سپریم کورٹ بار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تقرریوں کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار میاں روف عطا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بار ہمیشہ قانون کی حکمرانی عدلیہ کی آزادی کیلئے کھڑی ہوئی ہے۔

دوسرے صوبوں سے ججز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں تقرری کے معاملے پر اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی سے سرکولیشن کے ذریعے ججز ٹرانسفرز پر رائے لی گئی اور آئین کا آرٹیکل 200 اس معاملے میں بالکل واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دوسرے صوبوں سے ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ خوش آئند، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن

سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 200 صدر مملکت کو ججز ٹرانسفر کی اجازت دیتا ہے، ججز کی ٹرانسفرز نئی تقرری نہیں ہوتی اور ٹرانسفر ہونے والے ججز کی سنیارٹی برقرار رہے گی۔

اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی نے بھی دوسرے صوبوں سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تقرری کو سراہا تھا تاہم اسلام آباد بار کونسل نے اس فیصلے کے خلاف آج اسلام آباد ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

islamabad high court supreme court bar اسلام آباد ہائی کورٹ سپریم کورٹ سپریم کورٹ بار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائی کورٹ سپریم کورٹ سپریم کورٹ بار باد ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ بار اسلام ا باد اسلام آباد کورٹ میں ججز کی

پڑھیں:

ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج

ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست ان کی بہن نادیہ بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی گئی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ نے ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف دائر درخواست انتظامیہ کو بھجوا دی تھی، جب کہ عدالت کے ڈویژن بنچ نے قرار دیا تھا کہ درخواست گزار نے انتظامیہ سے رجوع کرنے کا فورم استعمال نہیں کیا۔

تاہم اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ہائی کورٹ سے قبل انتظامیہ سے رجوع کرنا لازمی نہیں۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ کو 22 مارچ کو حراست میں لیا گیا تھا، جب کہ ڈپٹی کمشنر کو ایم پی او کے تحت حراست کا حکم جاری کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق صرف صوبائی حکومت مطمئن ہو تو حراست کا حکم جاری کر سکتی ہے۔ درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ اور ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے وزیر اعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے سات ہزار میں سے 4 ہزار ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی ختم کردی، تنخواہ دار طبقے کو ہرممکن ریلیف دیا،وزیرخزانہ عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے معاملے پر عدالت نے فیصلہ سنادیا وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس: صحافی واک آؤٹ کر گئے یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم مصر سے گرفتار حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • فوجی عدالتوں کا دائرہ کار متنازع، لاہور ہائیکورٹ بار نے نظرثانی کی اپیل دائر کر دی
  • سپریم کورٹ؛ لاہور ہائیکورٹ بار کی فوجی عدالتوں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کیلئے درخواست
  • میرا کوئی سیاسی مقصد ہے نہ کسی کیساتھ ناانصافی ہونی چاہئے: قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
  • جاز پر 22 ارب روپے کا جرمانہ، تاریخی عدالتی فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے حق میں فیصلہ سنا دیا
  • یہی تو دکھ ہے ہمارے ہاں پڑھے لکھے لوگوں کی قدر نہیں، جج سپریم کورٹ کے ریمارکس
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز کی نیلامی روک دی گئی
  • جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب
  • جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب
  • جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب، نوٹیفکیشن جاری
  • ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج