2025-06-13@02:39:50 GMT
تلاش کی گنتی: 14036
«سے زائد مسافر»:
احمد آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ائرپورٹ کے قریب ائر انڈیا کا مسافر طیارہ آبادی میں ڈاکٹرز کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں عملے کے 10 ارکان، 2 پائلٹس، 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، 7 پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری سوار تھا۔ مرنے والوں میں 11 بچے، گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی، ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شامل ہیں۔ طیارہ لندن روانہ ہو رہا تھا کہ ٹیک آف کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ ایک مسافر زندہ بچ گیا جس کی شناخت رمیش وسواش کے نام سے ہوئی۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق مسافروں اور زمین پر موجود افراد سمیت 315 افراد ہلاک ہوئے۔ ڈاکٹرز کے ہاسٹل میں...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم،صحت اور امن نہیں دے رہی، وہ صرف ٹیکس اور ٹیکس کی گردان کررہی ہے۔ حکومت مراعات یافتہ طبقے کو مزید مراعات اور غریبوں کو باندھ کر مار رہی ہے۔ چچا بھتیجی کی حکومت نے کسان اور زراعت پر ظلم کی حد کردی،بجٹ میں ایک سو گیارہ محکموں کو ٹیکس استثنیٰ دیا گیا ہے، ان میں سے کئی ایسے ہیں جو ٹرسٹ کے نام پر کاروبار چلاتے ہیں۔منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایف بی آر کی کرپشن، سود اور آئی پی پیز معاہدے ختم کرکے سالانہ ہزاروں ارب بچائے جاسکتے ہیں،بے نظیر...
عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’’لو گرو‘‘ نے باکس آفس پر مشہور فلم مولا جٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم کو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور یہ پاکستان بھر سے 12 کروڑ کا بزنس کر کے کامیاب فلموں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک اور پاکستان سے یہ فلم اب تک 28 کروڑ کما چکی ہے۔ یہ فلم 11 کروڑ کمانے والی مشہور فلم مولا جٹ کو بھی باکس آفس پر پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ اس فلم پر 28 کروڑ کی لاگت آئی تھی جس کو لندن سمیت پاکستان کے مختلف مقامات پر فلمایا گیا تھا۔ رومانوی کامیڈی فلم ’’لو گرو‘‘ کے ہدایت کار ندیم بیگ...
پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں اداکار راشد محمود پر مشتعل افراد نےتشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکار کو مشتعل افراد نے گاڑی کی ٹکر لگنے کے بعد راشد محمود کو رحیم یار خان میں تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا کر شناختی کارڈ چھین کر لے گئے۔ تشدد کے نتیجے میں اداکار کے چہرے اور سینے پر اندرونی چوٹیں آئیں۔ راشد محمود نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کو لینے رحیم یار خان کی جانب جا رہے تھے کہ اس دوران موٹر وے سے رحیم یار خان انٹرچینج کے قریب انہوں نے غلط سمت میں گاڑی موڑی، ایک سڑک پر چلتے چلتے وہ شیخ زید پل کے قریب پہنچ گئے۔ پل کے سامنے ایک ڈھلوان اور...
TEL AVIV: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹس نے ایران پر پیشگی فضائی حملے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں خصوصی ہنگامی حالت" نافذ کر دی ہے۔ حکام کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کا خطرہ فوری طور پر موجود ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح 3 بجے (مقامی وقت کے مطابق) سے شہریوں کے لیے ’ ہوم فرنٹ کمانڈ گائیڈ لائنز ‘ میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت ملک بھر میں سرگرمیوں کا دائرہ محدود کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے ملک میں تمام تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے، عوامی اجتماعات اور...
بجٹ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر منظور کرایا گیا تو اس کا بائیکاٹ کریں گے، شکیل خان کی میڈیا سے گفتگو کئی اراکین اسمبلی کنفیوژن کا شکار، کہ آیا بجٹ بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بغیر پیش کیا جائے یا نہیں،پارٹی ذرائع خیبرپختونخوا حکومت 13 جون کو مالی سال 26-2025 کے بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے تاہم اندرونی اختلافات کے باعث صورتحال غیر یقینی کا شکار ہو گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض گروہ اور دیگر متعدد اراکین اسمبلی نے بجٹ سے بائیکاٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔سابق صوبائی وزیر شکیل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر بجٹ بانی پی ٹی آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق تجزیہ کار آصف ویلیم رحمان کو 37 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ آصف رحمان کو سزا قومی دفاع سے متعلق انتہائی حساس معلومات غیر قانونی طور پر حاصل کرنے اور انہیں ایسے افراد کو منتقل کرنے پر سنائی گئی جو ان معلومات کو رکھنے کے مجاز نہیں تھے۔ اکتوبر 2024 ء میں یہ خفیہ معلومات سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی شیئر کردی گئی تھیں۔ عدالت میں پیش دستاویز کے مطابق 34 برس کے آصف ویلیم رحمان کا تعلق امریکی ریاست ورجینیا کے شہر ویانا سے ہے۔ وہ 2016 ء سے سی آئی اے کا ملازم تھا اور اس نے ایران پر اسرائیلی جوابی حملے...
اسلام آباد: دفاعی تجزیہ نگار جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا ہے کہ بھارتی مسافر طیارے کوحادثے پر ہمیں افسوس ہے۔ انھوں نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام ’’کل تک ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دنیا مان گئی کہ پاکستان نے 24 گھنٹوں میں بھارت کو شرمسار کیااور بری طرح شکست دی، امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد خطے میں بحران پیدا ہوگیا ہے، دنیا خطرنا ک جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رانا احسان افضل نے کہاکہ بھارت نے مسافر طیارے کے حادثے کا الزام پاکستان پر لگایا تو اس کی ساکھ مزید خراب ہوگی اور اسے مسخرا سمجھا جائے گا، موجودہ بجٹ عوام دوست ہے مگر ارکان پارلیمینٹ کی معقول تنخواہیں ہونی...
فائل فوٹو چکوال میں موٹر وے ایم 2 پر دہراب پل کے قریب کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق کار سوار راولپنڈی سے لاہور جا رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والے دو افراد لاڑکانہ کے رہائشی ہیں۔
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے بھارتی شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے افسوسناک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ ہماری دلی ہمدردیاں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پر بیان میں کہا کہ بھارتی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے پر افسردہ ہوں، جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے...
بھارتی شہر احمد آباد میں تباہ ہونے والے ائیر انڈیا کے طیارے میں حادثے سے قبل سفر کرنے والے ایک مسافر نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 طیارے میں دہلی سے حیدرآباد پہنچا تھا۔ مسافر آکاش وٹسا نے انکشاف کیا کہ اُس نے حادثے ے شکار طیارے میں صرف 2 گھنٹے پہلے سفر کیا تھا اور کچھ غیرمعمولی چیزیں دیکھی تھیں۔ مسافر نے بتایا کہ میں نے بدانتظامی کی ویڈیو بھی بنائی۔ اے سی کام نہیں کر رہا تھا۔ لائٹ بھی بند اور ٹی وی اسکرینیں ناکارہ تھیں۔ آکاش نے اپنی ویڈیو میں ایئر انڈیا کا نام لیکر پوچھا کہ کیا یہ وہ سہولیات جو آپ مسافروں...
بھارتی طیارہ حادثے میں 241 مسافروں سمیت 294 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے اور ایک خاتون مسافر کو ٹریفک جام نے بچا لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری ایئر لائن ایئر انڈیا کے احمد آباد میں گر کر تباہ ہونے والے بد نصیب طیارہ حادثے میں دو افراد خوش قسمتی سے بچ گئے۔ ایک بھارتی نژاد برطانوی شہری طیارے کے ملبے سے معمولی زخمی حالت میں باہر نکل آیا جب کہ ان کے علاوہ تمام 241 مسافر ہلاک ہوگئے۔ اسی طرح طیارے میں ایک خاتون مسافر کو لندن کے لیے اُڑان بھرنی تھی لیکن وہ کوفت بھری ٹریفک جام میں بری طرح پھنس گئی۔ خاتون مسافر صرف 10 منٹ تاخیر سے ایئر پورٹ پہنچی تو انھیں شدید مایوسی کا سامنا...
بھارتی شہر حیدرآباد میں میڈیکل کے طلبا کے ہاسٹل پر مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 241 مسافروں سمیت 294 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بد قسمت طیارے نے بھارت سے لندن جانے کے لیے ایک منٹ سے بھی کم وقت کی پرواز کی اور حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارے نے معمول کی طرح پرواز بھری تھی۔ جس کے فوری طیارے سے دھواں اُٹھتا ہوا محسوس ہوا اور پھر طیارہ تیزی سے نیچے آنے لگا۔ طیارہ رہائشی علاقے میں ایک اونچی عمارت سے ٹکرا کر زمین بوس ہوگیا اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے جہاز راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ New CCTV footage emerges of the Air India 787 as it took off from Ahmedabad....
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ایئرانڈیا کے جہاز کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لندن کی جانب اڑان بھرنے والا یہ مسافر بردار طیارہ آج انڈیا کے شہر احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گیا جس پر عملے کے ارکان سمیت 242 مسافر سوار تھے۔سیکرٹری جنرل نے حادثے کی خبر کو ہولناک قرار دیتے ہوئے اس میں ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انڈیا میں اقوام متحدہ کے دفتر نے بھی اس المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور انڈیا کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا پیغام...
بھارت کی ایک خاتون نجومی نے احمد آباد میں ہونے والے ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کے افسوسناک حادثے کی پیشن گوئی کردی۔ خاتون نجومی "آسٹو شرمستا" کی 5 جون کو سوشل میڈیا پر کی گئی ویڈیو دوبارہ سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انھوں نے ایسی پیشن گوئی کی تھی جو حیران کن طور پر پوری ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نجومی نے زور دیکر خبردار کیا کہ میں اب بھی 2025 میں ایک بڑے فضائی حادثے کی اپنی پیش گوئی پر قائم ہوں۔ ان ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین نے خاتون نجومی کی صلاحیتوں اور مہارت کی تعریف کرتے ہوئے پیشن گوئی درست ہونے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے خاتون نجومی سے پوچھا کہ...
تعداد بڑھنے کا خدشہ، طیارے میں 232 مسافر اور عملے کے 12 افراد سوار، دو شیرخوار بھی شامل ……………… ایئرانڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI 171 آج دوپہر 1:38 بجے احمد آباد ایئر پورٹ سے روانہ ہوئی لیکن چند منٹ بعد ہی رہائشی علاقے "میگھانی نگر” پر گرکر تباہ ہوگئی۔ حادثے کے وقت بوئنگ 787 ڈریملائنر طیارے میں 232 مسافر اور 12 عملے کے افراد سوار تھے، جن میں 2 شیرخوار بچے بھی شامل تھے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 200 سے زائد ہوگئی جن میں ہاسٹل میں رہائش پذیر طلبا بھی شامل ہیں۔ ڈی جی سی اے (DGCA) نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ پرواز کے فوراً بعد "مے ڈے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایئر انڈیا طیارہ حادثے کے بعد، امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے شیئرز پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 8 فیصد گر گئے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ 242 افراد کو لے کر لندن کے گیٹوک ایئرپورٹ جا رہا تھا۔مزید پڑھیں: بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 242 مسافر سوار تھےفلائٹ ریڈار 24 کے مطابق، یہ طیارہ بوئنگ 787-8 ماڈل تھا — جو دنیا کے جدید ترین مسافر طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔ حادثے کے فوری بعد بوئنگ نے ایک مختصر بیان میں کہا: “ہم ابتدائی رپورٹس سے باخبر ہیں اور مزید معلومات جمع کر رہے ہیں۔”ابھی تک حادثے کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں، جبکہ کئی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس...
اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جہاں مشترکہ اہداف اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شفقت علی خان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی فورمز خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی رکنیت (2025-2026) کے تناظر میں، مشترکہ اہداف اور امریکا کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں...
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2023-25 کے فائنل کے دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلیا نے اپنی پوزیشن قدرے بہتر کرلی۔ دفاعی چیمپیئن کو دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 144 اسکور کرنے کے بعد 218 رنز کی لیڈ حاصل ہوگئی۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 212 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کے بلے باز جم کر نہیں کھیل سکے تھے۔ پہلی مرتبہ چیمپیئن شپ جیتنے کا خواب لیے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم صرف 138 رنز کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر جب دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو ان کے بیٹرز پہلے روز کے مقابلے...
دنیا بھر میں 7 کروڑ 35 لاکھ افراد اپنی جان بچانے کی خاطر اپنے علاقوں سے نقل مکانی کر کے دوسری جگہوں پر مقیم ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس: جنگلات میں آتشزدگی، 30 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ایسے افراد میں سے 4 کروڑ 27 نے بیرون ملک پناہ لی ہوئی ہے جن کی 73 فیصد تعداد کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں رہ رہی ہے۔ سنہ2024 کے آخر تک نقل مکانی کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 34 لاکھ تھی جن میں بیشتر نے سوڈان، میانمار اور یوکرین میں طویل عرصے سے جاری جنگوں کے باعث اپنا ملک چھوڑا۔ ایسے لوگوں کی 67 فیصد تعداد نے ہمسایہ ممالک میں پناہ...
سٹی 42: این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کو کتنے ارب ملیں گے ، رپورٹ آگئی حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان کو رواں مالی سال 25-2024 میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت 6سو 73ارب روپے ملیں گے ، بلوچستان کو رواں سال این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاقی محاصل سے مالی سال کے اختتام 30 جون تک صرف 6ارب روپے اضافی ملیں گے ،گزشتہ مالی سال 24-2023میں پروجیکٹڈ فگر کے مقابلے اضافی ملنے والی رقم 38ارب روپے کے لگ بھگ تھی ،ماضی میں وفاقی محاصل میں گیس رائیلٹی اور ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں آمدنی کو الگ ظاہر کیا جاتا تھا ،تاہم پہلی مرتبہ اس بجٹ میں دونوں مدات سے آمدنی کو اکھٹا ظاہر کیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان دارالحکومت کابل اس وقت تاریخ کے ایک ایسے نازک موڑ پر کھڑا ہے جہاں سے واپسی ممکن نظر نہیں آتی۔ایک حالیہ بین الاقوامی تحقیق میں حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ یہ شہر آنے والے چند برسوں میں مکمل طور پر پانی سے محروم ہو سکتا ہے اور اگر ایسا ہوا، تو کابل جدید دنیا کا پہلا بڑا شہر ہوگا جو پانی کی قلت کے باعث زندگی کے لیے ناموزوں بن جائے گا۔یہ انکشاف معروف عالمی فلاحی ادارے مرکری کور کی ایک تفصیلی تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کابل میں پانی کی کمی اب محض ایک ماحولیاتی مسئلہ نہیں بلکہ ایک انسانی المیہ بن چکی ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی، موسمیاتی...
بی جے پی نے ترنمول کانگریس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے علاقے میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں دو گروپوں کے درمیان پُرتشدد تصادم کے سلسلے میں 40 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جس میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ انتظامیہ نے علاقے میں ممنوعہ احکامات نافذ کر دیے ہیں۔ یہ واقعہ بدھ کے روز رابندر نگر پولس تھانہ علاقہ کے تحت مہیش تلہ میں شروع ہوا، جہاں ایک دکان کی تعمیر اور سرکاری زمین پر مبینہ تجاوزات کے معاملے میں تنازعہ ہوا۔ تنازعے کے بعد بدامنی تیزی سے پھیل گئی، جس کے نتیجے میں توڑ پھوڑ...

امریکا چین کے خلاف اپنے منفی اقدامات غیر مشروط طور پر فوری واپس لے ۔88.5 فیصد افراد کا مطالبہ، سی جی ٹی این سروے
چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک سروے کے مطابق، 88.5 فیصد جواب دہندگان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چین کے خلاف اپنے منفی اقدامات کو فوری اور غیر مشروط طور پر واپس لے۔ سروے میں 87.1 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ یہ سوال ہی نہیں کہ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں میں کون نقصان کا شکار ہے اور کون فائدہ اٹھاتا ہے۔ 85.2 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان مضبوط اقتصادی اور تجارتی تعاون نہ صرف ان ممالک کی ترقی کے لئے سازگار ہے بلکہ عالمی صنعتی اور سپلائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ائرپورٹ کے قریب لندن کے لیے اڑان بھرتے ہی گرکر تباہ ہونےوالے ائرانڈیا کے طیارے کا ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔ شہری آبادی پر گر کر تباہ ہونے والے طیاری میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے جن میں سے 200 سے زاید لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق لندن جانے والے ائراندیا کے بوئنگ 787 جہاز میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہری سوار تھے اور جہاز کے پائلٹ نے اڑان بھرتے ہی ’’مے ڈے‘‘ کی کال دی تھی۔ائرانڈیا کی فلائٹ ’اے آئی 171‘ کی سیٹ نمبر ’11 اے‘ پر بیٹھا رامیش ویشواس کمار بچراواڑا...
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط، جنوبی افریقا 138 رنز پر ڈھیر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہوگئی، آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 212 رنز کے جواب میں جنوبی افریقی بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم صرف 138 رنز کر آل آٹ ہوگئے جبکہ کینگروز کو 74 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا فائنل مقابلہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان لارڈز کے تاریخی میدان میں جاری ہے۔ کھیلا کا دوسرا روز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر جنوبی افریقا...

امریکہ چین کے خلاف اپنے منفی اقدامات غیر مشروط طور پر فوری واپس لے ۔88.5 فیصد افراد کا مطالبہ، سی جی ٹی این سروے
امریکہ چین کے خلاف اپنے منفی اقدامات غیر مشروط طور پر فوری واپس لے ۔88.5 فیصد افراد کا مطالبہ، سی جی ٹی این سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز بیجنگ ()چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک سروے کے مطابق، 88.5 فیصد جواب دہندگان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چین کے خلاف اپنے منفی اقدامات کو فوری اور غیر مشروط طور پر واپس لے۔ سروے میں 87.1 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ یہ سوال ہی نہیں کہ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں میں کون نقصان کا شکار ہے اور کون فائدہ اٹھاتا ہے۔ 85.2...
اسلام آباد: ایئرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والی پرواز کے مسافر سے 888 گرام آئس منشیات برآمد کر لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے کارروائی کے دوران مسافر شعیب علی بخش کے سامان سے منشیات برآمد کرلیں، جنہوں نے منشیات نہایت مہارت سے ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے اسکیننگ کے دوران سامان کو مشتبہ قرار دیا اور بعد ازاں تفصیلی تلاشی کے دوران چھپائی گئی منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ آئس منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا...
وزیراعظم شہباز شریف کا بھارت میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت میں ہونے والے طیارہ حادثے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہیکہ بھارت میں پیش آنے والا طیارہ حادثہ دلخراش سانحہ ہے۔ خیال رہیکہ بھارتی شہر احمد آباد میں سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 242 مسافر ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ائیر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ گرگیا جس میں عملیکے 12...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2025ء) طیارہ حادثے پر نواز شریف کا بھارت کیلئے پیغام، دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے ایئر انڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ المناک سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہے اور ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ طیارے کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارت کے عوام سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ دوسری جانب ایئر انڈیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:بھارتی شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ ہاسٹل کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 242 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔ اندوہناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب لندن کے لیے روانہ ہونے والا طیارہ پرواز کے چند لمحوں بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے کے نتیجے میں متعدد لاشیں جھلس گئیں اور ناقابلِ شناخت ہو گئیں، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ معجزانہ طور پر محفوظ رہنے والے مسافر کی شناخت رمیش کے نام سے ہوئی ہے، جو زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے اور ہوش میں ہے۔دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف...
سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم ریسکیو کی کوششوں میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی انتھک محنت کو سراہتے ہیں اور حکومت سے اس واقعے کی تحقیقات اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ احمدآباد میں ہونے ہولناک طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے صدر سید سعادت اللہ حسینی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سید سعادت اللہ حسینی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج احمد آباد میں ایئر انڈیا کی فلائٹ کے المناک حادثے سے ہمیں گہرا صدمہ اور غم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد ممالک کے مسافروں اور ایک میڈیکل کالج، جہاں طیارہ گرا، کے متعدد طلباء اور عملے...
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں باقر پور کا 60 سالہ محمد نواز شامل ہے۔ مجید آباد کالونی ملتان اور لاری اڈہ کے قریب 2 نامعلوم افراد سخت گرمی کا شکار ہوکر دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام ٹائمز۔ سورج قہر برسانے لگا، بہاولپور شہر میں سخت گرمی سے نڈھال ہوکر 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں باقر پور کا 60 سالہ محمد نواز شامل ہے۔ مجید آباد کالونی ملتان اور لاری اڈہ کے قریب 2 نامعلوم افراد سخت گرمی کا شکار ہوکر دم توڑ گئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی لاشیں بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
وقت ختم: پی ٹی آئی رہنما ئو ں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس ) اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ختم، پی ٹی آئی رہنماں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔پی ٹی آئی رہنما فیکٹری ناکہ پر انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئے، ایم این اے نثار جٹ، عالمگیر خان، چنگیز خان کاکڑ، رضوان سیان بانی سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔ سید فخرجہاں، فضل حکیم اور ارشد ساہی بھی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter...
وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات کا بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھارت میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ (ایکس) پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ سانحہ انتہائی دلخراش ہے، متاثرہ خاندانوں کے لیے دعائیں اور ہمدردیاں دکھ کی اس گھڑی میں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار...
آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کے بعد ثنامیر کو ایک اور اعزاز مل گیا ہے، انہیں لندن کے مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے دن روایتی گھنٹی بجانے کا موقع ملا۔ یہ بھی پڑھیں: ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں یہ اعزاز انہیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے کے چند روز بعد ملا، جس میں وہ شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بنی ہیں، لارڈز میں گھنٹی بجانے کی روایت ٹیسٹ میچ کے ہر دن کے آغاز پر کی جاتی ہے اور اسے ایک باوقار اور تاریخی روایت سمجھا جاتا...
ایکس (ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں سابق وزیراعظم پاکستان نے احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے المناک حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کے خاندانوں کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارت میں طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں نواز شریف نے احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے المناک حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کے خاندانوں کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ تباہ کن نقصان سرحدوں سے ماورا ہے اور ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم مودی اور ہندوستان کے لوگوں سے میری گہری ہمدردی ہے۔
ایئر انڈیا طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانیوالے مسافر کے اہم انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز احمد آباد(آئی پی ایس ) ایئر انڈیا کے تباہ ہونیوالے مسافر طیارے کا ایک مسافر زندہ بچ گیا جس نے ابتدائی طور پر اہم انکشافات کئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز میں سوار افراد کے رشتہ دار احمد آباد کے سول ہسپتال اسروا میں اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے تھے، جہاں جنرل وارڈ میں ایک بستر پر 40 سالہ وشواش کمار رمیش بھی موجود تھا جس نے کہا کہ وہ اس مہلک حادثے سے بچ گئے۔ زندہ بچ جانے والا مسافر سیت نمبر 11 اے پر بیٹھا تھا، مسافر کے سینے، آنکھوں اور پیروں پر بیشتر...
احمد آباد میں گرکر تباہ ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے کا ایک مسافر معزانہ طور پر زندہ بچ گیا ہے، مسافر نے طیارے کے ایمرجنسی گیٹ سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ یہ بھی پڑھیں: احمد آباد طیارہ کریش: جہاز جس میڈیکل ہاسٹل پر گرا، وہاں کیا گزری؟ بھارت میں احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن کے لیے اڑان بھرنے والا مسافر پرواز کے 30 سیکنڈ بعد گرکر تباہ ہوگیا، جس سے طیارے میں سوار 241 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔ زندہ بچ جانے والا مسافر رمیش وشواش، بھارتی نژاد برطانوی ہے، جس کا کہنا ہے کہ کہ طیارے کے اڑان کے کچھ ہی سیکنڈ بعد محسوس ہوا کہ طیارے میں کچھ گڑبڑ ہے،...
اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف قائم تمام مقدمات جھوٹ پر مبنی ہیں اور ججز کا غائب ہونا اس کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی جج کا اور کبھی وکیل کا غائب ہونا جعلی مقدمات کو طول دینے کی ایک چال ہے، 26 ویں آئینی ترمیم نے ملک کے نظامِ انصاف کو جکڑ کر رکھ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ججز کا غائب ہونا عمران خان کے خلاف مقدمات کے جھوٹے ہونے کا ثبوت ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف قائم تمام مقدمات جھوٹ پر مبنی...
بھارتی شہر حیدرآباد میں ایئر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ اُڑان بھرنے کے محض ایک منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسافر طیارے میں 242 مسافر اور عملے کے ارکان موجود تھے جب کہ طیارہ ایک ہاسٹل پر گرا تھا جہاں بڑی تباہی ہوئی۔ طیارہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کسی کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑ گئی تھیں۔ آگ کے بلند شعلے آسمان کو چھو رہے تھے اور پاسٹل کی عمارت بری طرح جل گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کا آغاز کیا تو طیارے کے ملبے سے جلی ہوئی ناقابل شناخت لاشیں ملیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 240 سے زائد بتائی جا رہی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ہاسٹل کے طلبا بھی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ احمد آباد کے قریب بھارتی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے حادثے پر افسردہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں اس دل سوز حادثے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔ قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف، خواجہ آصف، پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی طیارہ حادثے اور اموات پر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ احمد آباد کے قریب بھارتی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے حادثے پر افسردہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں اس دل سوز حادثے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف، خواجہ آصف، پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی طیارہ حادثے اور اموات...
حادثے میں تباہ ہونے والے بھارتی مسافر بردار طیارے کا ملبہ جائے حادثہ پر بکھرا ہوا ہے—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے بھارت میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں پیش آنے والا طیارہ حادثہ دلخراش سانحہ ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریفنے طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت بھی کیا ہے۔ حادثے کے شکار بھارتی طیارے کے پائلٹس کو 9300 گھنٹے پرواز کا تجربہ تھابھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں 2 پائلٹ...
احمد آباد طیارہ حادثے میں جان گنوانے والوں میں کیرالہ کی 42 سالہ رنجیتھا گوپا کمارن بھی شامل ہیں جو برطانیہ میں بطور نرس کام کر رہی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ، بھارتی تاریخ کے بدترین فضائی سانحات میں المناک اضافہ انڈین ایکسپریس کے مطابق کیرالہ کے ضلعے پٹھانمتھیٹا کے کلکٹر پریم کرشنن ایس نے بتایا کہ رنجیتھا اسی بدقسمت پرواز پر تھیں اور اب ان کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ رنجیتھا برطانیہ میں بطور نرس کام کر رہی تھیں اور وہ پلاد گاؤں کی رہائشی تھیں۔ ان کے پسماندگان میں شوہر، 2 چھوٹے بچے والدہ شامل ہیں۔ پنچایت ممبر جانسن تھامس کے مطابق رنجیتھا 3 دن پہلے برطانیہ سے گھر آئی تھیں۔ وہ ایک مختصر چھٹی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر میاں نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت میں طیارہ حادثے اور اس میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ المناک سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہے اور ہمیں مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم مودی اور بھارت کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ My heartfelt condolences to the families of the precious lives lost in the tragic Air India plane crash in Ahmedabad. This devastating loss transcends borders and reminds us of our...
سٹی 42:مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےبھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئےحادثہ میں اپنے پیاروں سے محروم ہونے والے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ یہ المناک سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہے اور ہمیں مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے ،وزیر اعظم مودی اور بھارت کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ ایئر انڈیا طیارہ حادثہ انسانی المیہ ہے، اس سانحے پر دلی دکھ ہوا،حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی...
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں فنانس بل کے ذریعے نہ صرف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اختیارات میں بے پناہ اضافہ کیا ہے بلکہ ٹیکس قوانین میں ترامیم اور مخفی ٹیکسیشن کی وجہ سے ممکنہ تنقید سے بچنے اور عوام سے حقائق چھپانے کے لیے ایف بی آر کو فنانس بل پر تکنیکی بریفنگ سے روکنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک عرصے سے ایف بی آر کے حکام وفاقی بجٹ کے پارلیمنٹ میں پیش ہونے پر ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں اخبار نویسوں کو فنانس بل کے بارے میں ٹکینیکل بریفنگ دیتے چلے آرہے ہیں۔ ہیڈکوارٹرز میں ایف بی آر...
اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس کیا اورکہا کہ آج بھارت میں طیارہ گرنےکا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، سانحے پر بھارتی عوام سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی بھارتی طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا اورکہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ Post Views: 5
احمد آباد کا سانحہ ناقابلِ بیان صدمہ ہے ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز احمد آباد (آئی پی ایس ) ایئر انڈیا کے افسوسناک فضائی حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا: “احمد آباد میں پیش آنے والا سانحہ ہمیں ہلا کر رکھ گیا ہے۔ یہ دکھ الفاظ سے باہر ہے۔ اس مشکل گھڑی میں میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزرا اور متعلقہ ادارے فوری امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔”دوسری جانب، برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بھی اس واقعے کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔ نواز شریف نے طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ المناک سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہوکر ہماری مشترکہ انسانیت کا احساس دلاتا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی بھارت میں طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس کیا اورکہا کہ آج بھارت میں طیارہ گرنےکا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، سانحے پر بھارتی عوام سے...
احمدآباد میں ایئرانڈیا کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 5 طلبا بھی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ طلبا سمیت 40 افراد زخمی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ: سابق وزیراعلیٰ وجئے روپانی بیٹی سے ملنے لندن جارہے تھے بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرانڈیا کا بدقسمت طیارہ احمد آباد میں ایک میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گرا، جس سے ہاسٹل میں مقیم 5 پانچ طلبہ ہلاک ہوگئے، جن میں 4 انڈرگریجویٹ اور ایک پوسٹ گریجویٹ اسٹوڈنٹ شامل ہیں۔ اس حادثے میں تقریباً 40 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر میڈیکل کے طالبعلم اور جونیئر ڈاکٹر شامل ہیں، زخمیوں میں سے ایک طالبعلم کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے وقت طلبہ ہاسٹل کی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانیٔ تحریکِ انصاف سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر انتظار کے بعد بغیر ملاقات کے واپس روانہ ہو گئے۔ ایم این اے نثار جٹ، عالمگیر خان، چنگیز خان کاکڑ، رضوان سیان بانیٔ پی ٹی آئی ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ سید فخر جہاں، فضل حکیم اور ارشد ساہی بھی بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے۔ مزیدپڑھیں:حادثے کا شکار بھارتی طیارے کے برطانوی مسافر کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آگئی
احمد آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی شہر احمد آباد میں ایئرپورٹ کے قریب گرنے والے طیارے میں سوار برطانوی شہری کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی آخری پوسٹ سامنے آگئی۔ احمد آباد میں ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 133 افراد ہلاک ہوگئے، طیارے میں 230 مسافر عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ لندن سے تعلق رکھنے والے یوگا انسٹرکٹر جیمی میک اپنے ساتھی فیونگل گرینلاومیک کے ہمراہ بھارت آئے تھے، گزشتہ رات انہوں نے سوشل میڈیا پر بھارت میں اپنے قیام کو “جادوئی تجربہ” قرار دیتے ہوئے الوداع کہا تھا، تاہم آج دوپہر پیش آنے والے المناک حادثہ کے بعد ان کا کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ حادثے سے کچھ گھنٹے قبل جیمی میک نے سوشل...
نواز شریف کا احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارت میں طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ایکس پر جاری پیغام میں نواز شریف نے احمد آباد میں ایئرانڈیا کے طیارے کے المناک حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کے خاندانوں کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ تباہ کن نقصان سرحدوں سے ماورا ہے اور ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم مودی اور ہندوستان کے لوگوں سے میری گہری ہمدردی ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو...
—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانیٔ تحریکِ انصاف سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن: 6 ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئیراولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر انتظار کے بعد بغیر ملاقات کے واپس روانہ ہو گئے۔ایم این اے نثار جٹ، عالمگیر خان، چنگیز خان کاکڑ، رضوان سیان بانیٔ پی ٹی آئی ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔سید فخر جہاں، فضل حکیم اور ارشد ساہی بھی بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات کے لیے پہنچے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقہ کے مشرقی حصے میں تباہ کن بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 49 تک جا پہنچی، جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ مشرقی کیپ (Eastern Cape) صوبہ قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔صوبے کے وزیر اعلیٰ آسکر مابویانے نے پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ ہلاکتوں کا یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، کیونکہ امدادی ادارے تاحال لاپتہ افراد کی تلاش میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ وقت کے ساتھ اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ ملبے سے مزید لاشیں نکالی جا رہی ہیں۔سیلاب کے باعث منگل کے روز...
احمد آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون 2025ء ) بھارت کے شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پرواز میں سوار تمام 242 مسافر ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ائیر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ ہوا طیارے میں سوار تمام 242 افراد ہلاک ہو گئے، اس حوالے سے احمد آباد پولیس چیف کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں کسی مسافر کے زندہ بچنے کی امید نہیں ہے، طیارہ گرنے والی جگہ پر بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے پر سوار مسافروں میں 169 بھارتی اور 53 برطانوی شہری سوار...
تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماء رحیم کاکڑ کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ عوام و ملازم دشمنی کے سوا کچھ نہیں۔ آج ٹیکس کا بوجھ اشرافیہ پر ڈالا جانا چاہئے تھا، مگر افسوس مسلط حکمرانوں نے عوام پر اضافی بوجھ ڈال کر انکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماء محمد رحیم کاکڑ نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں امیروں کو ریلیف اور غریبوں کو ٹیکس کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے۔ غریبوں کے استعمال کی ہر چیز پر حتیٰ کی سولر پینل پر بھاری بھرکم ٹیکس لگا دیا گیا، جو شرمناک عمل ہے۔ جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے جاری...
جناح گارڈن فیز ون کے لے آئوٹ پلان میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف،سی ڈی اے کا نوٹس،کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )فیڈرل ایمپلائیز کواپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی کے زیر انتظام جناح گارڈن فیز ون میں لے آئوٹ آئوٹ پلان کی سنگین خلاف ورزیوں پر وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )نے نوٹس لے لیا،معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھیجوانے کا عندیہ،سیکرٹری ہائوسنگ سوسائٹی کو نوٹس جاری کر دیا،لے آئوٹ پلان میں 28خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔سب نیوز کو دستیاب نوٹس کی کاپی کے مطابق سی ڈی اے نے 2011میں فیڈرل ایمپلائیز کواپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی کے زیر انتظام جناح گارڈن فیز ون کے لے آئوٹ...
حیدرآباد(نیوز ڈیسک) بھارت میں طیارہ حادثے کے بعد بوئنگ کمپنی کے شیئرز گر گئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارت کے شہراحمدآباد میں بوئنگ جہازگرنے کے بعد بوئنگ کمپنی کے پری مارکٹ شیئرزکی مالیت 214 سے کم ہوکر 198 پرآگئی ہے،پری مارکٹ شیئرز کی قیمت میں 7 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی۔ واضح رہے کہ بھارتی شہر احمد آباد میں گرنے والے مسافر طیارے میں 242 مسافر سوار تھے،جس میں 30 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ طیارے میں169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے۔ مزیدپڑھیں:سینئر اداکار راشد محمود اغوا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی شہر احمد آباد میں سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ ڈاکٹرز کے ہاسٹل کی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 133 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ائیر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ گرگیا جس میں عملے کے 12 ارکان سمیت 240 سے زائد افراد سوار تھے ۔
’’ہم یہ دن ایسے وقت میں منا رہے ہیں جب اللہ تعالیٰ کے فضل، امارت اسلامیہ کی کوششوں، شہدا ء و معذورین کی قربانیوں اور امت مسلمہ کی دعائوں کے نتیجے میں ہمیں شرعی نظام اور مکمل امن حاصل ہے، اس لیے ہم سب پر لازم ہے کہ اللہ کا شکر ادا کریں۔محترم بھائیو!یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، شرعی نظام کی ترقی اور کامیابی کے لیے مزید کوشش کریں، اپنے اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنائیں، ہر ذمہ دار شخص اپنی ذمہ داری کو سمجھے، غفلت نہ کرے، اپنا کام بروقت انجام دے، ایک دوسرے سے تعاون کرے، بلاوجہ مداخلت نہ کرے، اور پہلے اپنے اوپر پھر دوسروں پر...

لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی بستی سرگانی میں شہداء اور زخمیوں کے گھر آمد، شہداء کے لواحقین سے اظہار افسوس
عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر سے قافلے بی بی پاکدامن لاہور جاتے ہیں جہاں مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا میں شریک ہوتے ہیں، چار روز قبل لاہور سے واپسی پر بستی سرگانی کی ماتمی انجمن کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں پانچ افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے وفد نے لیہ میں گزشتہ دنوں لاہور بی بی پاکدامن سے واپسی پر حادثے کا شکار ہونے والی بس کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقات کی، شہداء اور زخمیوں کا تعلق ضلع لیہ کے نواحی علاقے بستی سرگانی سے تھا، عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر سے قافلے بی بی پاکدامن لاہور جاتے ہیں جہاں مجالس عزا...
بھارت کی ریاست گجرات میں احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ ڈاکٹرز کے ہاسٹل کی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ تباہ ہونے پر پاکستانی شخصیات نے بھی اس پر افسوس کا اظہار کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک حادثے کی خبر سن کر دل بہت رنجیدہ ہوا۔ ایئر انڈیا کی ایک پرواز، جس میں تقریباً 240 مسافر سوار تھے، احمد آباد، بھارت کے قریب پرواز کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی۔ میں بھارت کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ Saddened to hear...
بیجنگ :کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہر برنابی نے ایک اعلان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر نے اس سال 15 نومبر کو تاریخی طور پر چینی نژاد افراد کے خلاف امتیازی سلوک پر سرکاری معافی مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ برنابی کی انتظامیہ نے کہا کہ 1892 سے 1947 تک، برنابی حکومت کی طرف سے شہر میں رہنے، کام کرنے اور کاروبار کرنے والے چینی نژاد افراد کے لیے بنائی گئی پالیسیاں اور طریقہ کار امتیازی تھے، جنہوں نے چینی نژاد افراد کے حقوق اور مواقع کو شدید طور پر محدود کر دیا۔ شہر کے میئر اور سٹی کونسل سرکاری طور پر معافی مانگیں گے اور مصالحت کے اقدامات کرنے کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا کے افسوسناک فضائی سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ احمد آباد کے نزدیک پیش آنے والے ہوائی حادثے کی دلخراش خبر نے دل کو افسردہ کر دیا ہے، ایئر انڈیا کی وہ پرواز جو تقریباً 240 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی تھی، اڑان بھرنے کے کچھ ہی لمحوں بعد حادثے کا شکار ہو گئی۔بلاول بھٹو زرداری نے دکھ کی اس گھڑی میں بھارتی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے جاں...
اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اعداد و شمار کے گورکھ دھندے سجا کر عوام کو بہلایا پھسلایا جا سکتا ہے نہ ہی معیشت کی بربادی کے حقیقی مجرم اپنی کھال بچا سکتے ہیں۔ احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ منصوبہ بندی کے وزیر مینڈیٹ چور سرکار کے "گوئبلز" بننے کی کوشش کررہے ہیں، معیشت کو جس طرح تباہی کے گھاٹ احسن اقبال اور ان کی جماعت نے اتارا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ معیشت کی حقیقی حالت کو عوام مینڈیٹ چور سرکار کے وزیروں سے بہتر جانتے ہیں، گزشتہ تین برس سے عوام ان مجرموں کی نااہلی،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کو بھارت کی پراکسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں ملک اندرونی طور پر دیوالیہ ہوچکا تھا، ہم آج بھی پی ٹی آئی کی بچھائی بارودی سرنگیں ہٹارہے ہیں۔وفاقی ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے چارج سنبھالا تو لوگوں کا خیال تھا 4 سے 6 ہفتے کی بات ہے مگر وزیراعظم شہبازشریف نے دلیرانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی طور پر غیر مقبول اور معاشی طور پر ناگزیر اقدمامات کیے، ان اقدامات کے نتیجے میں حکومت نے...
اسرائیلی حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید، امدادی مراکز بھی نشانہ بننے لگے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز قاہرہ / غزہ(آئی پی ایس ) اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں بدھ کے روز کم از کم 60 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں اکثریت ان افراد کی تھی جو امدادی مرکز کے قریب خوراک لینے پہنچے تھے۔فلسطینی وزارتِ صحت اور شفا و القدس اسپتال کے حکام کے مطابق 25 افراد اس وقت شہید ہوئے جب وہ نیٹزاریم کے قریب امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ تنظیم غزہ ہیومینیٹیرین فانڈیشن کے امدادی مرکز کے قریب جمع تھے۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ مشتبہ افراد کو “وارننگ فائر” کیا گیا کیونکہ وہ فوج کے لیے خطرہ بن سکتے...
لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز جمعرات کی صبح احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گئی، جس میں 242 افراد سوار تھے۔ طیارے میں 230 مسافر اور 12 عملے کے ارکان شامل تھے۔ حادثے میں کسی کے زندہ بچنے کی اطلاع نہیں ملی، اور جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق، جہاز لینڈنگ سے محض چند لمحے قبل زمین سے 625 فٹ کی بلندی پر تھا جب اچانک اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا۔ اس کے فوراً بعد زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی، اور طیارہ قریبی بستی میں جا گرا، جہاں متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ مزید پڑھیں: ایئر انڈیا کا...
دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی فضاؤں میں 11 جون 2025 کی شام ایک دلکش اور نایاب فلکیاتی منظر نے آسمان کی جانب دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا، جب ’اسٹرابیری مون‘ اپنی مکمل آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوا۔ سرخی مائل روشنی میں نہایا ہوا یہ فل مون طلوع آفتاب کے بعد مشرقی افق پر نمودار ہوا، جس نے دیکھنے والوں کو ایک لمحے کے لیے حیرت میں ڈال دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے افق پر ’گلابی چاند‘ بآسانی کب دیکھا جاسکے گا؟ اس فل مون کا تعلق ایک غیر معمولی فلکی مظہر سے تھا، جسے ’گریٹ لونر اسٹینڈ اسٹل‘ کہا جاتا ہے۔ یہ منظر ہر 18.6 سال بعد دیکھنے کو ملتا ہے، جس دوران چاند افق کے...
احمد آباد میں گرنے والے مسافر طیارے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں واضح طور پر طیارے کو گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ احمد آباد: ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI 171 آج دوپہر 1:38 بجے احمد آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی، لیکن چند منٹ بعد ہی رہائشی علاقے "میگھانی نگر" پر گر کر تباہ ہو گئی۔ حادثے کے وقت بوئنگ 787 ڈریملائنر طیارے میں 232 مسافر اور 12 عملے کے افراد سوار تھے، جن میں 2 شیرخوار بچے بھی شامل تھے۔ ڈی جی سی اے (DGCA) نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ پرواز کے فوراً بعد "مے ڈے کال" دینے کے بعد ایئرپورٹ کے احاطے سے باہر جا کر کریش ہوا۔ طیارے میں آگ لگ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ یا اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کو حقیقت پسندانہ ہو کر دیکھنا ہوگا۔ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی اداروں کے ماتحت افراد سربراہ سے زائد پیسے لے رہے ہیں۔ ہمیں اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے کہ حقیقت پسندانہ انداز میں دیکھنا چاہیے۔ پریس کانفرنس کےد وران چیف شماریات نے بتایا کہ معاشی گروتھ کے اعداد و شمار پر جس طرح کے اعتراضات آ رہے ہیں، وہ درست نہیں۔ ادارہ شماریات کی ویب سائٹ پر اعدادوشمار کا مکمل ڈیٹا دستیاب ہے۔ گروتھ کے حوالے...
ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے میں 242 مسافر سوار تھے، ایئر انڈیا بوئنگ 787 کو حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا جب طیارہ لندن کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایئر انڈیا کی ایک پرواز جمعرات کو احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ طیارے میں 242 مسافر سوار تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایئر انڈیا بوئنگ 787 کو حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا جب طیارہ لندن کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے، حادثے کا شکار طیارے میں 11 بچے بھی موجود تھے۔ دوسری جانب بھارتی ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے...
ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گرکر تباہ، 240 سے زائد مسافروں میں سے متعدد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز بھارتی شہر احمد آباد میں سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ائیر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ گرگیا جس میں عملے کے 12 ارکان سمیت 240 سے زائد افراد سوار تھے جب کہ حادثے کے شکار طیارےمیں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جارہا تھا کہ ٹیک آف کرنے کے چند سیکنڈز بعد ہی گرکر تباہ ہوگیابھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثے کے شکار...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امید کم ہے کہ ایران جوہری معاہدے میں یورینیم کی افزودگی روکنے پر راضی ہو جائے گا۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم کہ ایران کو جوہری پروگرام بند کرنے پر راضی کرسکیں گے یا نہیں۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے پہلے ایسا لگتا تھا لیکن اب اس بارے میں میرا اعتماد کم ہوتا جارہا ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جون 2025ء) بھارتی سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل فیض احمد قدوائی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ایئر انڈیا کی پرواز AI171، جو بوئنگ 787 ڈریم لائنر تھی، مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:38 بجے ٹیک آف کے پانچ منٹ بعد میگھانی نگر کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوئی۔ یہ پرواز لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ جا رہی تھی۔ مقامی ٹیلی ویژن چینلز پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں حادثے کی جگہ سے گہرا سیاہ دھواں اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ حادثے کے بارے میں ابتدائی تفصیلات ایئر ٹریفک کنٹرول کے مطابق طیارے نے احمد آباد ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 23 سے...
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )بھارت کی ریاست گجرات میں احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب برطانیہ کے شہر لندن کے لیے اڑان بھرنے والا ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایئرانڈیا کی فلائٹ نمبر اے آئی 171 بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی، انڈیا ٹوڈے کے مطابق طیارے کو حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا.(جاری ہے) طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے، طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے طیارے میں ایئرانڈیا کے کیپٹن سمیت...
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف — فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے ملک کے نظامِ انصاف کو جکڑ کر رکھ دیا ہے۔بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ جعلی حکومت نے گولی چلانے کی آخری چال بھی چلائی ہے۔ یہ بجٹ غریب عوام کا نہیں شریف خاندان کے بزنس ونگ کا بجٹ ہے، بیرسٹر سیفخیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اب عوام کا وہ خوف بھی ختم ہوگیا ہے اور دوبارہ نکلنے کے لیے تیار ہیں۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ووٹ بینک اور کرپشن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ11 کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، غربت کی لکیر 4 فیصد نیچے آ گئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بجٹ پیش ہو چکا، اس پر وزیر صاحب نے پریس کانفرنس بھی کرلی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ 111 محکموں کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 600 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
سندھ کے شہر کوٹری میں خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرکے خاموشی سے دفنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 36 سالہ خاتون امبرین کو قتل کرکے خاموشی سے دفن کیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، کوٹری پولیس کے مطابق علاقہ گوٹھ محمد خان شورو کی رہائشی خاتون مسمات بانو نے اپنی بیٹی کو قتل کیے جانے کا مقدمہ درج کرا دیا۔ مدعیہ نے مقدمہ میں 5 ملزمان مزار شورو، قادر بخش شورو، مجیب شورو، نبیل شورو اور ضمیر شورو کو نامزد کیا۔ مقدمے کے مطابق ملزمان نے رات گئے گھر میں گھس کر مقتولہ کو اہل خانہ کے سامنے گولیاں مار کر قتل کیا، ملزمان نے قتل کے بعد خاموش رہنے اور واویلا کرنے پر قتل کی دھمکیاں دیں۔ مدعیہ...
سیسی کے کمشنر میانداد راہوجو نے پی اے سی کو بتایا کہ صوبے میں 67 ہزار صنعتی یونٹس میں سے 24 ہزار یونٹس سیسی کے پاس رجسٹرڈ ہیں، ان میں سے 6 ہزار یونٹس بند ہو چکے ہیں جبکہ 18 ہزار یونٹس فعال ہیں اور رجسٹرڈ یونٹس کے 8 لاکھ سے زائد مزدور سیسی میں رجسٹرڈ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کو آگاہ کیا گیا ہے کہ صوبے کے 80 فیصد سے زائد نجی صنعتی ادارے کم از کم تنخواہ کی سرکاری ہدایت پر عمل نہیں کر رہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت پی اے سی کے اجلاس میں محکمہ محنت اور سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن...
شکار پور میں کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شکار پور کے علاقے گڑھی یاسین ٹول پلازا کے قریب پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ دو گروپوں میں دشمنی کا نتیجہ لگتاہے تاہم لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
احمد آباد: ایئر انڈیا کی ایک پرواز جمعرات کو احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ طیارے میں 242 مسافر سوار تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایئر انڈیا بوئنگ 787 کو حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا جب طیارہ لندن کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں اور حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔ BREAKING: Passenger plane carrying more than 100 people crashes near Ahmedabad, India - local TV pic.twitter.com/xFFEgPtTOc — BNO News (@BNONews) June 12, 2025 انتظامیہ نے ایئرپورٹ کے آس پاس کی تمام سڑکوں کو بند کر دیا ہے اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔ (خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں)
—فائل فوٹو شکارپور میں گڑھی یاسین ٹول پلازا کے قریب کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں میں دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جون 2025ء) یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ افغانستان محفوظ ہے، طالبان ان تمام افغانوں سے، جو ملک چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں وطن واپس لوٹ آنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ طالبان حکومت کی وزراتی کونسل کے چیئرمین محمد حسن اخوند نے عید الاضحیٰ کے اسلامی تہوار کے موقع پر ہفتے کے روز اپنے پیغام میں وطن واپس آنے والوں کے لیے عام معافی کا وعدہ کیا۔ طالبان کی طرف سے افغانستان چھوڑ جانے والوں کو وطن واپسی کی پیشکش نیلوفر ابراہیمی، جو طالبان کے قبضے سے پہلے افغانستان کی پارلیمنٹ کی سابق رکن ہیں، نے ڈی ڈبلیو کو بتایا ’’تشدد کے مرتکب اب اقتدار میں ہیں، مثال کے طور پر، وزارت...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس بل 26-2025 کے ذریعے ان لینڈ ریونیو کے افسران کو یہ واضح اختیار دے دیا ہے کہ وہ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای او)، چیف فنانشل آفیسرز (سی ایف او) اور ٹیکس فراڈ میں معاونت کرنے والوں کو گرفتار کر سکتے ہیں.(جاری ہے) نئے اختیارات کے تحت اگر ان لینڈ ریونیو کا کوئی افسر تفتیش کے دوران کسی شواہد کی بنیاد پر اس نتیجے پر پہنچے کہ کسی شخص کے اقدامات ٹیکس فراڈ یا کسی ایسے جرم کا سبب بنے ہیں جو اس قانون کے تحت قابل سزا ہے، تو وہ کمشنر کی پیشگی منظوری سے ایسے شخص کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی شہر احمد آباد میں ایک مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں 242 مسافر سوار تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ ممکنہ طور پر ایئر انڈیا کی پرواز تھی جو احمد آباد سے برمنگھم روانہ ہو رہی تھی، تاہم ٹیک آف کے دوران ہی طیارہ گر گیا۔ جائے حادثہ پر دھوئیں کے گہرے بادل دیکھے گئے ہیں۔
احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔200 مسافر طیارے میں سوار تھے ، خبر ایجنسی کے مطابق طیارے کو حادثہ ٹیک آف کرتے ہوئے پیش آیا ،