مٹیاری: مین پوری اور گٹکے کا کاروبار جاری، پولیس ہفتہ لے کر خاموش
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
مٹیاری (نمائندہ جسارت) شہر اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مین پوری اور گٹکے کا کاروبار سر عام جاری ہے۔ مین پوری اور گٹکے کے استعمال کی وجہ سے سیکڑوں نوجوان منہ، گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے، کئی افراد گلے کے کینسر کے باعث انتقال کرچکے۔ حیسکو لائن مین گھر کے اندر مین پوری اور گٹکے کی مشین لگا کر مال بنا رہا ہے اور پولیس سمیت صحافیوں کو بھی بھتا دے رہا ے۔ مذکورہ لائن مین کاروبار میں ملوث ہونے کے باعث کئی مرتبہ گرفتار بھی ہو چکا ہے اور اس پر درجنوں کیس چل رہے ہیں لیکن حیسکو حکام اور پولیس اس کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کیلئے سب کچھ قربان‘ پوری قوم فوج کے ساتھ: گورنر پنجاب
لاہور (نیوز رپورٹر + لیڈی رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کے لئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ انڈیا کا باپ بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، انشاء اللہ اس ملک نے ہمیشہ قائم رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے بڑا رول ماڈل رسول خدا حضرت محمد صلی علیہ وسلم کی ذات اقدس ہے۔ خواتین میں ہماری رول ماڈل ازواج مطہرات ہیں، بی بی خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا، بی بی عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور بی بی فاطمتہ الزہرہ رضی اللہ عنہا ہیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اسناد بھی تقسیم کیں۔ قبل ازیں، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مقامی ہوٹل لاہور میں ہالینڈ کے بادشاہت ڈے کے موقع پر تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس، اعزازی قونصل جنرل عاصمہ، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور مختلف ہائے شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر گورنر نے کہا کہ ماضی میں ہالینڈ کے بادشاہ اور ملکہ کے پاکستان کے دورے کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہالینڈ اور پاکستان کی سفارتی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جمیعت اہل حدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ گورنر پنجاب نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نو منتخب صدر کاظم خان، سینئرنائب صدر ایاز خان، سیکرٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، ڈپٹی سیکرٹری جنرل تنویر شوکت اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر پاک فوج، سائنسدانوں اورانجینئرز کو مبارکباد دی۔ کانووکیشن میں 94 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں۔ مختلف مضامین میں کل 5010 ڈگریاں دی جائیں گی۔ کانووکیشن کا دوسرا سیشن آج اتوار کو ہو گا۔