پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر اپنے بنیادی نصب العین کے مطابق تحریکِ آزادیٔ جموں و کشمیر، آزاد خطے کے عوام، مہاجرینِ مقیم پاکستان اور بیرونِ ملک بسنے والے کشمیریوں کی فلاح و بہبود کے لیے عبوری آئین ایکٹ 1974 کے تحت اپنا جمہوری اور سیاسی کردار پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل، آنے والے دنوں میں کیا ہونے جارہا ہے؟

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر اور مہاجرینِ مقیم پاکستان میں اپنے نظریات، سیاسی کردار اور عوامی خدمت کی بدولت ایک مقبول اور منظم جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔

’پارٹی قیادت آزاد جموں و کشمیر میں جاری آئینی و سیاسی بحران پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ اگرچہ اس بحران کی براہِ راست ذمہ دار مسلم لیگ (ن) نہیں، تاہم ہم نے ہمیشہ عوامی فلاح، جمہوریت کے استحکام اور قانون کی بالادستی کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اس کے حل کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔‘

شاہ غلام قادر نے کہاکہ پارٹی کے تمام فورمز پر متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اب انوارالحق حکومت کا حصہ نہیں رہے گی اور آئندہ اپوزیشن کی حیثیت سے اپنا آئینی و جمہوری کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کسی بھی غیر فطری حکومت سازی کی کوشش کا حصہ نہیں بنے گی، اور اگر کوئی شخص یا گروہ ایسی سوچ رکھتا ہے تو وہ جماعتی پالیسی سے انحراف کا مرتکب تصور ہوگا۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے کہاکہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی کوئی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ اُن کا جمہوری و آئینی حق ہے، تاہم مسلم لیگ (ن) کسی نئی حکومت کے قیام میں شریک نہیں ہوگی۔ ہماری پارٹی اس امر پر یقین رکھتی ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں ایک مضبوط، مستحکم اور عوامی اعتماد پر مبنی حکومت صرف نئے عام انتخابات کے ذریعے ہی قائم ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسی حکومت ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے، ترقی و تعمیر کے سفر کو ازسرِنو شروع کر سکتی ہے، گورننس کے نظام کو بہتر بنا سکتی ہے، پاکستان کے ساتھ نظریاتی و فکری رشتوں کو مزید مضبوط کر سکتی ہے، اور میرٹ پر مبنی فیصلوں کے ذریعے عوام کا اعتماد بحال کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کرلیا گیا

شاہ غلام قادر نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں بھرپور سیاسی قوت کے ساتھ حصہ لے گی۔ میں آزاد جموں و کشمیر کے عوام، مہاجرینِ مقیم پاکستان اور پارٹی کے تمام کارکنان کو یقین دلاتا ہوں کہ قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی قیادت اور میاں محمد شہباز شریف کی رہنمائی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں انشااللہ بھرپور کامیابی حاصل کر کے عوام کی امنگوں کے مطابق ایک مستحکم اور مضبوط حکومت تشکیل دے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اپوزیشن کرنے کا فیصلہ آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی شاہ غلام قادر مسلم لیگ ن وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپوزیشن کرنے کا فیصلہ حکومت سے علیحدگی شاہ غلام قادر مسلم لیگ ن وی نیوز پاکستان مسلم لیگ شاہ غلام قادر مسلم لیگ ن کر سکتی ہے نے کہاکہ

پڑھیں:

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی

سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری  نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع