2025-09-18@03:18:52 GMT
تلاش کی گنتی: 11809
«عورت کا قصور عورت ہونا»:
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کامرس ریگولر گروپ میں پہلی پوزیشن تابانیز کالج کی طالبہ کنزیٰ بنت سکندر رول نمبر 321039 نے...
اپنے ایک انٹرویو میں ایرانی جوہری پروگرام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چونکہ امریکہ و یورپ نے خود اپنے وعدے پورے نہیں کئے اسلئے قانونی طور پر ان کے پاس اسنیپ بیک فعال کرنے کا حق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی جوہری پروگرام کے سربراہ "محمد اسلامی" اس وقت "ویانا" میں IAEA کی 69ویں جنرل...
فائل فوٹو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے حکام نے جنگلات کے کٹاؤ پر کمیٹی کو بریفنگ دی، سیکریٹری جنگلات گلگت بلتستان نے جی بی میں درختوں کی بےدریغ کٹائی کا کمیٹی میں...
زمبابوے کے سابق کرکٹر اور موجودہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ دسمبر 2024 میں 100 مردوں کے ٹیسٹ میچز میں ریفری کے فرائض انجام دینے والے چوتھے آفیشل بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے پائی کرافٹ...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے میچ ریفری کے خلاف آئی سی سی کے ہاں باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے اور ریفری کو فی الفور ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)...
اسلام آ باد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج دوحا میں منعقد ہونے والی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر جائیں گے۔ پاکستان کے شراکت میں بلایا گیا یہ سربراہی اجلاس دوحا پر اسرائیل کے فضائی حملوں، فلسطین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور فلسطینیوں کو زبردستی...
پاکستان ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں صفر پر آؤٹ ہونے کا بابراعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ ایشیا کپ میں اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب پہلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ صائم ایوب نے ہردیک پانڈیا کی لینتھ ڈلیوری کو سیدھا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیلاب سے پنجاب کی معیشت کو 500 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ بھینیاں میں متاثرین کو امدادی سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا کہ سیلاب سے پنجاب کو 500 ارب...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جمہوری اقدار اور اصولوں کے تحفظ اور فروغ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر مملکت اور وزیراعظم نے جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ تارا محمود کے نجی زندگی سے متعلق حالیہ انکشاف نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ تارا کے اداکاری سفر کا آغاز امریکہ میں تعلیم مکمل کرنے اور کئی سال وہاں کام کرنے کے بعد ہوا اور جب وہ پاکستان واپس آئیں تو انہوں نے اداکاری کو بحیثیت کیریئر...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اداروں میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے، پاکستان کا مستقبل مضبوط جمہوریت سے وابستہ ہے۔ عالمی یومِ جمہوریت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ یومِ جمہوریت عوام کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کی یاد دہانی...
ہزاروں برسوں سے اپنی تہذیب اور اقدار کو سنبھالے ہوئے خانہ بدوش بکروال ہر سال اپنی روایتی ہجرت کرتے ہیں۔ صدیوں سے جاری یہ سفر بکروال برادری کی زندگی کا نہایت اہم جزو ہے۔ بکروال قبیلے کی یہ موسمی ہجرت صرف ان کی معیشت کا بنیادی سہارا نہیں بلکہ ان کی ثقافت اور روایت کا...

عمران کا مقدر لمبی جیل، نئے صوبوں، فنانس ایوارڈ اور ڈیموں پر ہائبرڈ نظام میں اختلافات کا امکان ہے: طلعت حسین
پاکستان کے معروف صحافی اور ٹیلی ویژن میزبان سید طلعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان طویل عرصے تک جیل میں رہیں گے اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کے مذاکرات اور کامیابی کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔ وی نیوز کے خصوصی پروگرام ‘صحافت اور سیاست’ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مائنس...
صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ جمہوریت کےموقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں جمہوری اقدار کے فروغ، عوامی حقوق کے تحفظ اور آئین کی بالادستی پر زور دیا ہے۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ یومِ جمہوریت عوام کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کی یاد دہانی ہے۔ ان...
اسلام آباد: بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ اس موقع پر واضح پیغام دیا گیا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ آخری...
15 ستمبر کو دنیا بھر جمہوریت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس اہم دن کے موقع پر ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ’’جمہوری استحکام میں خواتین کا کردار‘‘ کے موضوع پر خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، اکیڈیمیا اور سول سوسائٹی کی نمائندہ خواتین کو مدعو کیا گیا۔ ان سے ہونے والی گفتگو...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال سنگین ہو چکی ہے اور ریاست دہشت گردی کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔ پشاور میں اپنی جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 2 برس کے وقفے کے بعد منی پور کا پہلا دورہ کیا، تاہم ان کے اس دورے کو عوامی ردعمل اور شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر میں ہڑتال کی فضا رہی جبکہ مختلف مقامات پر ’گو بیک مودی‘ کے نعرے بلند کیے گئے۔ بھارتی وزیراعظم کے دورے کے...
صدرِ آصف علی زرداری نے چین کے معروف ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن (AVIC) کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا ایک تاریخی دورہ کیا۔ بطور سپریم کمانڈر آف آرمڈ فورسز، یہ ان کا پہلا ایسا دورہ تھا، اور وہ اس تنصیب کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہِ مملکت بن گئے ہیں۔ یہی کمپلیکس جدید ترین جے...
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پشاور زون کی کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی مشترکہ...
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہونے والا خزانہ عوام کو لوٹایا جانا چاہیے اور حکمرانوں کے پاس یہ حق نہیں ہونا چاہیے کہ وہ عوام کے پیسے روک کر اپنی مرضی...
کمسن بچیوں اور بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے گرفتار درندہ صفت ملزم کے خلاف مزید 2 مقدمات درج کر لیے گئے، گرفتار ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 6 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق کمسن بچیوں اوربچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے ڈیفنس پولیس کے ہاتھوں گرفتاردرندہ صفت ملزم شبیراحمد تنولی...
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے پاک بھارت میچ سے قبل کھلاڑیوں کو اہم مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ میچ میں دباؤ اور شور شرابے کو نظرانداز کرتے ہوئے کھیل کا لطف...
پیرس: فرانس کے نئے وزیر اعظم سباستیان لیکورنو نے بائیں بازو کی جماعتوں کو ساتھ ملانے کے لیے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرکاری تعطیلات ختم کرنے کا متنازعہ منصوبہ واپس لے رہے ہیں۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ نے فرانس کی...
ایشیا کپ 2025 میں آج پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں گے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کے 16 معرکوں میں سے اب تک 10 میں بھارت اور چھ میں پاکستان فاتح رہا۔ آخری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت نے تین جبکہ پاکستان نے دو میں فتح حاصل کی۔ دبئی میں...
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کشمور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے بھی گڈو اور سکھر بیراج کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا تھا، انہوں نے اس وقت وفاقی حکومت سے کہا تھا زرعی ایمرجنسی لگائیں، میں وزیراعظم کا ایمرجنسی لگانے پر شکرگزار ہوں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیئرمین...
کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں دلہے کے اغوا کا مقدمہ درج ہو گیا، پولیس نے تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مدینہ کالونی سے شادی کے روز دلہا کے لاپتا ہونے کے واقعے کا مقدمہ ان کے والد وسیم کی مدعیت میں تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کر لیا...
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ علی پور پورا ڈوب گیا ہے، بہت بڑا نقصان ہوا ہے، سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کا کام شروع کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب علی پور اور سیت پور پہنچ گئیں۔ سینئر وزیر مریم...
ایران کے مشہور گلوکار اور اداکار امید جہاں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 43 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ امید جہاں جنوبی ایران کی لوک موسیقی کو پاپ رنگ دینے کے منفرد انداز کے باعث شہرت رکھتے تھے۔ وہ ایران کے شہر بم میں ایک فیسٹیول کے دوران اسٹیج پر پرفارم کر...
پنجاب کے تمام دریاؤں کا پانی سندھ میں شامل ہونے کے بعد دریا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے سے گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلابی ریلا پہنچ گیا۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 6لاکھ 12ہزار269 کیوسک اور اخراج 5لاکھ 82ہزار942 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ نشیبی علاقوں کے لیے وارننگ...
صیہونی فضائیہ کی تازہ کارروائیوں میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز غزہ:(آئی پی ایس)محصور غزہ ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کی لپیٹ میں آ گیا، جہاں اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز حملوں کی شدت میں خطرناک حد تک اضافہ کرتے ہوئے رہائشی علاقوں، پناہ گاہوں...
برطانیہ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف لندن کے وسطی علاقے میں ‘یونائیٹ دی کنگڈم’ کے عنوان سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مارچ کیا گیا جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔ یہ مظاہرہ ٹامی رابنسن کی جانب سے منظم کیا گیا جس میں ارب پتی امریکی صنعت کار ایلون مسک نے بھی ویڈیو...
دیر میں خوارج کے ٹھکانے پرکارروائی، یرغمال بنائے گئے شہریوں کی جانیں بچاتے ہوئے 7 جوان شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز )صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے دیر لال قلعہ میں خوارج کے ٹھکانے پرکارروائی کے دوران یرغمال بنائے گئے شہریوں کی جانیں بچاتے ہوئے 7 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے...
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق16 ستمبر سے پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات مہنگی ہو سکتی ہیں۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق ممکنہ اضافہ درج ذیل ہے۔پیٹرول: 1.54 روپے فی لیٹر، ڈیزل: 4.79 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل: 3.06 روپے، لائٹ ڈیزل: 3.68 روپے...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب صرف سیاست دانوں تک محدود ہے، جبکہ دیگر طاقتور طبقات کو تنقید سے مبرا سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں کے بھی اچھے اور برے دن آتے...
آج کے دور میں اسمارٹ فونز ہیک کرنا سائبر مجرموں کے لیے کوئی مشکل کام نہیں رہا، چاہے آپ اینڈرائیڈ استعمال کر رہے ہوں یا آئی فون۔ ہیکرز مختلف طریقوں جیسے مشکوک لنکس، جعلی ایپس یا عوامی وائی فائی کا استعمال کرکے آپ کے فون تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ’’فوربز‘‘ کی رپورٹ کے...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی تزویراتی شراکت داری دونوں ملکوں کی اقوام کے گہرے دوستانہ تعلقات کی آئینہ دار ہے۔ چینگڈو میں دوسرے گولڈن پانڈا ایوارڈز انٹرنیشنل کلچر فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں کو متحد کرنے اور تہذیبوں کو جوڑنے میں فن اور ثقافت کی...
سندھ حکومت کے ترجمان مصطفیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سات لاکھ کیوسک یا اس سے زائد پانی کا ریلا داخل ہونے کا امکان ہے، سندھ حکومت نے ممکنہ فلڈ کے پیش نظر بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور متعلقہ ادارے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان کے...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کانفرنس جموں و کشمیر کی گولڈن جوبلی کے موقع پر آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ کو مبارکباد دی۔ مظفر آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ نے جرات اور عزت کے ساتھ خطے میں ایک اہم...
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے انڈسٹری نے ابتدائی ورکنگ مکمل کرلی ہے جس کے تحت پیٹرول ایک روپے 54 پیسے، ڈیزل 4...
کراچی میں ایک بار پھر اغوا برائے تاوان کی واردات میں پولیس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، شاہ لطیف ٹاؤن میں شہریوں نے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور موبائل ویڈیو بنالی جب کہ شہریوں کے ہتھے چڑھنے والے شخص نے خود کو ایس...
بھارتی آرمی کے اہلکاروں کا ضروریات پوری نہ ہونے اور مراعات نہ ملنے پر ریاست بہار کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پٹنا میں احتجاج کرتے ہوئے بھارتی آرمی کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں پھیلا دیں...
بھارتی ریاست بہار میں ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں بھارتی فوج کے اہلکار اپنی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ فوجیوں نے مکمل وردی میں احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو کھلے عام ہڑتال کی دھمکی دی۔ یہ بھی پڑھیے: ’یہ شرمناک اور بے ہودہ ہے‘، بھارتی فوجی قیادت کو ٹی وی...

رکن سندھ اسمبلی روما مشتاق مٹو کا بلاول بھٹو کی سیلاب متاثرین کےلیےکی جانےوالی کوششوں کو خراجِ تحسین
سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ اقلیتی امور، رُوما مشتاق مٹو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے کی جانے والی کوششوں اور ان کے وژن کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ رُوما مشتاق مٹو نے کہا کہ ’بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب زدگان کے لیے...
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ویمن کرکٹرجمیما روڈریگز نے انکشاف کیا ہے کہ ایک موقع پر نیوزی لینڈ میں بھارتی کرکٹرز اور ویمن ٹیم ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر تھی، جہاں ان کی اور اسمرتی مندھانا کی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سے یادگار ملاقات ہوئی۔ جمیما کے مطابق انہوں نے اور اسمرتی نے بیٹنگ کے حوالے...
امریکا میں دکانوں اور آن لائن دستیاب زیادہ تر شارک گوشت گمراہ کن یا غلط لیبل کے ساتھ فروخت ہونے اور معدومیت کے خطرے سے دوچار نایاب شارک کی اقسام بھی بیچے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف حال ہی میں یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا ایٹ چیپل ہل کی ایک تحقیق میں ہوا ہے...
نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے 5 مارچ 2026 کو عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی پرتشدد جھڑپوں کے بعد کیا گیا۔ صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایوانِ نمائندگان کو تحلیل کر دیا گیا...