وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے، آج موصوف کے بلڈ پریشر بڑھنے اور سنسناہٹ کے مرض میں مبتلا ہونے کی بھی رپورٹ آئی ہے، جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، اب ان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بھائی صاحب آپ لوگوں کی دماغی حالت درست نہیں یا جان بوجھ کر ایسی حرکتیں کرتے ہیں؟ آپ کے مہاتما نے خط نہیں لکھا کھلا این آر او مانگا ہے۔ جن کے نام عمران خان خط لکھا انہوں نے خط پہنچنے سے قبل ہی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے، ایک ٹولہ نواز شریف اور مریم نواز کے بغض میں جل کر راکھ ہوتا رہے گا، جو ڈٹ گیا تھا ہار نہیں مان رہا تھا، اب وہ تلوے چاٹ رہا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے، آج موصوف کے بلڈ پریشر بڑھنے اور سنسناہٹ کے مرض میں مبتلا ہونے کی بھی رپورٹ آئی ہے، جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پاکستان گھر کی مانند ‘ محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری : وزیر اطلاعات 

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن کی 61 ویں سالگرہ پر پی ٹی وی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی روایتوں کا امین ہے جس نے ہمیشہ اپنی روایات اور اقدار کو ملحوظ خاطر رکھا، معرکہ حق کے دوران پی ٹی وی نیوز نے بہترین بیانیہ کو فروغ دیا، پی ٹی وی کا ماضی بھی شاندار تھا اور مستقبل بھی شاندار ہو گا۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر پی ٹی وی نیوز کے مارننگ شو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ٹی وی کے شاندار ماضی کی بحالی اور ادارے کے مستقبل کے لئے قومی یگانگت، ڈیجیٹل جدت اور پائیدار اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی عمل میں نجی شعبے اور پاکستان کی جنریشن زی کی شمولیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک گھر کی مانند ہے جسے عزت و وقار کے ساتھ محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ تنقید کو کھلے دل سے قبول کرنا اور باہمی اتحاد برقرار رکھنا قومی ترقی اور اقدار کے تحفظ کے لئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان کی جنریشن زی نے بھرپور اور سرگرم کردار ادا کیا۔ دشمن حیران تھا کہ جنگ کے ماحول میں پاکستانی عوام مطمئن کیسے ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کے جذبہ حب الوطنی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہی نسل ملک کے مستقبل کی سمت متعین کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب جنریشن زی کا وقت ہے کہ وہ آگے بڑھ کر ملک کی خدمت کرے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان  پاکستانی تاریخ کے سب سے  وی آئی پی قیدی ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری
  • عمران خان فسطائیت کے عروج کے دور میں بھی ہم نے مذاکرات کی بات کی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
  • پاکستان گھر کی مانند ‘ محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری : وزیر اطلاعات 
  • توشہ خانہ ٹو کیس کا آج ہونے والا ٹرائل منسوخ
  • لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کررہی ہیں
  • پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا تھا، عمران خان کے نام پر ووٹ مانگا جو نہیں ملا، عظمی بخاری
  • پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا تھا، عمران خان کے نام پر ووٹ مانگا جو نہیں ملا: عظمیٰ بخاری
  • عوامی سپورٹ اس کو کہتے ہیں جو ن لیگ کو ملی، عظمیٰ بخاری
  • انتخابی عملے کو دھمکیاں دینے کا معاملہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن میں پیش
  • انتخابی عملے کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن میں پیش