اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا اعلان کیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کو 26 مارچ کو تنخواہیں دے دی جائیں۔سیکرٹری خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹی فکیشن متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا ہے۔
دوسری جانب حکومت خیبرپختونخوا نے عیدالفطر کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو ماہ مارچ کی تنخواہیں قبل ازوقت ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام مسلمان سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ماہ مارچ کی تنخواہیں یکم اپریل کے بجائے 20مارچ کو ادا کی جائیں گی۔اس میں مزید کہا گیا کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پینشن کی ادائیگی بھی 20مارچ کو کی جائے گی۔
یاد رہے اس سے قبل حکومت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں21 مارچ کو ادا کی جائیں گی۔

ایلون مسک کے خلاف احتجاجی مظاہرے، ٹرمپ نے حمایت ظاہر کرنے کیلئے ٹیسلا گاڑی خرید لی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین کو کی تنخواہیں نوٹی فکیشن کرنے کا کا نوٹی مارچ کو

پڑھیں:

بجٹ مسترد، ملازم  23 جون کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے

سٹی42:   بلدیاتی اور سرکاری اداروں کے ملازمین نے صوبائی بجٹ کو مسترد کر دیا۔  23 جون کو سرکاری ملازم صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔ ملازموں کے لیڈروں نے احتجاج کا اعلان کر دیا۔

 خیبر پختونخوا کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور مظاہرین نے بینرز اتھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔

سرکاری ملازموں کے لیڈروں نے بتایا کہ  خیبر پختونخوا کی علی امین گنڈاپور حکومت نے  بجٹ بنانے کے لیے کراچی سے غیر منتخب شخص کو مشیر خزانہ بنایا ہے۔  علی امین گنداپور کا پورا  بجٹ کھوکھلے الفاظ کے سوا  کچھ بھی نہیں ہے۔

اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ ڈی آر اے الاؤنس کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔  پنشن اصلاحات ملازمین کو کسی صورت قبول نہیں ہیں۔

 تضادات کے نتائج حکمرانوں کے لیے اچھے نہیں ہوں گے۔ علی امین گنداپور  ملازمین کی کم از کم تنخواہ 50 ہزار روپے مقرر کرے۔

 مظاہرین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت خزانہ بھرا ہونے کے اعلانات کرتے ہوئے نہیں تھکتی، یہ کیسا بھرا ہوا خزانہ ہے جس میں ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

شہر میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کرنےوالامافیاسرگرم

 اگر صوبائی حکومت نے ملازمین کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ملازمین کی نمائندہ تنظیم اگیگا کے پلیٹ فارم سے احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی جس میں صوبہ بھر کے تمام بلدیاتی ملازمین شریک ہوں گے اور پھر پور کردار ادا کریں گے۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ، کم از کم ماہانہ اُجرت 50 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ، کم ازکم ماہانہ اجرت 50 ہزار کرنے کی سفارش
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش
  • ٹیلی گرام کے بانی کا دولت اپنے ’سرکاری اور غیرسرکاری‘ بچوں میں تقسیم کرنے کا اعلان
  • ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 15فیصد اضافے کا نوٹی فکیش جاری نہ ہوسکا
  • خیبر پختونخوا کے بلدیاتی اور سرکاری ملازمین کا صوبائی اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان
  • بجٹ مسترد، ملازم  23 جون کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے
  • سینیٹرز نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا
  • خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اور سرکاری ملازمین کا صوبائی اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان
  • سپریم کورٹ کے ججز بغیر اجازت بیرون ملک نہیں جا سکیں گے :چیف جسٹس چھٹی دینے اور ختم کرنے کے مجاز ہونگے ،نوٹیفکیشن سب نیو پر