قازقستان میں تانبے کی کان بیٹھنے سے 7 مزدور ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
قازقستان میں تانبے کی کان بیٹھنے کے باعث 7 مزدور لقمہ اجل بن گئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قازقستان میں تانبے کی کان میں پیش آئے حادثے میں مرنے والے 7 کان کنوں کی لاشیں بر آمد کر لی گئی ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ 640 میٹر گہرائی میں اس وقت پیش آیا جب ایک بھاری چٹان کان میں گر گئی۔
قازقستان دنیا میں تانبے کی پیداور میں نمایاں اہمیت رکھتا ہے، قازقستان میں اکتوبر 2023ء میں کارگنڈا کے علاقے میں ہونے والے ایسے ہی ایک حادثے میں 46 افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔
اس سے قبل افریقی ملک مالی میں غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی سونے کی کان منہدم ہونے سے 48 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قازقستان میں میں تانبے کی کی کان
پڑھیں:
نوشکی: سڑک بنانے والے 4 مزدور اغوا
نوشکی کے علاقے البت سے نامعلوم مسلح افراد نے سڑک کا تعمیراتی کام کرنے والے 4 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے 2 اضلاع میں عسکریت پسندوں کے حملے، ایک لیویز اہلکار شہید، 7 افراد زخمی
لیویز ذرائع کے مطابق نوشکی میں مسلح افراد نے تعمیراتی مشینری پر بھی فائرنگ کی جس سے مشینری کو معمولی نقصان پہنچا۔
مزدور نوشکی خاران شاہراہ پر کام کررہے تھے۔ اغوا کیے گئے 4 مزدوروں میں سے 3 پشتون تھے جبکہ ایک کا تعلق مستونگ سے بتایا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: پنجاب کے مزدوروں کے لیے بلوچستان ’نوگو ایریا‘، وہاں مزدوری سے بھوکے رہنا بہتر ہے، اہل خانہ
سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں اغوا ہونے والے مزدوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان لیویز نوشکی نوشکی 4 مزدور اغوا نوشکی مزدور اغوا