2025-07-27@05:00:43 GMT
تلاش کی گنتی: 802
«پیپلزپارٹی اور»:
(نئی خبر)
ایکسپریس رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے موجودہ حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کا فیصلہ کیا ہے جو اتحادی جماعت ہونے کے باعث غیر مناسب بھی سمجھا جائے گا اور موجودہ اپوزیشن یہ کہنے میں حق بجانب ہوگی کہ پیپلز پارٹی اگر واقعی حکومتی پالیسیوں سے ناخوش ہے تو پی پی کو حکومت کی حمایت چھوڑ دینی چاہیے۔ یہ مطالبہ پی ٹی آئی کے مفاد میں ہو سکتا ہے اور پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی مل کر حکومت بھی بنا سکتے ہیں جس کے نتیجے میں بلاول بھٹو زرداری کے والد آصف زرداری کی خواہش مشروط طور پر پوری بھی ہو سکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو نئی حکومت موجودہ حکومت سے کچھ بہتر بھی ثابت...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما عبدالمنان صدیقی اپنے فرزند عبدالخالق صدیقی اور اپنی پرسنل ٹیم ورک کے ممبران پرویز حسین کھوکھر اور ذوالفقار علی سیال کے ساتھ سندھ اسمبلی آئے، انہوں نے سندھ اسمبلی کی مہمان گیلری میں بیٹھ کر سندھ اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھی، انہوں نے پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما پیپلز پارٹی سندھ کے سابق صدر و سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بڑی گرمجوشی سے مل کر ان سے طبیعت معلوم کی اور اچھی صحت کے لیے دُعا کی، وہ دیگر وزراء سے بھی ملے جس میں جام خان شورو، سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی شامل ہیں۔ انہوں نے ان کی مدبرانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے...