پنجاب: گھروں میں گاڑی دھونے پر جرمانہ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور: پنجاب حکومت نے گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کر تے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پنجاب حکومت کے محکمہ تحفظ ماحولیات نے نوٹی فکیشن میں واضح کیا ہےکہ گھروں میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ غیر قانونی سروس اسٹیشنز کو بھی فوری بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ 28 فروری تک پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنز مالکان پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگاوالیں ، مقررکردہ دنوں میں سسٹم نہ لگانے پر سروس اسٹیشنوں کے مالکان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشت ہفتے لاہور ہائیکورٹ نےاسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے گاڑیاں دھو کر پانی ضائع کرنے والے گھروں اور پیٹرول پمپس کو جرمانے کرنے کا حکم دیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور: صنم جاوید اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا
---فائل فوٹو
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق صنم جاوید اور ان کے شوہر کو گرین ٹاؤن کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق صنم جاوید اور ان کے شوہر کو 9 مئی کے جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کی 22 تاریخ کو سپریم کورٹ نے صنم جاوید کی بریت کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی تھی۔
بھلوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد غیر جمہوری سسٹم کے خلاف ہے۔
عدالت میں 9 مئی کیسز میں صنم جاوید کی بریت کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی تھی۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ صنم جاوید کے ریمانڈ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست کی دائر ہوئی ہے۔