دریائے جہلم کے وسط میں واقع قدرتی جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔مقامی لوگوں کے مطابق آگ کے بلند شعلے دیکھ کر فوری طور پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں. لیکن خشک گھاس کی زیادہ مقدار اور دشوار گزار علاقے کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہوگیا۔ جزیرہ نما جنگل کئی ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں اچانک آگ لگنے کے باعث درختوں کا وسیع رقبہ متاثر ہوا۔آگ کے شعلوں کی شدت نے جنگل کی ایک بڑی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے سبب دھوئیں کے بادل جی ٹی روڈ تک پہنچ گئے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔ریسکیو آگ پر قابو پانے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں۔دوسری جانب مقامی لوگوں نے کہا  کہ جنگل میں خشک گھاس کی بہتات اور سخت حالات نے آگ کو مزید شدت بخشی ہے۔ فائر بریگیڈ گاڑیاں دریا کے وسط میں پہنچنے میں ناکام ہو رہی ہیں، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں حالات کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی  ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

انار: جنتی پھل جو بنائے دل، دماغ اور جلد کو تندرست

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: قدرت کا حسین تحفہ  انار  نہ صرف ذائقے میں لذیذ بلکہ صحت کے لیے بھی بے پناہ فوائد کا خزانہ ہے۔ ماہرینِ غذائیت کے مطابق انار کا روزانہ استعمال دل، دماغ، جلد اور قوتِ مدافعت کے لیے انتہائی مفید ہے  جب کہ یہ بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

طبی  ماہرین کا کہنا ہے کہ انار میں موجود قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتے ہیں اور خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں، انار کے رس میں موجود پولی فینولز اور فلونوئڈز ایسے عناصر ہیں جو کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکتے ہیں اور خلیوں کو جوان رکھتے ہیں۔

طبی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک گلاس انار کا جوس پینے سے بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے، کولیسٹرول قابو میں آتا ہے اور شریانوں میں چربی جمع نہیں ہوتی،  دل کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے یہ ایک قدرتی تحفظ ہے۔

طبی  ماہرین کے مطابق انار کے بیجوں کا تیل خواتین کے ہارمونز کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ مردوں کے لیے یہ توانائی اور قوتِ برداشت بڑھانے والا قدرتی ٹانک سمجھا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ جلد کی صحت کے لیے بھی انار انتہائی مفید ہے۔ ماہرینِ ڈرماٹولوجی کے مطابق انار کا رس جھریوں کو کم کرتا ہے، چہرے کی رونق بحال کرتا ہے اور جلد کو نمی فراہم کرتا ہے۔

غذائی ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ موسمِ خزاں اور سرما میں انار کو روزانہ کی خوراک کا حصہ بنایا جائے کیونکہ اس میں وٹامن سی، پوٹاشیم، فائبر اور فولک ایسڈ جیسے قدرتی اجزاء موجود ہیں جو جسم کے لیے ناگزیر ہیں۔

انار کا باقاعدہ استعمال یادداشت کو بہتر کرتا ہے، ہاضمہ مضبوط بناتا ہے اور قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے ، اسی لیے طبی  ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک انار روز، بیماریوں سے محفوظ روز ۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں صورتحال پھر کیشدہ، متعدد علاقوں میں مظاہرے
  • حیدر آباد: کوٹری کے مقام پر مچھیرے دریائے سندھ میں مچھلیاں پکڑنے میں مصروف ہیں
  • اندھی گولی سے خاتون اور بچہ زخمی
  • جہلم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر امتحان ملتوی
  • جہلم میں میٹرک سیکنڈ سالانہ انگلش پیپر ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا
  • انار: جنتی پھل جو بنائے دل و دماغ اور جلد کو تندرست
  • انار: جنتی پھل جو بنائے دل، دماغ اور جلد کو تندرست
  • پرندوں کی ہجرت کا عالمی دن، سعودی عرب میں آگاہی مہم آغاز
  • ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا فیض آباد کا اچانک دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
  • 70 دن تنہا جنگل میں گزارنے والا چینی شہری، انعام میں ایک لاکھ یوان جیت گیا