی فوج کی پنجاب اور آزاد کشمیر پر مہلک بمباری ایک "واضح بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی" تھی۔ انہوں نے کہا "بھارت نے ایک بین الاقوامی سرحد عبور کی ہے۔ یہ ایک واضح خلاف ورزی ہے، اور اس خطے میں تنازع کو بڑھانے،...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے، ملک کے لیے پاکستان کی سیاسی قیادت اکھٹی ہے اور اب حکومت کو عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس ایوان میں سیاست غائب ہے اور پاکستان غالب ہے، بھارت نے جارحیت کر کے ایک بہت بڑی غلطی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کو مبارک باد دیتے ہیں کہ اس نے چند گھنٹوں میں بھرپور جواب دیا اور بھارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے...
      بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ مائنز اینڈ منزلز بل کے پی اسمبلی میں پیش نہیں ہو گا، انہوں نے شکوہ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور ان کے پاس ملاقات کے لیے نہیں آتے ، جبکہ نواز شریف کی پوری کابینہ جیل اور لندن چلی جاتی تھی۔راولپنڈی میں علیمہ خانم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی ملاقات کروادی گئی، بہنوں نے بھائی کو بتایا کہ آپ ان سے نہ ملیں جن کے نام فہرست میں شامل نہ ہوں، بہنوں نے یہ بھی بتایا کہ آپ سے جو لوگ ملتے ہیں وہ باتوں...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وطن کی مٹی کے دفاع کے لیے ہماری جانیں حاضر ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ اور بھارتی جارحانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ کابینہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور بروقت جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے ملکی دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے...
    قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو بات چیت کی پیش کش کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق پر زور دیا جس پر تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر گوہر علی خان نے پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہوئے قومی مفاہمت کی حمایت کی۔ دونوں جانب سے مثبت اشاروں کے بعد سیاسی کشیدگی میں نرمی اور بات چیت کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن کو بات چیت کی پیش کش پر تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر گوہر علی خان نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم بات چیت کی پیش کش کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو بات چیت کی پیش کش کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق پر زور دیا جس پر تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر گوہر علی خان نے پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہوئے قومی مفاہمت کی حمایت کی۔ دونوں جانب سے مثبت اشاروں کے بعد سیاسی کشیدگی میں نرمی اور بات چیت کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن کو بات چیت کی پیش کش پر تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر گوہر علی خان نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم بات چیت کی پیش کش کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس پر...
    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی پیشکش کو مثبت انداز میں لیتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا ہے۔ اور بھارت نے اگر دوبارہ ایسی غلطی کی تو اسے مزید جواب ملے گا۔ بھارت نے جعفر ایکسپریس حملے کی کوئی بھی مذمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس وقت اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ شہباز شریف کی تقریر کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیر اعظم کی پیشکش کو مثبت انداز میں لیتے ہیں۔ اور ہم بھی چاہتے ہیں کہ مسائل کا حل بیٹھ کر مذاکرات...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) رانا ثناء اللہ کا بھارت کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بڑا پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو بتا دیا بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا، ہم نے وعدے کے مطابق بھرپور جواب دے دیا، بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم نے دنیا کو بتا دیا ہے ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔(جاری ہے) رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت نے پہل کی تھی، ہم نے نہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ حکومت ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اسٹارٹ اپس کی ہر ممکن معاونت کر رہی ہے، ہم انہیں محض کاروباری ادارے نہیں، بلکہ معیشت کے انجن، روزگار کے مواقع پیدا کرنے والے، اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے محرک سمجھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کے روز نیشنل انکیوبیشن سینٹر (NIC) اسلام آباد کے دورہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر خیبر پختونخوا کو اس موقع پر نیشنل انکیوبیشن سنٹر کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید احمد مسعود کیجانب سے ادرہ کے اغراض و مقاصد اور مجموعی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ...
    وزیر اعظم کی پیشکش کو مثبت انداز میں لیتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی پیشکش کو مثبت انداز میں لیتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا ہے۔ اور بھارت نے اگر دوبارہ ایسی غلطی کی تو اسے مزید جواب ملے گا۔ بھارت نے جعفر ایکسپریس حملے کی کوئی بھی مذمت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس وقت اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔شہباز شریف کی تقریر کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیر...
    اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر نے کہا کہ بھارت اس سے قبل بھی جنگی جرائم سمیت بدترین انسانی حقوق کی پالی کرتا رہا ہے، ہم وطن عزیز کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا ہے کہ ملک کی حفاظت ہمارا مذہبی و قومی فریضہ ہے، ملکی عوام بیدار اور یکجان ہیں، اپنا بھرپور دفاع کرنا جانتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں علامہ باقر زیدی نے کہا کہ مادر وطن پاکستان پر بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس سے قبل بھی جنگی جرائم سمیت بدترین انسانی حقوق کی پالی کرتا رہا ہے، ہم وطن عزیز کی سلامتی پر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی لیکن ہماری بہادر افواج نے بھارت کے اس مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس کے دوران خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ میں پاکستانی عوام اور ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین ، ممبران کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کل رات جو گزری ہمارے دشمن نے اس کو تاریک رات سمجھ کر، اندھیرے میں ماضی کی...
    سٹی 42 : وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے جارحیت میں کبھی پہل نہیں کی لیکن اپنے دفاع کیلئے جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے.  عطا تارڑ نے عالمی نشریاتی اداروں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلگام ڈرامے کے بعد بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ تھا، بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات پر حملہ کیا، بھارتی حملوں میں خواتین اور بچے جاں بحق ہوئے، نقصان کاجائزہ لیا جا رہا ہے تاہم بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔  میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ بھارت کے پاس پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی...
    اپنے ایک بیان میں ملک بوستان نے کہا کہ حکومت چاہے تو ترسیلات زر ماہانہ 4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب ڈالر ہو سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جنگی حالات میں حکومت کو ایک ارب ڈالر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارت کے ساتھ کشیدگی کی موجودہ صورت حال پر اپنے بیان میں چیئرمین ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی سے امریکی ڈالر کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ ملک بوستان نے کہا کہ جنگی حالات میں حکومت کو ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج ریٹ کو مستحکم رکھنے کیلئے گزشہ 2 سال میں 9 ارب ڈالر خریدے...
    بیجنگ :چین میں گزشتہ “یوم مئی ” کی تعطیلات زیادہ سفر،مضبوط کھپت،نئے تجربے کی نمایاں خصوصیات کی حامل ہیں. اعداد و شمار کے مطابق ، یوم مئی کی تعطیلات کے دوران ، چین میں 314 ملین ملکی ٹریپس ہوئے جو سال بہ سال 6.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ملکی سیاحوں کے کل سفری اخراجات 180.269 بلین یوآن تک جا پہنچے جو سال بہ سال 8فیصد کا اضافہ ہے۔ ملک بھر میں اہم ریٹیل اور کیٹرنگ انٹرپرائزز کی فروخت میں سال بہ سال 6.3 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ چین کی کھپت کی مارکیٹ تمام پہلوؤں سےتازگی سے بھری ہوئی ہے. اس کی وجہ کیاہے؟   ایک طرف ، تکنیکی جدت طرازی کی بدولت...
    بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے فریڈرک مرز کو وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چین اور جرمنی ہمہ جہت اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ دنیا کی دوسری اور تیسری سب سے بڑی معیشتوں اور عالمی اثر و رسوخ رکھنے والے بڑے ممالک کی حیثیت سے چین اور جرمنی کو تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو گہرا کرتے ہوئے اتحاد و تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے، اور مشترکہ طور پر ایک مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینا چاہئے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین جرمنی تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چانسلر مرز کے ساتھ مل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع ہو چکی ہے، پاکستانی وزیر دفاع پاکستان اور بھارت کے مابین دو دہائیوں کی بد ترین جھڑپیں، 38 افراد ہلاک پاکستان اور بھارت کے مابین دو دہائیوں کی بد ترین جھڑپیں، 38 افراد ہلاک بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد دونوں حریف ممالک کے مابین متنازعہ سرحد پر شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے، اس لڑائی میں دونوں جانب سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ حالیہ برسوں میں دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان بدترین کشیدگی ہے۔ اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بھارتی حملوں اور سرحدی گولہ باری میں اس کے کم از کم سے 26...
    پاکستان کے پاپ گلوکار فلک شبیر نے لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کے مشہور گیت "سانوں اِک پل چین نہ آوے" کے حالیہ ری میک پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ اس گانے کو نئے انداز میں معروف گلوکار عاطف اسلم نے پیش کیا ہے، تاہم یہ تخلیقی تجربہ سب کو پسند نہیں آیا۔ فلک شبیر نے انسٹاگرام اسٹوری پر نام لیے بغیر عاطف اسلم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا، "خان صاحب کو آرام کرنے دیں اور اصل موسیقی بنائیں۔" ان کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جس نے شوبز حلقوں اور مداحوں کے درمیان نئی بحث چھیڑ دی ہے عاطف اسلم کا یہ ورژن دراصل ایک ڈیجیٹل کولیبریشن ہے جس میں نصرت...
    پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے بھرپور کارروائیوں میں دشمن کی ایل او سی پر کئی پوسٹوں کو تباہ کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھارتی جارحیت  کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور پاک فوج نے چری کوٹ کے بالمقابل  جبڑی پوسٹ کو بھی تباہ کردیا  ہے۔ پاکستانی کارروائی کے نتیجے میں پوری پوسٹ آگ کی لپیٹ میں آگئی، جس پر بھارتی فوج کے جوان بھاگنے پر مجبور  ہوگئے۔ فوٹیج میں پوسٹ کے تباہ ہونے کے بعد دھواں نکلنے کے مناظر بھی بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پونچھ سیکٹر میں ہیڈ کوارٹر 93 بریگیڈ کی تباہی کی فوٹیج بھی دیکھی...
    اسلام آباد: بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے 13 شہریوں کی نماز جنازہ بہاولپور میں ادا کر دی گئی۔ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر بزدلانہ بھارتی حملہ کیا گیا جس میں پرامن نہتے شہری شہید ہوئے۔ ذرائع کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہداء کی نماز جنازہ سرکاری طور پر ڈرنگ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔ قبل ازیں، بھارتی حملے میں شہید تین پاکستانیوں کی نمازہ جنازہ بھی ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر لاہور اور آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب بھارت کی جانب سے پاکستان کے 6 مقامات...
    پاکستانی اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے حالیہ پوڈکاسٹ میں چار شادیوں کے اسلامی حکم پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام نے یہ اجازت کسی عمومی ترغیب کے تحت نہیں دی بلکہ ایک مخصوص تاریخی اور معاشرتی سیاق میں اس کی "حد" مقرر کی گئی فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ اسلام میں "چار شادیوں کی اجازت" نہیں بلکہ "چار شادیوں کی حد" کا ذکر ہے، اور ان دونوں باتوں میں بنیادی فرق ہے انہوں نے وضاحت کی کہ ماضی میں عرب معاشرے میں متعدد شادیوں کا رواج تھا مگر لوگ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتے تھے، اس لیے اسلام نے عدل کی شرط کے ساتھ ایک حد مقرر کر دی اداکار نے کہا کہ آج کے...
    فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا   بھارتی فوج کی بلااشتعال جارحیت سے ایک ننھا معصوم بچہ شہید ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی جارحیت میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا 7 سالہ بیٹا ارتضیٰ عباس توری شہید ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بزدل دشمن کی بلااشتعال گولہ باری سے پیش آیا۔یاد رہے کہ گزشتہ شب بھارت نے میزائل حملوں سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ 3 ڈرونز اور متعدد کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے۔ بھارتی طیاروں کی تباہی کی تصدیق بین الاقوامی میڈیا نے بھی کردیگزشتہ روز بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان کے منہ توڑ جواب کی بین...
    پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملے کے لیے پہلگام واقعہ کر کے تاریخ کی شرمناک حرکت کی ہے۔ بھارت کو بروقت اور مؤثر جواب دینے پر پاک افواج مبارک باد کی مستحق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ بھارتی حملے پاکستان کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ بھارتی جنگی جنون کیخلاف پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملے کے لیے پہلگام واقعہ کر کے تاریخ کی شرمناک حرکت کی ہے۔ بھارت کو بروقت اور مؤثر جواب دینے پر...
    6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف کی گئی بھرپور دفاعی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے، جن میں تین جدید رافیل بھی شامل تھے، تباہ کر دیے گئے اس کارروائی نے نہ صرف بھارتی فضائیہ کو شدید نقصان پہنچایا بلکہ عالمی دفاعی منڈی میں بھی ہلچل مچا د فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation)، جو رافیل طیارے تیار کرتی ہے، کے شیئرز میں اس واقعے کے بعد 1.64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی حالانکہ اس سے قبل گزشتہ پانچ دنوں میں کمپنی کے شیئرز میں 3.4 فیصد اضافہ ہو چکا تھا تاہم رافیل طیاروں کی تباہی کی خبروں نے اس رجحان کو منفی کر دیا۔ یورپی اسٹاک...
    سٹی 42 : بھارتی جارحیت پر قومی کرکٹرز کی جانب سے پاک آرمی سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مختلف بیانات سامنے آئے ہیں۔  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ پاک آرمی ہمارا فخر ہے، ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ فخر زمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایک قوم ہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے، پاک آرمی سے ہمیں پیار ہے ۔ 
    ویب ڈیسک: بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہوگئے۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی، یہ واقعہ بزدل دشمن کی گولہ باری سے پیش آیا۔  بھارتی فوج کی جارحیت سے نہتے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا  پاکستانی عوام کی شہادتوں کا بدلہ افواج پاکستان مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے لے رہی ہے اور لیں گی، بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں کو...
    راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی حملوں میں شہید ہونے والوں کی متعدد مقامات پر نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب ہونے والے میزائل حملوں میں 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔میزائل حملے میں شہید ہونے والے 13 شہداء کی نماز جنازہ ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں ادا کی گئی۔ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر بزدلانہ بھارتی حملہ کیا گیا  جس میں   پرامن نہتے  شہری شہید ہو ئے، شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ کی کثیر تعد اد نے شرکت کی ۔اس سے قبل شہداء کی نماز جنازہ  سرکاری  طور...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 ) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے لاہور اور کراچی فضائی حدود بحال کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے دوسری جانب بھارتی حملے کے باوجود تمام شہروں میں شہریوں نے بلا خوف و خطر معمول کی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں.(جاری ہے) پی اے اے کی جانب سے نئے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ آپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا رات کو پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے نوٹم میں کہا گیا ہے کہ علاقائی صورت حال کے پیش نظر مسافروں کو...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )یکس سروس بحالی کیساتھ ہی ’سندور بن گیا تندور‘ سمیت دلچسپ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے ’ڈان نیوز‘ کو ایکس بحال کرنے کی تصدیق کردی، صارفین اب بغیر وی پی این کے ایکس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو تقریباً 45 لاکھ افراد استعمال کرتے ہیں، ایکس کو فروری 2024 میں عام انتخابات کے تقریباً 10 دن بعد نگران حکومت کے دور میں ہی بلاک کر دیا گیا تھا۔حکومتی محکمے عام لوگوں پر پابندی کے باوجود سرکاری مواصلات کے لئے (بظاہر ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کے ذریعے ممنوعہ پلیٹ فارم کا استعمال جاری...
    برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔بدھ کے روز برطانیہ کے سیکرٹری تجارت جوناتھن رینالڈز کا کہنا تھا کہ برطانوی کابینہ کے رکن ڈیوڈ لیمی نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش میں دونوں ممالک سے رابطہ کیا ہے۔جوناتھن رینالڈز کا کہنا ہے کہ کشمیر کی صورتحال ’بہت تشویشناک‘ ہے۔ہمارا پیغام ہے کہ ہم دونوں ملکوں کے دوست اور پارٹنر ہیں۔ ہم دونوں ملکوں کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انڈیا اور پاکستان دونوں کا خطے کے استحکام، مذاکرات اور کشیدگی کم کرنے میں ایک بڑا کردار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے میں...
    بھارتی حملے میں شہید قاری عبدالمالک، خالد، مدثر کی نمازِ جنازہ مریدکے میں ادا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز مریدکے: بھارتی حملے میں شہید ہونے والے قاری عبدالمالک، خالد اور مدثر کی اجتماعی نماز جنازہ مریدکے میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں سول و عسکری حکام سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔نماز جنازہ حافظ عبدالرؤف نے پڑھائی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے بھی شہدا کے جنازے میں شرکت کی۔ اس موقع پر فضا “پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی اور جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے بھارت کو دن...
    وفاقی حکومت نے پاک بھارت جنگ کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر عائد پابندی ہٹا دی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایکس کو بحال کردیا جبکہ سروسز بحال ’سندور بن گیا تندور‘ سمیت دلچسپ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے پاک بھارت جنگ کے باعث ملک بھر میں ایکس پر عائد پابندی ہٹا دی ہے، پی ٹی اے نے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو بحال کر دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ’ڈان نیوز‘ کو ایکس بحال کرنے کی تصدیق کردی، صارفین اب بغیر وی پی این کے ایکس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں سوشل...
    بیجنگ/واشنگٹن/ٹوکیو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )عالمی برادری نے بھارتی جارحیت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں ملک پر سکون رہیں، تحمل کا مظاہرہ کریں، خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت افسوسناک ہے، ایسے اقدامات سے اجتناب کریں جو خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں.(جاری ہے) ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین بھارت کی آج صبح کی فوجی کارروائی کو افسوسناک سمجھتا ہے، موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش ہے ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے ہمسایہ تھے،ہیں اور ہمیشہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )چین نے بھارت کی جانب سے حملوں کو افسوسناک قرار دے دیا جبکہ ترکی نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے قریبی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان پر بھارتی حملوں پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جوہری فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کے جواب میں تحمل کا مظاہرہ کریں.(جاری ہے) پاکستان کے قریبی اتحادی چین نے کہا کہ اسے بھارت کی فوجی کارروائی پر افسوس ہوا ہے اسے موجودہ پیشرفت پر تشویش ہے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایسے ہمسایہ ممالک ہیں جنہیں الگ نہیں کیا جا سکتا اور دونوں چین...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد کئی ایشیائی ایئرلائنز نے بدھ کو یورپ جانے اور آنے والی پروازوں کے راستے تبدیل یا منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے پاکستان نے موجودہ صورت حال میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کرتے ہوئے تمام فلائٹس کو کراچی ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا ہے جبکہ پاکستان نے اپنی ائیر سپیس بھی ابتدائی طور پر 48 گھنٹوں کے لیے بند کرتے ہوئے مسافروں کو واپس گھر جانے کی ہدایت کی ہے.(جاری ہے) پروازوں کی آمد ورفت پر نظر رکھنے والے ادارے فلائٹ ریڈار24 نے اس حوالے سے پاکستانی فضائی حدود کی عکاسی کرنے والی ایک تصویر بھی شائع...
    متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد نے بھارت اور پاکستان سے تحمل مزاجی اختیار کرنے، کشیدگی میں کمی لانے اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہو۔  شیخ عبداللہ بن زائد نے کہا کہ مذاکرات اور باہمی سمجھوتے کی دعوت دینے والی آوازوں کو سننا انتہائی اہم ہے تاکہ عسکری تصادم سے بچا جا سکے، جنوبی ایشیا میں استحکام کو فروغ دیا جا سکے، اور اس خطے کو مزید کشیدگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔  انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ سفارت کاری اور مکالمہ تمام بحرانوں کے پر امن حل کا بہترین ذریعہ ہیں، جو اقوام کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ہونے والی ملاقات کے دوران کینیڈا کے نئے وزیر اعظم مارک کارنی کی "انتہائی باصلاحیت شخص" اور "بہت اچھے انسان" کے طور پر تعریف کی۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی میٹنگ کے دوران کہا، "میں کینیڈا سے محبت کرتا ہوں"۔ اسے کینیڈا کو 51 ویں امریکی ریاست بنانے کی ٹرمپ کی مستقل خواہش کے باوجود ان کی سوچ میں تبدیلی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ کا کینیڈا کو51 ویں امریکی ریاست بنانے کی پیشکش کا اعادہ ٹرمپ نے کارنی کی آمد سے پہلے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر بہت سخت زبان استعمال کی تھی، اور اس بات پر اصرار...
    مظفرآباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے موجودہ صورتحال میں ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں حالیہ بھارتی حملوں کے تناظر میں پیدا صورتحال سے نمٹنے کے لیے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مرکزی ایمرجینسی رسپانس سینٹر قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا جب کہ مرکزی رسپانس سینٹر صورتحال کے بارے میں وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔ اس موقع پر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ایل او سی پر شہید اور زخمی افراد کے ورثا کی مدد کی جائے،...