2025-11-03@15:06:51 GMT
تلاش کی گنتی: 439
«گلوکارہ قرۃ»:
لاہور (نیوزڈیسک) معروف فوک گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے،’’ بُلبلِ صحرا‘‘ کے گائے گیتوں کا سحر آج بھی برقرار ہے۔ گلِ صحرائی اور لمبی جدائی، معروف لوک گلوکارہ ریشماں 1947ء میں راجستھان میں پیدا ہوئیں، برصغیر کی تقسیم کے بعد ان کا خاندان ہجرت کر کے کراچی منتقل ہوگیا، خانہ بدوش خاندان سے تعلق رکھنے والی ریشماں نے کم عمری میں ہی صوفیانہ کلام گانا شروع کر دیا۔ ریشماں نے کلاسیکی موسیقی کی کوئی تربیت حاصل نہیں کی، ریڈیو کے ایک پروڈیوسر سلیم گیلانی نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر ننھی ریشماں کو گاتے ہوئے سنا، 12 سال کی عمر میں ریشماں کو ریڈیو پاکستان پر آواز کا جادو جگانے کا موقع ملا۔...
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا پاکستانی گلوکار، موسیقار اور نغمہ نگار بلال مقصود نے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے میجر خالد شہید پارک میں مردہ کوؤں کی مبینہ تصاویر و ویڈیوز شیئر کردیں۔انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مردہ چیل کوؤں کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے میجر خالد شہید پارک میں روزانہ کی بنیاد پر 2 سے 3 مردہ کوّے دیکھ رہا ہوں، لیکن آج ناقابلِ یقین تھا۔ گلوکار کا کہنا ہے کہ آج پارک میں تقریباً 50 سے 60 مردہ کوّے نظر آئے، جن میں سے کچھ بمشکل زندہ تھے۔ اس کے علاوہ 2 بڑے مردہ عقاب بھی دکھائی دیے۔انہوں نے سی بی...
پاکستانی معروف گلوکار و موسیقار فیصل کپاڈیہ نے بالی ووڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ سے اپنے تعلق کے بارے میں غیر متوقع انکشاف کر کے سب کو چونکا دیا۔ معروف میوزک بینڈ اسٹرنگز کے ساتھ 30 برس تک وابستہ رہنے والے گلوکار نے حال ہی میں دبئی کے ایک ریڈیو پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انٹرویو کے دوران میزبان نے گلوکار سے سوال کیا کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ میں کیا رشتہ ہے؟ View this post on Instagram A post shared by City1016 (@city1016) میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل کپاڈیہ نے انکشاف کیا کہ ’ڈمپل کپاڈیہ رشتے میں میری...
برطانیہ کے ایک فارم نے لیجنڈ راک گلوکار اوزی اوسبورن کا کدوؤں سے موزائک بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ ساؤتھمپٹن میں واقع سنی فیلڈز فارم نے سیکڑوں کدوؤں کو ترتیب دے کر 2281 مربع فٹ پر لیجنڈ گلوکار کا موزائک بنایا۔ جس نے کدوؤں سے بنائے گئے دنیا کے سب سے بڑے موزائک کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ موزائک کی رُونمائی ایک تقریبا میں کی گئی جس میں اوزی اوسبورن کی اہلیہ شیرون اور بیٹی کیلی نے شرکت کی۔ میٹل بینڈ بلیک سیباتھ کے لیڈ گلوکار اوزی اوسبورن کا انتقال رواں برس 22 جولائی کو 76 برس کی عمر میں ہوا۔
پاکستان کے معروف گلوکار و موسیقار اور 30 برس تک 'اسٹرنگز' کا حصہ رہنے والے فیصل کپاڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ رشتے میں ان کی بھتیجی لگتی ہیں۔حال ہی میں فیصل کپاڈیا ایک غیر ملکی انٹرویو میں شریک ہوئے جس دوران انھوں نے اپنے کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ فیصل کپاڈیا نے بتایا کہ ’میں نے پہلی مرتبہ 1980 میں پاکستان کے مشہور میوزک کمپوزر سہیل رانا صاحب کے بچوں کے پروگرام ’سارے دوست ہمارے‘ میں پرفارم کیا تھااور اس وقت میری عمر 9 سے 10 سال تھی‘۔دوران گفتگو فیصل کپاڈیا نے انکشاف کیا کہ ’بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیا رشتے میں میری بھتیجی لگتی ہیں، ان کے مرحوم والد چنی بھائی 1984...
پاکستان کے معروف گلوکار، نغمہ نگار، موسیقار اور شہرۂ آفاق بینڈ اسٹرنگز کے بانی و مرکزی گلوکار فیصل کپاڈیا نے اپنی ذاتی زندگی کا ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ فیصل کپاڈیا، جنہوں نے 1989 سے 2021 تک بلال مقصود کے ساتھ مل کر پاکستانی پاپ اور راک موسیقی کو نئی جہت دی، نے دبئی میں سٹی 1016 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کے ساتھ اپنے خاندانی تعلق کا ذکر کیا۔ مشہور گلوکار نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران بتایا کہ، ڈمپل کپاڈیا دراصل میری بھتیجی ہیں۔ ان کے والد مرحوم چنی بھائی کپاڈیا میرے کزن تھے۔ وہ 1984 میں ایک کزن کی شادی کے موقع پر پاکستان آئے تھے۔ میں نے اس شادی...
MUMBAI: بالی ووڈ کی چمک دمک اور دلکش دنیا میں تنقید اور ٹرولنگ اکثر سامنے آتی ہے جہاں اس طرح کے واقعات سے بچنا اداکاروں اور فن کاروں کو ممکن نہیں ہوتا اور وہ اسٹار جن کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے انہیں ایسے ناموافق حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ بھی آسٹریلیا میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا اور انہوں نے بتایا کہ انہیں پرفارم کرتے ہوئے نسلی تعصب اور دقیانوسی تصورات کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس واقعے میں جو چیز سب سے زیادہ نمایاں رہی وہ نفرت یا تنقید نہیں تھی بلکہ دوسانجھ...
بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے معروف آنجہانی گلوکار زوبین گارگ کی اہلیہ گریما گارگ نے اپنے مرحوم شوہر کا ہاتھ سے لکھا ہوا آخری خط سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ گریما گارگ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ساتھ زوبین کا آخری خط شیئر کیا، جو دراصل ان کی آخری فلم ’’روئی روئی بینالے‘‘ کی تشہیری مہم کا حصہ تھا۔ یہ فلم 31 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ پوسٹ کے ساتھ گلوکار کی اہلیہ نے جذباتی پیغام بھی لکھا ’تم نے 15 ستمبر کو اپنے چاہنے والوں کے لیے جو خطوط لکھے، ان کے ہر لفظ میں محبت جھلکتی ہے۔ مگر میرے دل میں ایک سوال مسلسل چل رہا ہے19 ستمبر کو کیا ہوا؟ کیسے اور...
اسلام قبول کرنے والی معروف امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں قرآنِ پاک کی دل سوز تلاوت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی خوبصورت آواز، پُرسکون اندازِ تلاوت اور عاجزی نے صارفین کے دل موہ لیے ہیں۔ یہ ویڈیو الجزیرہ کے ایک پروگرام کے دوران ریکارڈ کی گئی، جہاں جینیفر گراؤٹ نے نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ قرآنِ مجید کی آیات کی تلاوت کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی تلاوت میں روحانیت اور خلوص جھلکتا ہے۔ سب مسلمان اس کو ویلکم کرے ???? جینیفر گراؤٹ، ایک امریکی گلوکارہ جنہوں نے گانا چھوڑ کر اسلام قبول...
معروف پاکستانی لوک گلوکارہ نصیبو لعل کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں جس کی حقیقت سامنے آگئی۔ ان افواہوں کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوا جبکہ گلوکارہ کی ایک بچے کو گود میں لیے اسپتال سے ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ بچے کو اپنا بیٹا کہہ کر پکار رہی اور پیار کررہی تھیں۔ اس تصویر میں نصیبو لعل کے ساتھ اُن کے شوہر بھی موجود تھے اور دونوں کی خوشی دیدنی تھی جبکہ انہیں اسپتال کے زچہ بچہ وارڈ میں بھی دیکھا گیا۔ یہ تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بغیر تصدیق کے دعویٰ کیا کہ 56 سالہ گلوکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔...
معروف پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے ریئلٹی شو کے ججز اور امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اپنے گانے بنا کسی اجازت کے گانے کا اختیار دے دیا۔ گلوکار سجاد علی کے ریئلٹی شو ’پاکستان آئیڈیل‘ سے متعلق بیان اور اپنے گانے نہ گانے کے حوالے سے بیان کے بعد فلک شبیر میدان میں آئے۔ سجاد علی نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شو میں حصہ لینے والے نوجوان گلوکار اُن کے گانے گا کر مقابلہ جیت سکتے ہیں تاہم وہ انہیں گا نہیں سکتے کیونکہ منتظمین کے ساتھ اُن کا معاشی معاہدہ طے نہیں ہوا۔ گلوکار نے کہا تھا کہ پیسوں کے معاملے بات چیت نہ بننے کے سبب انہوں نے منتظمین کو...
گلوکار عاصم اظہر نے نیا نام اور اپنا پہلا انڈیپنڈنٹ میوزک البم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنی 29ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کے لیے ایک خاص اعلان کیا ہے۔ عاصم نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک سب عاصم اظہر کو جانتے تھے اب ’عاصم علی‘ کو جانیں گے۔ عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا، ’’آج اپنی 29ویں سالگرہ پر میں آپ کو کسی خاص سے ملواتا ہوں۔ اب تک آپ عاصم اظہر کو جانتے تھے، اب عاصم علی سے ملنے کی باری ہے۔ میرا سچا اور حقیقی روپ۔‘ on my 29th birthday today, i wish to deliver...
سجاد علی کے انکار کے بعد فلک شبیر کا بڑا اعلان، ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے گانے مفت استعمال کی اجازت دیدی
پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر نے میوزیکل شو ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے تمام گانے بغیر کسی مالی یا قانونی شرط کے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ فلک شبیر نے انسٹاگرام پر جاری ایک اسٹوری میں کہا کہ وہ شو کے منتظمین کو اپنے تمام گانوں کے استعمال کی مکمل اجازت دیتے ہیں تاکہ وہ نئے اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کر سکیں اور پاکستانی موسیقی کو عالمی سطح پر فروغ دیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئیڈل میں سجاد علی کے گانوں پر پابندی؟ گلوکار نے اپنے بیان میں سب کچھ بتادیا گلوکار نے مزید کہا کہ وہ ’پاکستان آئیڈل‘ کے ججز اور تمام شرکاء کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ...
پاکستان کے مقبول پاپ گلوکار عاصم اظہر نے اچانک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کرکے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ گلوکار نے اپنی اسٹوری میں صرف ایک مختصر مگر پُراثر جملہ لکھا ’’خدا حافظ‘‘۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر تجسس اور چہ مگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ عاصم اظہر، جو کئی مشہور گانوں اور اپنی منفرد آواز کے باعث نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں، نے یہ قدم کسی وضاحت کے بغیر اٹھایا۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی تمام تصاویر اور ویڈیوز غائب ہوچکی ہیں، اور مداحوں کی نظریں اس ایک جملے پر مرکوز ہیں جو ان کی اسٹوری پر نمایاں ہے۔ گلوکار کے اس غیر متوقع اقدام نے ان کے چاہنے والوں کو مخمصے...
گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی گلوکارہ نصیبو لعل اور ان کے شوہر نوید حسین کی ایک نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نصیبو لعل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ 56 سال کی عمر میں ماں بن گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نصیبو لعل کا گانا اونچی آواز میں چلانے پر رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ، ’سزا کیا ہوگی‘ وائرل تصویر پر نصیبو لعل یا ان کے اہلخانہ کی جانب سے نہ تصدیق کی گئی ہے اور نہ تردید۔ لیکن کئی سوشل میڈیا صارفین نے واضح کیا کہ تصویر میں نظر آنے والا نومولود دراصل نصیبو لعل کا پوتا ہے۔...
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری اور ظلم و جبر کی خونی داستانیں رقم کی ہے جس کی مذمت کا سلسلہ عالم گیر سطح پر جاری ہے اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ برطانوی بینڈ ریڈیوہیڈ کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار تھام یورک نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیل میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوکار تھام یورک نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل یا نیتن یاہو حکومت کے قریب کہیں بھی پرفارم نہیں کریں گے۔ تھام یورک نے یہ بات دی سنڈے ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہی، جہاں ان کے ساتھ بینڈ کے بیس گٹارسٹ جانی گرین ووڈ بھی موجود تھے۔ برطانوی بینڈ کے گلوکار تھام...
پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ اور صوفی موسیقی کی ملکہ، عابدہ پروین کی ٹیم نے اپنی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئی تھیں اور ان کے اردگرد ڈاکٹرز کی ٹیم نظر آ رہی تھی۔ یہ تصویر سوشل میڈیا تیزی سے وائرل ہوئی اور مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے گلوکارہ کی صحت کے لیے دعائیں بھی کیں۔ A post common by Pakistani.Celebrities ???????? (@pakistani.celebrities) تاہم اب عابدہ پروین کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا...
عابدہ پروین ہسپتال منتقل، گلوکارہ کی حالت کیسی ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ اور صوفی موسیقی کی ملکہ، عابدہ پروین کی ٹیم نے اپنی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئی تھیں اور ان کے اردگرد ڈاکٹرز کی ٹیم نظر آ رہی تھی۔یہ تصویر سوشل میڈیا تیزی سے وائرل ہوئی اور مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے گلوکارہ کی صحت کے لیے دعائیں بھی کیں۔تاہم اب عابدہ پروین...
پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان آئیڈل کے مقابلے میں حصہ لینے والے گلوکاروں کو اُن کے گانے گانے کی اجازت نہیں ہے۔ سجاد علی نے بتایا کہ پاکستان آئیڈل کی انتظامیہ نے اُن کے مشہور گانوں کے استعمال کے حقوق حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا، تاہم فریقین کے درمیان مالی شرائط پر اتفاق نہ ہو سکا۔ اس کے نتیجے میں مقابلے کے شرکاء کو اُن کے گانے پیش کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان آئیڈل میں ایسے جج بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے تعلق نہیں‘، حمیر ارشد کی فواد خان پر تنقید گلوکار کا کہنا تھا کہ ’میرے گانے ایسے معیار کے ہیں کہ اگر...
پاکستان کی عظیم گلوکارہ، صوفی کلام کی ملکہ عابدہ پروین نے اپنی صحت سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کردی۔ حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لیجنڈری گلوکارہ کی ایک تصویر خوب وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ان کے آس پاس ڈاکٹروں کی ایک ٹیم موجود ہے۔ سوشل میڈیا پر مذکورہ تصویر وائرل ہوئی تو گلوکارہ کے مداحوں میں ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی، تاہم اب گلوکارہ نے خود اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کر دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Pakistani.Celebrities ???????? (@pakistani.celebrities) فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام...
نیپال کی ایک مدھر اور خوبصورت آواز ہمیشہ کے لیے جل کر خاکستر ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپالی گلوکارہ اور خوشگوار زندگی کے دل نشیں خواب دیکھنے والی نیتو پاڈیل بالآخر چند دن کی موت و زندگی کی جنگ میں ہار گئیں۔ نیتو پاڈیل نے اپنے قریبی دوست اور موسیقار بابل گیری کے اسٹوڈیو میں 17 اکتوبر کو خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی تھی۔ انھیں فوی طور پر شدید جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں اور ان کی دردناک موت کی تصدیق کردی گئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کا جسم 75 فیصد تک جل چکا تھا اور انھیں بچانے کی ہر...
پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ ریپر طلحہ انجم کے کنسرٹ میں ایک مرتبہ پھر اسٹیج پر بوتل پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر گلوکار نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ایک حالیہ کنسرٹ میں کسی نوجوان نے طلحہ انجم پر شیشے کی بوتل پھینک دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ طلحہ انجم نے اس طرح کے سلوک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے ہی ملک میں لوگ اس طرح سلوک کرتے ہیں۔ گلوکار کا کہنا تھا کہ میں بنگلہ دیش گیا، کینیڈا گیا، بھارتی مداح نے میرے پاؤں چھو کر بولا کیا لکھتے ہو کیا گاتے ہو مگر میرے اپنے ملک میں میرے ساتھ ایسا کیا جاتا...
بھارت میں دیوالی کی مناسبت سے منعقد کردہ ایک تقریب میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب معروف گلوکار پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر کر ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ’عشق فقیرانہ‘ کے گانے سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے ریشبھ ٹنڈن دیوالی منانے خاندان کے ہمراہ ممبئی سے دہلی والدین کے گھر آئے تھے۔ 35 سالہ بھارتی گلوکار مکمل طور پر صحت مند تھے اور اپنی پُرفارمنس کے دوران بھی بہت پُرجوش تھے لیکن اسٹیج پر گر پڑے۔ فقیرا کے نام سے مشہور بھارتی گلوکار کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ ابتدائی طور پر موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا بتائی گئی۔ ریشبھ نے اولییسیا...
کینیڈا میں واقع ایک بھارتی نژاد گینگ نے معروف پنجابی گلوکار تیجی کاہلوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اس قتل کی ذمے داری بھی قبول کرلی ہے۔ روہت گودارا نامی بھارتی نژاد گینگ کے ارکان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرکے کھلم کھلا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ہی گلوکار کو نشانہ بناکر اس کا خاتمہ کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گینگ کے تین ارکان وکی پہلوان، مہندر سَرن اور راہول رِناؤ نے اپنے آن لائن پیغام میں نہ صرف قتل کا اعتراف کیا بلکہ دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ ’اگر اس نے سمجھ لیا ہے تو ٹھیک، ورنہ اگلی بار ہم اس کو بھی ختم کردیں گے‘۔ ان کے اس...
گلوکارہ حمیرا ارشد نے پاکستان کے سپر اسٹار اور گلوکار فوان خان کو پاکستان آئیڈل کے جج بننے پر تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ حمیرا ارشد نے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران بغیر نام لیے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس شو (پاکستان آئیڈل) میں ایسے جج بنائے گئے ہیں جن کا موسیقی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایسے لوگ جج بنے ہوں، انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اسپانسرز ایسا چاہتے ہوں گے مگر لوگوں کو اپنی حدود کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے آفرز لینی چاہیے۔ گلوکارہ حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ ہاں وہ بطور سلیبرٹی تو بیٹھ سکتے ہیں مگر جج بننا...
گلوکار عاطف اسلم ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے منفرد اور مزاحیہ ویڈیوز کے باعث ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ دنیا بھر میں مقبول گلوکار، جو دو دہائیوں سے اپنی آواز کے جادو سے کروڑوں مداحوں کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں، اب انسٹاگرام پر مختلف طرز کا کانٹینٹ بنا کر نیا تجربہ کر رہے ہیں۔ تاہم اداکار اور کنٹینٹ کریٹر خاقان شاہنواز نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عاطف اسلم کے اس نئے انداز پر تنقید کی ہے۔ خاقان نے کہا کہ انہیں عاطف اسلم کے مزاحیہ کانٹینٹ بنانے پر اعتراض نہیں، لیکن گلوکار دیگر چھوٹے تخلیق کاروں کا کانٹینٹ کاپی کر رہے ہیں جنہیں انہوں نے کوئی کریڈٹ نہیں دیا۔ خاقان شاہنواز کے مطابق بطور...
ابھرتے ہوئے ماڈل، اداکار اور کانٹینٹ کریئٹر خاقان شاہنواز نے دعویٰ کیا کہ گلوکار عاطف اسلم کانٹینٹ کریئٹرز کے آئیڈیاز نقل کرتے ہیں اور انہیں کریڈٹ نہیں دیتے۔ خاقان شاہنواز نے حال ہی میں ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ گزشتہ کچھ عرصے سے معروف گلوکار عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرنا شروع کی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے خاقان شاہنواز نے کہا کہ وہ عاطف اسلم کے کانٹینٹ کریئٹر بننے کے زیادہ حامی نہیں ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگرچہ انہیں اس پر کوئی ذاتی اعتراض نہیں، لیکن عاطف اسلم نے...
معروف امریکی گلوکار اور نیو سول موسیقی کے بانی ڈی اینجیلو (D’Angelo) 51 سال کی عمر میں کینسر سے جدوجہد کے بعد انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینسر سے زندگی کی جنگ ہارنے والے ڈی اینجیلو کے خاندان نے گلوکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ ’’ہم انتہائی غمگین ہیں کہ وہ ہمیں چھوڑ گئے، لیکن ان کی لازوال موسیقی اور فن کے ورثے کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔‘‘ ڈی اینجیلو، جن کا اصل نام مائیکل یوجین آرچر تھا، نے 1990 کی دہائی میں اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز کیا۔ 1995 میں ریلیز ہونے والا ان کا پہلا البم براؤن شوگر ان کے کیرئیر کی زبردست کامیابی ثابت ہوا...
بچوں سے زیادتی کے الزام پر جیل میں قید برطانوی گلوکار ایان واٹکنز قیدیوں کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔ 48 سالہ ایان واٹکنز مغربی یارکشائر کی جیل میں بچوں سے جنسی زیادتی کے متعدد مقدمات میں 29 سال قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ پولیس کے مطابق صبح 9 بج کر 40 منٹ پر جیل انتظامیہ کی جانب سے ایک قیدی پر حملے کی اطلاع موصول ہوئی، تاہم ابتدائی طبی امداد کے باوجود واٹکنز موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ویسٹ یارکشائر پولیس نے تصدیق کی ہے کہ قتل کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے اور مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔ جیل ذرائع کے مطابق ایان واٹکنز پر مبینہ طور پر...
ٹورنٹو(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو حال ہی میں کیلیفورنیا کے ساحل سانتا باربرا کے قریب پیری کی یاٹ ’’کاراول‘‘ (Caravelle) پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت بھرے لمحات گزارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 40 سالہ کیٹی پیری اور 53 سالہ جسٹن ٹروڈو یاٹ کے بالائی حصے میں ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور بوسہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس سے مہینوں سے گردش کرتی افواہوں کی باضابطہ تصدیق ہوگئی۔دونوں انتہائی پُرسکون نظر آئے اور اردگرد موجود سیاحوں کی موجودگی سے بالکل بے فکر دکھائی دیے۔...
نوجوان گلوکار اور اداکار ثمر جعفری نے بین الاقوامی سطح پر ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی کی جانب سے "ریڈار پاکستان آرٹسٹ 2025 (چوتھی سہ ماہی)” کے طور پر نامزدگی حاصل کر لی ہے۔ یہ اعزاز نوجوان نسل میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور ان کے گانوں کی مقبولیت کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔ اسپاٹیفائی کے مطابق ثمر جعفری کی موسیقی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں مقبول ہو رہی ہے، جن میں بنگلادیش، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ یہ اعزاز ان کے میوزک کیریئر میں ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ A post shared by...
کراچی: عالمی شہرت یافتہ برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی زندگی کا آخری میوزک البم ان کے انتقال کے بعد ریلیز کیا جائے گا۔ 34 سالہ گلوکار نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنی موت کے بعد بھی موسیقی سے جڑے رہنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق اپنی آخری البم کی تیاری اور ریلیز کا مکمل بندوبست انہوں نے اپنی وصیت میں شامل کر رکھا ہے، جس کی نگرانی ان کی اہلیہ چیری سیبورن کریں گی۔ ایڈ شیرن نے کہا کہ اگر میں دنیا میں نہ رہا تو چیری میری جگہ اس البم کے گانے منتخب کرے گی۔ یہ منصوبہ مکمل طور پر طے کیا جا چکا ہے اور...
مشہور برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُن کا آخری میوزک البم اُن کی موت کے بعد ریلیز کیا جائے گا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کے دوران 34 سالہ گلوکار نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے بعد بھی موسیقی کی دنیا سے جڑے رہنا چاہتے ہیں۔ ایڈ شیرن نے بتایا کہ میں نے اپنی آخری البم کی تیاری اور ریلیز کا مکمل انتظام اپنی وصیت میں درج کردیا ہے، یہ البم میری موت کے بعد ریلیز ہوگی اور اس کی تکمیل کی ذمہ داری میری اہلیہ چیری سیبورن کے سپرد کی گئی ہے۔ ایڈ شیرن نے کہا کہ یہ البم میری وصیت کا حصہ ہے، اگر میں...
بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار اور اداکار راجویر جاوندا ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ راجویر 27 ستمبر کو موٹر سائیکل پر شملہ جا رہے تھے جب بادی کے علاقے میں سڑک پر اچانک مویشی آنے کے باعث ان کی موٹر سائیکل بے قابو ہو گئی۔ اس حادثے میں انہیں سر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ بے ہوش حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ اسپتال حکام کے مطابق راجویر کو حادثے کے بعد موہالی کے ایک نجی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا، جہاں وہ گیارہ روز تک وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج رہے تاہم طبی عملے کی تمام تر کوششوں کے...
فیشن ڈیزائنر زین احمد نے پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ سے علیحدگی کی افواہوں پر بالآخر اپنی خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام قیاس آرائیاں دراصل انسٹاگرام کے تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبر اُس وقت سامنے آئی جب مداحوں نے دیکھا کہ زین احمد نے آئمہ بیگ کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے اور شادی کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ تاہم، زین احمد نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کی کہ میرا اکاؤنٹ کچھ دنوں سے بگ کر رہا تھا، جس کی وجہ سے کچھ پوسٹس آرکائیو کر دی گئیں، اگر کسی کو بٹ کوائن کے پیغامات موصول ہوئے ہوں تو معذرت،...
بھارت میں پنجابی گلوکار اور اداکار راج ویر جوانڈا بدھ کے روز 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ گیارہ روز قبل بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ایک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق، وہ سولن ضلع میں موٹر سائیکل پر سفر کے دوران مویشیوں سے ٹکرا گئے تھے۔ راج ویر جوانڈا کے انتقال پر مداحوں، سیاست دانوں اور فنکاروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ This has made my heart go Empty Waking up to this terrible news is unbearable.My brother Rajvir, your last days were so difficult you showed such strength.You will forever remain in our hearts, memories, and souls. ???????? #RajvirJawanda pic.twitter.com/T9CNgNdrHY — Gippy Grewal (@GippyGrewal) October 8, 2025 اُن...
مشہور پنجابی گلوکار راج ویر جاونڈا، جو شملہ کے قریب ایک سنگین سڑک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد بھارتی پنجاب کے موہالی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، آج بدھ کے روز 35 سال کی عمر میں چل بسے۔ بھارت پنجاب کے ایجوکیشن منسٹر ہرجوت سنگھ بینس نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راج ویر ایک باصلاحیت فنکار تھے جنہوں نے پنجابی موسیقی کو نئی پہچان دی۔ ਮਸ਼ਹੂਰ ਪੰਜਾਬੀ ਗਾਇਕ ਰਾਜਵੀਰ ਜਵੰਦਾ ਦੇ ਦੇਹਾਂਤ ਦੀ ਖਬਰ ਸੁਣ ਕੇ ਮਨ ਨੂੰ ਗਹਿਰਾ ਦੁੱਖ ਪਹੁੰਚਿਆ। ਬੀਤੇ ਦਿਨੀਂ ਹਿਮਾਚਲ ਪ੍ਰਦੇਸ਼ ਦੇ ਬੱਦੀ ਇਲਾਕੇ ਵਿੱਚ ਸੜਕ ਹਾਦਸੇ ਦਾ ਸ਼ਿਕਾਰ ਹੋਏ ਰਾਜਵੀਰ ਜਵੰਦਾ ਪਿਛਲੇ ਕਈ ਦਿਨਾਂ ਤੋਂ ਫੋਰਟਿਸ ਹਸਪਤਾਲ ‘ਚ ਜ਼ੇਰੇ ਇਲਾਜ ਸਨ। ਗੁਰੂ ਸਾਹਿਬ ਵਿਛੜੀ ਰੂਹ...
گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے شوہر زین احمد کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش میں ہیں۔ آئمہ بیگ کے شوہر زین احمد نے گلوکارہ کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے اور ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی سے متعلق پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دی گئی ہے۔ تاہم، گلوکارہ نے ابھی تک زین احمد کو فالو کیا ہوا ہے اور ان کے اکاؤنٹ پر شادی کی پوسٹ بھی بدستور موجود ہے۔ آئمہ بیگ نے دو ماہ قبل 6 اگست کو اپنے دوست زین احمد سے شادی کی تصدیق اس کیپشن کے ساتھ کی تھی کہ کل رات اپنے بہترین دوست سے شادی کر لی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اُس وقت بھی ان...
’’میری انڈسٹری نے مجھے تنہا چھوڑ دیا تھا‘‘ بھارت کی میڈونا آف انڈیا کہلائی جانے والی علیشا چنائے کے ہولناک انکشافات نے بالی ووڈ کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور پاپ سنگر، ’میڈونا آف انڈیا‘ علیشا چنائے نے 1996 میں موسیقار انو ملک پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے لیکن ان کی انڈسٹری الٹا ان کے خلاف ہی ہوگئی تھی۔ علیشا چنائے نے تازہ انٹرویو میں ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں اس زیادتی کے خلاف کھڑی ہوگئی تو پوری انڈسٹری میرے خلاف ہوگئی۔ یہاں تک کہ مجھے کام ملنا بند ہوگیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ میری اپنی انڈسٹری نے میرا ساتھ چھوڑ دیا اور...
کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے مقبول رکن وی کی کروسانٹ کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس میں وہ نہایت بےساختگی سے پستہ کروسانٹ کھاتے ہوئے نظر آئے۔ کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے معروف گلوکار وی حال ہی میں فیشن برانڈ ’سیلین‘ کے اسپرنگ–سمر 2026 کلیکشن کی تقریب میں شرکت کے لیے پیرس فیشن ویک پہنچے۔ فیشن شو کے دوران وی کو لائٹ براؤن کوٹ، وائٹ شرٹ اور بلیک اینڈ کریم ایبسرکٹ پرنٹڈ ٹائی کے ساتھ دیکھا گیا۔ ایونٹ کے مقام کے باہر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے پسندیدہ گلوکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بےتاب تھی، تاہم جس چیز نے سب کی توجہ حاصل کی،...
بھارتی گلوکار زوبین گارگ کی موت کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، آنجہانی گلوکار کے بینڈ کے ساتھی شیکھر جیوٹی گوسوامی نے الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار کو ان کے مینیجر سدھارتھ شرما اور فیسٹیول آرگنائزر شیمکانو مہنتا نے زہر دے کر قتل کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گوسوامی کا کہنا ہے کہ مینیجر اور فیسٹیول آرگنائزر نے گلوکار کی موت کو حادثاتی ظاہر کرنے کی کوشش کی اور یہ واقعہ غیر ملکی مقام پر اس لیے پیش آیا تاکہ جرم کو چھپایا جا سکے۔ گوسوامی کا کہنا ہے کہ شرما واقعے سے قبل مشکوک رویہ اختیار کیے ہوئے تھا اور اس نے کشتی کے عملے سے زبردستی کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ جب زوبین...
بمشہور بھارتی گانے ’یاعلی‘ کے گلوکار زوبین گارگ کی سنگاپور میں ہونے والی ہلاکت کے معاملے میں تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسام پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے گلوکار کے بینڈ میٹ شیکھر جیوتی گوسوامی اور ساتھی گلوکارہ امرتپراوا مہانتا کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان گرفتاریوں کے بعد کیس میں زیرِ حراست افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان 19 ستمبر کو ’نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول‘ کے دوران ہونے والی یاٹ پارٹی میں زوبین گارگ کے ساتھ موجود تھے۔ اسی دوران 52 سالہ گلوکار تیراکی کے لیے پانی میں اترے اور کچھ دیر بعد بے ہوش حالت میں پانی پر منہ کے...
معروف گلوکار عمیر جسوال نے حال ہی میں شادی کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنی اہلیہ کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں انہیں اسلامی لباس میں دیکھا گیا۔ اس تصویر کو دیکھ کر مداحوں نے اہلیہ کی خوبصورتی اور سادگی کی بے حد تعریف کی، تاہم کچھ صارفین نے ان کا موازنہ عمیر جسوال کی سابقہ بیوی ثنا جاوید سے کرنا شروع کر دیا۔ علاوہ ازیں، چند افراد نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گلوکار نے متعدد شادیاں کی ہوئی ہیں۔ صارفین کی جانب سے کی گئی تنقید کے جواب میں عمیر جسوال کی اہلیہ نبیحہ نے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات پہلی اور آخری بار...
بالی ووڈ پنجابی موسیقی کے معروف گلوکار راجویر جوندہ ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں، جس کے بعد انہیں موہالی کے فورٹس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور وہ فی الحال وینٹی لیٹر پر زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہ المناک حادثہ ہماچل پردیش کے علاقے بَدی کے قریب پیش آیا، جب 35 سالہ گلوکار کی موٹرسائیکل سڑک پر موجود دو مویشیوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد انہیں پہلے مقامی سول اسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج ان کا دل بند ہو گیا، تاہم فوری طبی امداد کے بعد انہیں موہالی کے فورٹس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق راجویر جوندہ کو...
لندن کی عدالت نے آئرش گلوکار لیام اوہانا کو ایک کنسرٹ میں حزب اللہ کا پرچم لہرانے کے الزام میں بری کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کی عدالت نے ایک ایسا فیصلہ سنایا جس نے شوبز کی دنیا اور موسیقی کے مداحوں کو سکھ کا سانس دے دیا۔ آئرش میوزیکل بینڈ "نیکیپ” کے 27 سالہ گلوکار لیام اوہانا پر حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں دہشت گردی کا مقدمہ بنا تھا۔ تاہم اس مقدمے میں جج نے گلوکار کو بری کرتے ہوئے کہا یہ الزام غیر قانونی اور بے بنیاد ہے۔ فیصلے کے بعد اوہانا کے بینڈ میٹ اور مداحوں نے جشن منایا جب کہ شمالی آئرلینڈ کی فرسٹ منسٹر مشیل اونیل نے بھی کھل کر کہا کہ یہ...
پاکستان کے معروف گلوکار نجم شیراز کی والدہ سلطان جہان بیگم طویل علالت کے بعد کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں انتقال کرگئی ہیں۔ نجم شیراز اپنی والدہ کی تیمارداری کے لیے پچھلے کچھ عرصے سے عارضی طور پر کینیڈا میں مقیم تھے۔ نجم شیراز نے اپنی والدہ کے انتقال پر سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’شوبز کی دنیا سے دین کی طرف آنے میں میری والدہ کی تربیت کا بڑا حصہ ہے۔‘‘ گلوکار نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’’میری والدہ نے میری ہمیشہ حوصلہ افزائی کی اور ان کی محبت، ایمان اور قدر دانی ہمیشہ یاد رہے گی۔ وہ میری زندگی کے مشن میں سب سے بڑی مددگار ثابت ہوئیں۔‘‘ A post...
لاہور: لیسکو نے اپنی غلطی تسلیم کرکے معروف گلوکار جواد احمد سے معافی مانگ لی۔ معروف گلوکار اور چیئرمین برابری پارٹی جواد احمد نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیسکو نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے مقدمہ اور جرمانہ ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لیسکو نے تحریری معاہدے میں سازش کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں کلئیرنس سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے درج کی گئی جھوٹی ایف آئی آر بھی خارج کر دی گئی۔ مزید پڑھیں: گلوکار جواد احمد نے بجلی چوری کا الزام مسترد کردیا جواد احمد کا کہنا تھا کہ ان کی لڑائی اداروں سے نہیں بلکہ نظام کی خامیوں سے ہے، انہوں نے...
اپنی دوسری اہلیہ کو کیمروں کی نظروں سے دور رکھنے والے پاکستانی معروف گلوکار عمیر جیسوال نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کی منہ دکھائی کردی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے اپنی اہلیہ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں تپتی دھوپ میں سایہ قرار دیا۔ گلوکار نے اپنی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے نام پیغام بھی جاری کیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial) انہوں نے کہا کہ میری پیاری اہلیہ کے نام، تم اس تپتی دھوپ میں میرے لیے سایہ ہو، وہ رزق ہو جس کی میں نے دعا کی تھی۔ تم میرے دل کا سکون...
پاکستانی گلوکار اور اداکار عمیر جسوال نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنی دوسری اہلیہ کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر عمیر جسوال نے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے محبت اور شکر گزاری کا اظہار کیا اور گزشتہ ایک سال کو رفاقت اور ترقی کا خوبصورت سفر قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: عمیر جسوال کی دوسری بیوی کون ہیں؟ گلوکار نے سب کچھ بتا دیا اداکار نے اپنی اہلیہ کے ساتھ کچھ نایاب تصاویر بھی پوسٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ مداحوں اور فالوورز نے جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ گلوکار و نغمہ...
عالمی شہرت یافتہ باربیڈین گلوکارہ اور بزنس وومن ریحانہ اور معروف امریکی ریپر اے ایس اے پی راکی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ ریحانہ نے یہ خوشخبری فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جہاں انہوں نے نومولود کیساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔ تصویر میں ریحانہ کو اپنی بیٹی کو گلابی لباس میں لپیٹے بازوؤں میں تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں ریحانہ نے بیٹی کا نام اور پیدائش کی تاریخ بتاتے ہوئے لکھا: ’’راکی آئرش میئرز، 12 ستمبر 2025۔‘‘ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیٹی کی پیدائش سے ایک دن قبل اے ایس اے پی راکی نے ایک فیشن میگزین کو...
بھارتی گلوکار کمار سانو کی سابقہ اہلیہ ریٹا بھٹاچاریہ نے گلوکار پر سنگین الزامات عائد کردیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار کمار سانو نے 1986 میں ریٹا سے شادی کی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔ تاہم 1994 میں اداکارہ کنیکا سدانند کے ساتھ ان کے تعلقات کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کی پہلی اہلیہ نے ان سے راہیں جُدا کرلیں اور بچوں کی کسٹڈی بھی ریٹا کو ہی ملی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ریٹا نے کمار سانو پر شادی کے دوران بدسلوکی اور بدتمیزی کے الزامات عائد کیے ہیں جس کی وجہ سے کمار سانو خبروں کی سُرخیوں کا حصہ بن گئے ہیں۔ کمار سانو کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ انہوں نے سابق شوہر کے...
پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ سے اپنے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان سے فلم کے سیٹ پر دوستی ہوئی اور وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ حال ہی میں علی ظفر نے ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سونو نگم اور رنویر سنگھ کے ساتھ اپنے تعلقات پر بات کی۔ انہوں نے سونو نگم کی گائیکی کی کھلے دل سے تعریف کی۔ یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا کے دوران گرل فرینڈ کے پنک جوتے کیوں پہنے؟ یووراج سنگھ نے دلچسپ کہانی سنائی سونو نگم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک عظیم گلوکار ہیں جنہیں موسیقی اور دھن کی گہری سمجھ ہے۔ اپنے کیریئر...
مشہور بالی ووڈ پلے بیک سنگر کمار سانو کی ذاتی زندگی اکثر خبروں میں رہتی ہے۔ حال ہی میں گلوکار کی سابقہ اہلیہ ریتا بھٹاچاریہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کمار سانو اور ان کے خاندان نے اُن کے ساتھ حمل کے دوران بدسلوکی کی۔ ریتا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فلم عاشقی کی کامیابی کے بعد سانو کا رویہ اُن کے ساتھ مکمل طور پر بدل گیا تھا۔ کمار سانو بہت غیر محفوظ شخصیت کے مالک تھے اور انہیں گھر دے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں دیتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ویڈیو لیک: سلمان احمد نے راحت فتح علی خان کے علاوہ کتنے بالی وڈ سنگرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں؟ انہوں نے مزید بتایا...
سندھ کے صحرائی علاقے تھرپارکر کے عظیم لوک گلوکار عارب فقیر طویل علالت کے بعد 80 سال کی عمر میں اس دارفانی سے کوچ کر گئے۔ وہ تپ دق اور گردوں کی بیماریوں کے باعث مِٹھی کے سول اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ عارب فقیر کی موت نے نہ صرف سندھ بلکہ پورے خطے کے ثقافتی منظر نامے کو گہرا صدمہ پہنچایا ہے۔ دہائیوں پر محیط اپنے فنی سفر میں وہ تھر کی لوک موسیقی کے امین بن گئے تھے، جن کی آواز میں صحرا کی روایتی دھنوں نے نئی زندگی پائی۔ وہ ڈھاٹکی، مارواڑی، راجستھانی اور تھری زبانوں میں اپنے گیتوں کے ذریعے صحرائی زندگی کے رنگ بکھیرتے تھے۔ ان کے گیتوں...
سندھ کے صحرائی علاقے تھرپارکر کے عظیم لوک گلوکار عارب فقیر طویل علالت کے بعد 80 سال کی عمر میں اس دارفانی سے کوچ کر گئے۔وہ تپ دق اور گردوں کی بیماریوں کے باعث مِٹھی کے سول اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔عارب فقیر کی موت نے نہ صرف سندھ بلکہ پورے خطے کے ثقافتی منظر نامے کو گہرا صدمہ پہنچایا ہے۔ دہائیوں پر محیط اپنے فنی سفر میں وہ تھر کی لوک موسیقی کے امین بن گئے تھے، جن کی آواز میں صحرا کی روایتی دھنوں نے نئی زندگی پائی۔ وہ ڈھاٹکی، مارواڑی، راجستھانی اور تھری زبانوں میں اپنے گیتوں کے ذریعے صحرائی زندگی کے رنگ بکھیرتے تھے۔ان کے گیتوں میں صحرا کی عوامی...
بالی ووڈ کی فلم گینگسٹر کے گانے ’یا علی‘ سے مشہور ہونے والے گلوکار زوبین گارگ کی موت بغیر لائف جیکٹ پہنے اسکوبا ڈائیونگ کی وجہ سے ہوئی۔ یہ انکشاف بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے حالیہ گفتگو میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زوبین سنگاپور میں بغیر لائف جیکٹ کے اسکوبا ڈائیونگ کر رہے تھے۔ ان کے مطابق گلوکار نے پہلے لائف جیکٹ پہن رکھی تھی جبکہ دوسری بار سمندر میں جاتے وقت لائف جیکٹ موجود نہیں تھی جو ان کی موت کا سبب بنا۔ موت سے قبل گلوکار کی ویڈیو میں یہ واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ دوسری مرتبہ ڈٓائیو کے دوران ان کے جسم پر لائف جیکٹ نہیں تھی۔ https://www.instagram.com/reel/DOys-Wkk5Co/?utm_source=ig_web_copy_link ہمانتا بسوا سرما...
سٹی 42 : تھرپارکر کے لوک گلوکار استاد عارب فقیر تویل علالت کے بعد سول اسپتال مٹھی میں انتقال کر گئے ۔ عارب فقیر نے چالیس سال موسیقی کی خدمت کی ، انہوں نے مختلف دھنیں کمپوز کی۔ اس کے علاوہ عارب فقیر نے تھری، مارواڑی ، ڈھاٹکی، سندھی اور پنجابی میں بھی کئی گیت گائے ۔ استاد کی ڈیڈ باڈی سول اسپتال مٹھی سے گھر منتقل کی گئی ۔ گلوکار استاد عارب فقیر کے انتقال سے فن موسیقی اور ادبی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
’یا علی‘ گانے سے مشہور بھارتی گلوکار زوبین گرگ سنگاپور میں اسکوباڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق 52 سالہ گلوکار نارتھ ایسٹ فیسٹیول میں پرفارم کرنے کی غرض سے سنگاپور میں موجود جب اسکوبا ڈائیونگ کا کھیل ان کی جان لے گیا۔ انہوں نے سمندر میں غوطہ لگایا جس کے فوراً بعد ان کو سیدھا اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکے۔ زوبین کی موت پر مداحوں، موسیقاروں اور بالی وڈ کی دیگر شخصیات کی جانب سے غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ TagsShowbiz News Urdu
امریکہ کے معروف کنٹری میوزک گلوکار اور نغمہ نگار بریٹ جیمز ایک فضائی حادثے میں اپنی اہلیہ اور بیٹی سمیت ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بریٹ جیمز کے نجی ہوائی جہاز کا حادثہ ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر فرانکلن کے قریب پیش آیا، جہاں طیارہ کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوگیا۔ 57 سالہ بریٹ جیمز، ان کی اہلیہ میلوڈی ولسن اور بیٹی میرل میکس ویل ولسن نجی طیارے میں سوار تھے۔ یہ طیارہ امریکی شہر نیش ول کے جان سی ٹیون ایئرپورٹ سے پرواز کے بعد حادثے کا شکار ہوا۔ امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک اسکول کے قریب کھیت میں گرا تاہم اس حادثے میں طیارے موجود افراد کے علاوہ کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔...
ممبئی(شوبز ڈیسک) مشہور بھارتی گلوکار اور موسیقارزبین کی حادثے سے کچھ دیر پہلے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ لائف جیکٹ پہنے سمندر میں چھلانگ لگانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زبین گرگ پُرجوش انداز میں اپنے جیکٹ کو درست کرتے ہیں اور چند لمحوں بعد پانی میں اتر جاتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by India Today NE (@indiatodayne) افسوسناک طور پر یہ ان کی زندگی کے آخری لمحات ثابت ہوئے۔ بھارتی میڈیا ذارئع میں بتایا گیا ہے کہ سمندر میں اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر ریسکیو کیا گیا اور اسپتال لے جایا گیا، تاہم ڈاکٹر انہیں...
بالی ووڈ اور آسام کے معروف گلوکار زوبین گارگ سنگاپور میں ایک حادثے کے باعث انتقال کر گئے۔ 52 سالہ فنکار جزیرہ نما ملک میں نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول کے سلسلے میں موجود تھے، جہاں انہیں 20 اور 21 ستمبر کو پرفارم کرنا تھا۔ হে শিল্পী, তোমালৈ অশ্ৰুসিক্ত শ্ৰদ্ধাঞ্জলি.. অমৰ কণ্ঠ হৈ সকলোৰে হৃদয়ত ৰৈ যাব জুবিন গাৰ্গ। The immortal voice will remain in everyone's heart, Zubeen Garg. pic.twitter.com/u3YahOomf8 — Chief Minister Assam (@CMOfficeAssam) September 19, 2025 ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا کہ زوبین گارگ اسکیوبا ڈائیونگ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول کے نمائندے انوج کمار بوروہا نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ گلوکار کو پانی کے اندر سانس لینے میں دشواری پیش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کے معروف گلوکار اور موسیقار زوبین گرگ سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی عمر 52 سال تھی۔ زوبین گرگ نے بالی وڈ فلم گینگسٹر کے مشہور گانے “یا علی” سے غیر معمولی شہرت حاصل کی تھی، جو آج بھی ان کے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ ان کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے چاہنے والوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق زوبین گرگ آج سنگاپور میں نارتھ ایسٹ فیسٹیول میں پرفارم کرنے والے تھے۔ لیکن بدقسمتی سے ڈائیونگ کے دوران انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔ فوری طور پر ریسکیو ٹیم نے انہیں پانی سے نکال کر سی پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کے معروف گلوکار اور موسیقار زوبین گرگ سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی عمر 52 سال تھی۔ زوبین گرگ نے بالی وڈ فلم گینگسٹر کے مشہور گانے “یا علی” سے غیر معمولی شہرت حاصل کی تھی، جو آج بھی ان کے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ ان کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے چاہنے والوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق زوبین گرگ آج سنگاپور میں نارتھ ایسٹ فیسٹیول میں پرفارم کرنے والے تھے۔ لیکن بدقسمتی سے ڈائیونگ کے دوران انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔ فوری طور پر ریسکیو ٹیم نے انہیں پانی سے نکال کر سی پی...
معروف گلوکار چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ جن افراد نے انہیں ایونٹ کے لیے بک کیا تھا، وہی ان پر انڈے پھیکنے والے واقعے میں ملوث ہیں۔ چاہت فتح علی خان کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آ رہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ انڈے پھینکنے کا واقعہ 19 جون کو رات ساڑھے8 بجے سے 10 بجے کے درمیان بلیک برن کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔ گلوکار کے مطابق، انہیں ایک ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب اور پرفارمنس کے لیے مدعو کیا گیا تھا، تاہم شو کے اختتام پر پیش آنے والے واقعے نے انہیں شدید ذہنی اذیت سے دوچار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: انڈوں سے حملے کے بعد چاہت فتح علی خان دلبرداشتہ، روتے ہوئے...
معروف گلوکارہ قرۃالعین بلوچ پر گلگت بلتستان کے علاقے دیوسائی میں بھورے ریچھ کے حملے کے بعد واقعے کے ذمہ داروں کے حوالے سے تنازع کھڑا ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی، اسپتال منتقل انگریزی روزنامے ڈان کی رپورٹ کے مطابق ایک جانب قرۃالعین بلوچ کی میزبان تنظیم نے مقامی انتظامیہ کو غفلت کا مرتکب قرار دیا ہے تو دوسری جانب گلگت بلتستان وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ گلوکارہ اور ان کی ٹیم نے ان کی ہدایات کو نظرانداز کیا۔ کمپری ہینسو ڈیزاسٹر ریسپانس سروسز کے بانی امریکی نژاد گلوکار اور سماجی کارکن ٹوڈ شی نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا...
لاہور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، اس آفت کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، لاکھوں افراد متاثر ہوئے، جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوئیں۔ نامور گلوکار علی ظفرنے ان سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان کر دیا جو 27 ستمبر کو الحمرا میں ہو گا۔ کنسرٹ میں علی ظفر کے ساتھ دیگر ممتاز گلوکار بھی آواز کا جادو جگائیں گے، کنسرٹ سے حاصل رقم سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے لگائی جائے گی معروف گلوکار، نغمہ نگار اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والے گلوکار علی ظفر نے اپنے کیریئر کے ایک ایسے خصوصی...