آپریشن سندور کے متاثرین کی بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کو یادداشت پیش
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
آپریشن سندور کے متاثرین نے بھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کو یادداشت پیش کر دی۔
معرکہ حق شہدا فورم کے پریزیڈینٹ اور جنرل سیکرٹری نے یاداشت اقوام متحدہ کے نمائندوں کے حوالے کی۔ اقوام متحدہ کے نمائندوں نے یاداشت کی متعلقہ حکام کو حوالگی کی یقین دہانی کروائی۔
بھارتی افواج نے 7 مئی کو پاکستانی شہروں پر بلا اشتعال حملے کیے، جس میں درجنوں بے گناہ افراد شہید ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں نومولود، بچے، خواتین اور بزرگ شامل تھے۔
معرکہ حق شہداء فورم کے مطابق حملوں میں مساجد، اسکول اور چرچ سمیت شہری عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ہم اقوام متحدہ سے بھارتی جنگی جرائم کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
متاثرین کا مطالبہ ہے کہ بھارت کو عالمی عدالت انصاف میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ بعد بھی عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ ہے۔
یادداشت کے متن کے مطابق بھارت کے حملے اقوام متحدہ چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانا بھارت کی منظم ریاستی دہشتگردی ہے۔
معرکہ حق شہداء فورم کا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ
پڑھیں:
روس نے ایران پر پابندیاں مسترد کردیں
روس نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کی بحالی کو مسترد کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبینزیا نے یہ مؤقف اکتوبر کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال ہوگئیں
خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے باعث اسلحہ کی خرید و فروخت سمیت مختلف پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اقدام یورپی طاقتوں کی جانب سے سنیپ بیک نامی طریقہ کار کے تحت کیا گیا۔
ایران نے پہلے ہی متنبہ کیا ہے کہ اس فیصلے کا سخت ردعمل دیا جائے گا۔ اس حوالے سے روسی سفیر نے کہا کہ ہم ان پابندیوں کو قانونی طور پر تسلیم نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر پابندیوں کے لیے سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا
ان کا کہنا تھا کہ اب دنیا دو متوازی حقیقتوں میں بٹ گئی ہے، کچھ ممالک کے لیے سنیپ بیک نافذ ہو چکا ہے لیکن ہمارے نزدیک اس کی کوئی حیثیت نہیں۔
نیبینزیا کے مطابق یہ صورتِ حال ایک نیا مسئلہ پیدا کر رہی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ عالمی برادری اس تضاد سے کیسے نکلتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اقوام متحدہ ایران جوہری پروگرام روس یورپین یونین