نوجوان گلوکار اور اداکار ثمر جعفری نے بین الاقوامی سطح پر ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی کی جانب سے "ریڈار پاکستان آرٹسٹ 2025 (چوتھی سہ ماہی)” کے طور پر نامزدگی حاصل کر لی ہے۔

یہ اعزاز نوجوان نسل میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور ان کے گانوں کی مقبولیت کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔

اسپاٹیفائی کے مطابق ثمر جعفری کی موسیقی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں مقبول ہو رہی ہے، جن میں بنگلادیش، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ یہ اعزاز ان کے میوزک کیریئر میں ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔

A post shared by Spotify Pakistan (@spotifypakistan)

رواں سال کے آغاز میں ریلیز ہونے والے ان کے گانے "رہوں” اور "گزارشیں” نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ دونوں گانوں نے مجموعی طور پر 23.

3 ملین اسٹریمز کا ریکارڈ عبور کیا، جن میں سے صرف "رہوں” کے اسٹریمز 14 ملین سے زائد ہیں۔

اسپاٹیفائی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ثمر کو اپنے کیرئیر کی اسکول سے شروعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں ان کے اسکول کے زمانے کی جھلکیاں بھی شامل ہیں۔

 

TagsShowbiz News Urdu

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

کراچی ایکسپوسینٹر میں تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچرنمائش کا افتتاح

 

کراچی(نیوزڈیسک) ایکسپو سینٹر میں تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا افتتاح آج منگل کو وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ نمائش تین روز جاری رہے گی، یہ ملکی سطح پر فوڈ اینڈ ایگریکلچر کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے نمائش کے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے تجارت نہیں، پاکستان کی سیکورٹی اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہر چیز ڈالر نہیں ہوتی۔ ہمارا افغانستان سے بڑا کنسرن ہے کہ آپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ اس میں کون سی غلط بات ہے، سیکیورٹی نہیں ملتی تو مجبوراً پاکستان اقدامات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی پہلی ترجیح سیکورٹی اور تحفظ ہونا چاہیئے۔ افغانستان سیکورٹی اقدامات کرے گا تو ہماری طرف سے بھی مثبت اقدام نظر آئے گا۔ جام کمال نے کہا کہ نمائش میں مزید لوگوں کو لانا ہے۔ یورپ، بحرین، آسیان، چین، افریقا، امریکا، کینیڈا، سمیت ملک بھر سے لوگ شریک ہیں۔ آٹھ سو سے زائد غیر ملکی مندوبین شرکت کر رہے ہیں، انہیں پاکستان میں بڑا پوٹینشل نظر آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنیوں نے گزشتہ سالوں میں بڑی اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ پاکستانی مصنوعات کی کوالٹی بہترین ہے۔ بیرونی ممالک نے پاکستانی مصنوعات کو اسپیس دیا ہے۔ مجموعی طور پر چینلجز کو دیکھ رہے ہیں۔ افراط زر اور شرح سود میں کمی آئی ہے۔ وزیراعظم نے برآمد کنندگان کے لئے ای ایف ایس سرچارج سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ملکوں کے ساتھ پرانے ایف ٹی ایز پر دوبارہ بات چیت جاری ہے۔ افریقا کی مارکیٹ نئی ہے، اچھی پیشرفت ہے۔ بنگلہ دیش کے ساتھ دوبارہ تجارت بحال ہونا خوش آئند ہے۔ کسی ملک کے لئےمیکرو استحکام سب سے زیادہ اہم ہے۔ ہم مائیکرو اور میکرو اکنامک پر توجہ دے رہے ہیں۔ پہلی بار ہے کہ کسی وزیراعظم نے انڈسٹری کے ساتھ اتنی انٹرایکشن کی۔

متعلقہ مضامین

  • ہنی سنگھ منشیات کے عادی کیسے ہوئے، معروف گلوکار کے انکشافات
  • سری لنکا کی سنسنی خیز فتح، پاکستان کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی
  • عمران خان کے کس بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ تعلقات کے چرچے رہے؟
  • اسلام آباد، ایم ڈبلیو ایم جی بی کے نائب صدر نجف علی شگری کی علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات
  • فوڈ ایگ (FoodAg) نمائش2025- پاکستان کے زرعی شعبے میں اہم پیشرفت
  • ریاض میں بین الاقوامی کھجور کانفرنس ونمائش کا آغاز
  • سعودی عرب نے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی میزبانی حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے، محسن نقوی
  • شہرت کی وجہ سے موسیقاروں کی زندگی میں کمی آتی ہے، نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف
  • کیا ن لیگ نے پنجاب دوبارہ حاصل کرلیا؟
  • کراچی ایکسپوسینٹر میں تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچرنمائش کا افتتاح