Daily Ausaf:
2025-04-25@11:46:40 GMT

جاپانی اداکارہ کی فحش فلموں سے توبہ، اسلام قبول کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

جاپان کی معروف اداکارہ رائے لل بلیک نے نازیبا فلموں میں کام کرنے سے توبہ کرلی، اسلام قبول کرلیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق سابق جاپانی فلموں کی فحش اداکارہ راے لِل بلیک نے فحش فلموں سے توبہ کرکے اسلام قبول کرلیا، سوشل میڈیا پر ملائیشیا میں رمضان المبارک میں شرکت کی اپنی مختصر ویڈیو کلپس بھی شیئر کردیں۔

سابق جاپانی پورن اسٹار رائے لِل بلیک سوشل میڈیا پر ملائیشیا میں رمضان المبارک گزارتی نظر آئیں اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیجز سے تمام فحش تصاویر و ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔

رائے کائی اساکورا، جو ”رائے لِل بلیک“ کے نام سے آن لائن جانی جاتی ہیں، نے کوالالمپور کی مسجد میں روزہ افطار کرتے وہے اپنی ویڈیو بھی شیئر کردیں۔

رائے لل بلیک نے ٹک ٹاک پر اپنے تبدیلی کے سفر کے بارے میں پوسٹ کیا اورسنگاپور کے پوڈ کاسٹر زار اسماعیل کے ساتھ ایک ایپی سوڈ میں بھی اس بارے میں بات کی۔

سابق اسٹار نے کوالالمپور کے دورے کے دوران حجاب پہنا ہوا تھا کیونکہ وہ مساجد میں جانا اور مقامی مسلمان لوگوں سے ملنا چاہتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ لوگ میرے ساتھ بہت اچھے تھے، انہوں نے کھلے دل سے میرا استقبال کیا تو مجھے خیال آیا کہ یہ لوگ بہت اچھے ہیں، میں ان کی ثقافت کو سمجھنے کی کوشش کیوں نہیں کرتی؟’

سابق اداکارہ نے حال ہی میں ٹک ٹاک ویڈیوز کی ایک سیریز میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہ وہ 2 مارچ کو اسلامی مقدس مہینے رمضان میں روزے رکھیں گی، اسلام کے بارے میں اپنی پریکٹس شیئر کرنا شروع کی۔

رمضان سے ایک ہفتہ قبل رائے لِل بلیک نے سنگاپور میں اپنے مداحوں کے ساتھ ایک میٹ اینڈ گریٹ کی میزبانی کی، جہاں انہیں جائے نماز اور سفری نماز کی کٹس جیسے تحائف دیے گئے۔

اپنی ایک پوسٹ میں رائے لِل بلیک نے مقدس مہینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ، مجھے امید ہے کہ یہ خوبصورت مہینہ ہم سب کو اللہ کے قریب ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں، خاندان، بھائیوں اور بہنوں کے قریب ہونے کا ایک موقع دے گا۔

View this post on Instagram

A post shared by WORLD OF BUZZ (@worldofbuzz)


ان کا کہنا تھا کہ میں بہت پرجوش ہوں مجھے امید ہے کہ خدا اور آپ لوگ مجھے اس مہینے سے گزرنے کی طاقت دیں گے۔ رمضان مبارک۔

سابق اداکارہ نے 9 مارچ کو کوالالمپور میں اپنی پہلی افطار اور نماز ادا کی، ساتھ ہی انہوں نے حجاب پہن کر شہر میں گھومنے اور سری سینڈیان کی مشہور مسجد کے باہر پوز دینے کے مختصر کلپس بھی شیئر کیے۔

انہوں نے ٹک ٹاک صارفین کے ان الزامات کی تردید کی کہ وہ روزہ نہیں رکھ رہی بلکہ صرف کانٹینٹ تیار کر رہی ہیں۔

رائے کا 7 مارچ کو پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں کہنا تھا کہ اچھا، میں روزے سے ہوں، سب سے پہلے، میں اپنا کام کر ہوں، میں اپنی خالص نیت اللہ کے سپرد کر رہا ہوں، اس لیے میری فکر نہ کریں، براہِ کرم اپنی زندگی پر توجہ دیں۔

سابق اداکارہ نے کہا کہ میرے ماضی کے باوجود بہت سے مسلمانوں نے مجھے کھجوریں، کتابیں اور یہاں تک کہ مکہ سے ایک جائے نماز کے تحائف بھیجے، اس پر مجھے رونا آگیا کیونکہ لوگ بہت سپورٹیو ہیں، اور وہ جج نہیں کرتے۔’

مزیدپڑھیں:کبھی آپ نے ہوا بھرے پائے کھائے ہیں؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: رائے ل ل بلیک سوشل میڈیا ل بلیک نے انہوں نے

پڑھیں:

محبت میں دھوکا، اداکارہ مشال خان نے مردوں کے حق میں آواز بلند کردی

پاکستانی اداکارہ مشال خان نے مرد کے مقابلے میں خاتون سے رشتہ یا تعلق ختم ہونے کو مشکل ترین قرار دیتے ہوئے مردوں کی حمایت میں آواز اٹھا دی۔

اداکارہ مشال خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اعتراف کیا کہ کسی بھی قسم کا تعلق ٹوٹنے کے جسم پر اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے مرد زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر آپ کو رشتے میں وہ چیز نہ ملے جسے آپ چاہتے ہیں تو میرے نزدیک ایسا تعلق ختم کرکے آگے بڑھنا چاہیے، اس ساری صورت حال میں دو سے تین ہفتے مشکل ضرور ہوں گے مگر پھر زندگی معمول کے مطابق ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران جسمانی علامات جیسے "نشہ چھوڑنے جیسی کیفیت”، پیٹ میں درد، متلی اور اسپتال تک جانے کی نوبت بھی آ سکتی ہے، لیکن آخرکار آپ بہت زیادہ تین ہفتے میں اس کیفیت سے باہر نکل آئیں گے۔

مشال خان نے یہ بھی بتایا کہ اگر وہ کبھی دوبارہ کسی رشتے میں جائیں گی تو وہ کن چیزوں پر نظر رکھیں گی۔ وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہیں گی جو ان کے بغیر پارٹیاں کرے۔ وہ کسی کی بے عزتی برداشت نہیں کریں گی اور نہ ہی کسی ایسے شخص کے ساتھ رہیں گی جو ان کے جذبات کی قدر نہ کرسکے۔

اداکارہ نے کہا کہ اُن کے نزدیک کسی لڑکی سے دوستی یا تعلق ختم کرنا مرد کے مقابلے میں مشکل ہے کیونکہ لڑکوں کے ساتھ رشتے میں جذبات (ایموشنز) مغلوب ضرور ہوتے ہیں مگر لڑکی کے ساتھ دوستی یا تعلق میں بھروسہ، خود اعتمادی جیسے عناصر پائے جاتے ہیں۔

انہوں نے مردوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مرد کسی بھی چیز پر حیران نہیں ہوتے اور وہ چھپاتے ہیں، اسی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار بھی ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے مردوں کو بے چارہ قرار دیا اور سماجی مثال دیتے ہوئے بولیں کہ مرد دراصل جذباتی رشتے قائم کرتے ہیں اسی وجہ سے وہ ٹوٹ جاتے ہیں۔

 

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • مرنال ٹھاکر ساؤتھ انڈیا کے سپر اسٹار الو ارجن کیساتھ فلم کرنے والی ہیں؟
  • 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
  • مجھ سے زبردستی اداکاری کروائی گئی؛ خوشبو نے درد ناک کہانی بتادی
  • ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی بہتری ؛حکومت کا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
  • ایک ہی اداکار کیساتھ ماں، بہن، بیوی اور محبوبہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ
  • محبت میں دھوکا، اداکارہ مشال خان نے مردوں کے حق میں آواز بلند کردی
  • جو نام ہم بھجواتے وہ جیل انتظامیہ قبول نہیں کرتی، نعیم حیدر
  • جاپانی شہری کے ساتھ دلخراش واقعہ، 10 سال بچت کے بعد خریدی گئی فیراری چند منٹ میں جل کر راکھ
  • محبت میں دھوکا، اداکارہ امر خان نے مردوں کے حق میں آواز بلند کردی
  • فلم اسٹار خوشبو خان نے اپنی زندگی کے دکھوں سے پردہ اٹھا دیا