ریاض میں جموں کشمیر اوور سیز فورم کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
۔سعودی دارالحکومت ریاض میں جموں کشمیر اوور سیز فورم کا اجلاس سرپرست اعلی سردار سلیم خان افتاب کی صدارت میں ھوا۔ اجلاس میں سردارسلیم افتاب، پروفیسر ساجد ، افتخار عباسی، محمد رشید خان۔ انجنئیرمحمد شفیق، توفیق افتاب، محمد فیضان، محمد رئیس نواز، عامرعباسی، محمد شہزاد، زعیم اسد خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک ازادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور پانچ فروری کی ہمیت اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اس دن کو منانے کا تجدید عہد کیا گیا۔ شرکاء اجلاس نے کشمیر کی مکمل ازادی تک جہدو جہد جاری رکھنے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا اعادہ کیا۔ اخر میں شہداء تحریک ازادی کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آپریشن سندور کے متاثرین کی بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کو یادداشت پیش
اسلام آباد:آپریشن سندور کے متاثرین نے بھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کو یادداشت پیش کر دی۔
معرکہ حق شہدا فورم کے پریزیڈینٹ اور جنرل سیکرٹری نے یاداشت اقوام متحدہ کے نمائندوں کے حوالے کی۔ اقوام متحدہ کے نمائندوں نے یاداشت کی متعلقہ حکام کو حوالگی کی یقین دہانی کروائی۔
بھارتی افواج نے 7 مئی کو پاکستانی شہروں پر بلا اشتعال حملے کیے، جس میں درجنوں بے گناہ افراد شہید ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں نومولود، بچے، خواتین اور بزرگ شامل تھے۔
معرکہ حق شہداء فورم کے مطابق حملوں میں مساجد، اسکول اور چرچ سمیت شہری عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ہم اقوام متحدہ سے بھارتی جنگی جرائم کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
متاثرین کا مطالبہ ہے کہ بھارت کو عالمی عدالت انصاف میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ بعد بھی عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ ہے۔
یادداشت کے متن کے مطابق بھارت کے حملے اقوام متحدہ چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانا بھارت کی منظم ریاستی دہشتگردی ہے۔
معرکہ حق شہداء فورم کا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔