Daily Sub News:
2025-12-03@12:44:50 GMT

انقرہ میں “چائنا  ان اسپرنگ ” گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

انقرہ میں “چائنا  ان اسپرنگ ” گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد

انقرہ میں “چائنا  ان اسپرنگ ” گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چائنا  میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا  ان اسپرنگ :  چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ ترکیہ کے شہر  انقرہ میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے  شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ  اور چائنا  میڈیا گروپ کے صدر  شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔

جمعہ کے روزشین ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال کے دو اجلاسوں میں صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے اور بین الاقوامی تعاون کے لئے گنجائش  کو مسلسل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ چین کی ترقی کو دنیا سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور دنیا کی خوشحالی کو بھی چین کی ضرورت ہے۔ عالمی چیلنجوں کے سامنے  کوئی ایک ملک اکیلے ان سے نہیں نمٹ سکتا ۔ “بندش ” کے بجائے ، ” کھلاپن  اور اشتراک”  بہتر ہے۔ ” ڈی کپلنگ ” کے بجائے  ” تعاون اور جیت جیت ”  بہتر ہے۔ چین کا دروازہ  مزید وسیع ہو گا ۔ “چین کے اعتماد” نے دنیا کی ترقی میں مزید استحکام اور یقین پیدا کیا ہے۔

شین ہائی شیونگ نے مزید کہا کہ چائنا  میڈیا گروپ  جامع  مواصلات اور سائنسی و تکنیکی جدت طرازی میں اپنے عالمی معیار کی خوبیوں کو مکمل طور پر بروئے کار لاتے ہوئے  دنیا بھر کے دوستوں کے ساتھ چینی طرز کی جدیدکاری کے مواقع کا اشتراک کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہم نیوز رپورٹنگ، معلومات کے تبادلے اور وسائل کے اشتراک  کے لئے ایک میڈیا پلیٹ فارم قائم کریں گے، چین کے تجربے اور دانشمندی کو دنیا کے ساتھ بانٹیں گے، اور “چین  میں گہرائی کے ساتھ تعاون ” کے مزید مواقع تلاش کریں گے، تاکہ چینی جدیدکاری کی کامیابیاں دنیا کو بہتر طور پر فائدہ پہنچا سکیں۔تقریب میں شرکاء نے “نئے بین الاقوامی ڈھانچے  کے تحت چین ترکیہ تعلقات” اور ” ہائی اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ  چین ترکیہ باہمی تعاون ” جیسے موضوعات پرسیرحاصل تبادلہ خیال کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب حیدرآباد کے دیالداس کلب میں ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی، عہدیداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکاء نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کا لائیو خطاب ویڈیو لنک کے ذریعے سنا، اس موقع پر کارکنوں نے نعرے بھی لگائے۔ تقریب میں پیپلز پارٹی، سپاف، پیپلز کلچر ونگ، پیپلز ویمن ونگ، پیپلز مینارٹی ونگ، پیپلز لیبر ونگ، پیپلز سٹوڈنٹس ونگ اور دیگر ماتحت تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان نے بھرپورانداز میں شرکت کی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • دنیا بھر میں غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکیورٹی خطرہ قرار، پاکستان میں بھی نگرانی اور قواعد مزید سخت کرنے کی ضرورت پر زور
  • پاک فوج کے زیر انتظام میرانشاہ میں اہم جرگے کا انعقاد
  • اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے ہیں
  • نجی ہوٹل میں جرمنی، فرانس کی دوستی کی تقریب کا انعقاد
  • ہم پوری دنیا کے میڈیا پر آواز اٹھائیں گے، علیمہ خان
  • بھائی سے ملنا ہمارا حق، پوری دنیا کے میڈیا پر آواز اٹھائیں گے، علیمہ خان
  • پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میںفوسپاہ کے اشتراک سے کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد
  • سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد
  • پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد
  • حیدرآباد، خواتین کے تحفظ و حقوق کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد