فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان میں تورہ گولہ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈی پی او کے مطابق شہید پولیس اہلکار عمران پولیس لائن وانا میں تعینات تھا۔

دوسری جانب ٹانک میں ڈیورنڈ گیٹ کے قریب پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

ڈی آئی خان رتہ کلاچی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک حملہ اور ہلاک ہوگیا۔

ادھر کرک میں بہادر خیل کے پہاڑی سلسلے میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کردیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پشین میں خفیہ معلومات پر سی ٹی ڈی کا آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آور ہلاک

پشین ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشین میں خفیہ معلومات پر سی ٹی ڈی کا  آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات   کے مطابق کوئٹہ میں پشین کے علاقے خنائی بابا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آور مارےگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک حملہ آوروں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ہلاک افراد شرپسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

"جنگ " کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن سے ایک بڑا سانحہ روکا گیا۔ امن دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔  بلوچستان کے امن و استحکام کے لیے حکومت پرعزم ہے۔

پاک بھارت کشیدگی، ٹرمپ کا حیران کن بیان آگیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردوں کی فنڈنگ کاکھلا ثبوت ، بہت بڑا حملہ، 54 دہشت گرد مارے گئے
  • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک ہوگئے، 2 اہلکار شہید
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک، 2 اہلکار شہید
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
  • پشاور میں فائرنگ کر کے خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا
  • خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
  • پشاور میں فائرنگ  کر کے خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا
  • پشین میں خفیہ معلومات پر سی ٹی ڈی کا آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آور ہلاک
  • کوئٹہ: بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید، 3 زخمی