وزیرِاعظم شہباز شریف---فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ’عالمی یومِ آب‘ کے موقع پر دیے گئے پیغام میں کہا کہ پانی زندگی کی بنیاد ہے، ہماری معیشتوں، ہمارے کھانے کے نظام اور ہمارے ماحول کے لیے بنیادی عنصر ہے۔

عالمی یومِ آب اور آرتھ آور کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا عالمی یومِ آب 2025ء کو گلیشیئر کے تحفظ کے موضوع کے تحت منا رہی ہے، گلیشیئرز، آبی وسائل کے تحفظ، خطے اور کرہ ارض کے محفوظ مستقبل اور مل کر کام  کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کا مؤثر نفاذ پاکستان کی آبی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

پانی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ دنیا کی تقریباً نصف آبادی سال کے کچھ حصے میں پانی کی کمی کا سامنا کرتی ہے، یہ ایک عالمی بحران ہے جو فوری اور اجتماعی اقدام کا متقاضی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اربوں لوگ پینے کے صاف پانی تک رسائی سے محروم ہیں جبکہ پانی کی آلودگی خطرناک سطح پر بڑھ رہی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ 2022ء کے تباہ کن سیلاب کےطویل اثرات مرتب ہوئے ہیں، جنہوں نے ہمارے آبپاشی کے نظام کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری تقریباً 80 فیصد زمین بنجر یا نیم بنجر کے زمرے میں آتی ہے، ہماری 30 فیصد آبادی براہِ راست خشک سالی جیسے حالات سے متاثر ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شہباز شریف کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

لاہور آمد کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف انتہائی سخت سکیورٹی میں اپنی رہائشگاہ پہنچے ۔ وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ لاہور پہنچے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ ایران، ترکیہ، آذر بائیجان ،ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں بھی ہوئیں ۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا 2 روزہ آذربائیجان مکمل؛ پاکستان کے لیے روانہ
  • پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون میں اہم پیشرفت، 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط
  • وزیراعظم شہباز شریف کل آذربائیجان کے شہر خان کندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت ، عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے
  • وزیر اعظم کی چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی کیلئے کوششیں جاری، نواز شریف کی منظوری باقی
  • وزیرِ اعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئے
  • وزیرِ اعظم ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئے
  • وزیرِاعظم شہباز شریف ای سی او اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف ای سی او اجلاس میں شرکت کریں گے