چین میں کاروباری اداروں کی ادائیگی کی ضمانت سے متعلق ترمیم شدہ ضوابط کا اجزاء
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
چین میں کاروباری اداروں کی ادائیگی کی ضمانت سے متعلق ترمیم شدہ ضوابط کا اجزاء WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے فرمان نمبر 802 پر دستخط کیے ، جس کے مطابق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ادائیگی کی ضمانت سے متعلق ترمیم شدہ ضوابط جاری کیے گئے ہیں ، جو یکم جون ، 2025 سے نافذ العمل ہوں گے۔
حالیہ دنوں چین کی وزارت انصاف اور وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام نے ضوابط سے متعلقہ معاملات پر کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ادائیگی کی ضمانت کو مضبوط بنانے کے لیے ضوابط میں واضح کیا گیاہے کہ کاؤنٹی کی سطح پر یا اس سے اوپر کی حکومتیں اور ان کے متعلقہ محکمے نگرانی اور معائنے کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے بقایا جات کی ادائیگی میں تیزی لائیں گے۔
ضوابط میں ادائیگی کی مدت کو مزید واضح کرنے کے لئے “ادائیگیوں کی دفعات” پر ایک خصوصی باب قائم کیا گیا ، بلخصوص یہ طے کیا گیا ہے کہ بڑے کاروباری ادارے سامان ، منصوبوں اور سروسز کی فراہمی کی تاریخ سے 60 دن کے اندر ادائیگی کریں گے۔ غیر نقد ادائیگی کے طریقوں اور غیر متنازعہ رقم کی ادائیگی کی ذمہ داریوں کی وضاحت میں مزید بہتری لائی گئی ۔
ضوابط میں “قانونی ذمہ داری” پر ایک خصوصی باب بھی قائم کیا گیا اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ اگر قومی ملکیت کا کوئی بڑا ادارہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ادائیگیوں میں ڈیفالٹ کرتا ہے ، جس سے منفی نتائج یا اثرات مرتب ہوتے ہیں تو قومی ملکیت والے اداروں کے ذمہ داراں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کاروباری اداروں کی ادائیگی کی ضمانت
پڑھیں:
’وزارتِ مضحکہ خیز چال‘ سے لے کر عجیب و غریب حکومتی اداروں تک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اگست 2025ء) مزاحیہ سیریز کا یہ منظر تاریخی تھا۔ ایک سنجیدہ برطانوی شہری 'وزارتِ مضحکہ خیز چال‘ کے ایک انتہائی سنجیدہ ملازم کو قائل کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ اس کی چال کو مزید مضحکہ خیز بنانے کے لیے سرکاری مالی امداد کی ضرورت ہے۔
لیکن سرکاری ملازم (اداکار جان کلیز)، جو خود عجیب و غریب انداز میں کمرے میں چلتا پھرتا ہے، اسے بتاتا ہے کہ دفاع، سماجی تحفظ، صحت، رہائش اور تعلیم پر بھاری سرکاری اخراجات کی وجہ سے ''مضحکہ خیز چالوں‘‘ کے لیے فنڈز تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔
پچھلے سال اس وزارت کو صرف 348 ملین پاؤنڈ ملے تھے۔سن 1970 میں انگریزی مزاحیہ گروپ مونٹی پائتھن کے اس خاکے نے دنیا بھر میں بے شمار نقل کرنے والوں کو متاثر کیا، نہ صرف دولت مشترکہ ممالک میں بلکہ اس سے باہر بھی۔
(جاری ہے)
وزارتیں اور حکومتی کابینہ کی ساخت اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ کوئی ملک یا اس کی حکومت کس چیز کو ترجیح دیتی ہے۔
جاپان کی 'کول جاپان‘ وزارتجاپان میں ایک ریاستی وزیر برائے 'کول جاپان‘ ہیں، جن کا نام منورو کیوچی ہیں۔
ٹوکیو کی 'کول جاپان‘ وزارت کا مقصد عالمی سطح پر جاپان کو ثقافتی طاقت کے طور پر متعارف کرانا ہے۔ اس میں نہ صرف جاپانی ریستورانوں اور چھڑیوں کی ثقافت شامل ہے بلکہ انتہائی منافع بخش تفریحی شعبہ بھی، جیسے ویڈیو گیمز، مانگا، اینیمی کردار اور ہیلو کٹی بھی شامل ہیں۔ یہ سب اس ریاستی وزیر کے ذمے ہے۔ اسرائیل کی غیر معمولی وزارتیںاسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی چھٹی کابینہ کو کئی قوم پرست-مذہبی اور یہاں تک کہ دائیں بازو کی انتہا پسند جماعتوں کو شامل کرنے کے لیے غیر معمولی وزارتیں بنانا پڑیں۔
مثال کے طور پر اوریت سٹروک 'وزارت برائے بستیاں اور قومی منصوبے‘ کی وزیر ہیں، جبکہ امیچائی ایلیاہو 'امور برائے یروشلم اور اسرائیلی روایات‘ کے وزیر ہیں۔اسی طرح مائیکل مالچیلی 'مذہبی خدمات‘ کے وزیر ہیں، جو مذہبی غسل خانوں، یہودی مقدس مقامات کی نگرانی، تورات کی تعلیم، مذہبی تقریبات اور بیرون ملک مقیم یہودیوں سے رابطوں کے ذمہ دار ہیں۔
انہیں تدفین کے انتظامات کی بھی نگرانی کرنا پڑتی ہے، جس کے لیے شاید 'یہودی روایات کے وزیر‘ سے رابطہ ضروری ہو۔ برطانیہ اور جاپان میں وزارت 'تنہائی‘برطانیہ نے 2018 میں دنیا میں پہلی بار 'وزارت برائے تنہائی‘ قائم کی، جو کھیلوں کے کلبوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر کام کرتی تھی۔ اس کا مقصد لوگوں کو تنہائی اور گمنامی سے نکالنا تھا لیکن ایک سال بعد بوریس جانسن نے اس وزارت کو ختم کر دیا۔
جاپان نے 2021 میں اس کی نقل کی اور ٹیٹسوشی ساکاموٹو کو پہلا وزیر بنایا۔ بعد میں سیکو نوڈا نے یہ ذمہ داری سنبھالی، جن کے پورٹ فولیو میں تنہائی، صنفی مساوات اور کم شرح پیدائش کے مسائل شامل تھے۔ تاہم اکتوبر 2024 میں ایوکو کاٹو کے ایک سال بعد جاپان نے یہ وزارت ختم کر دی، جبکہ 'کول جاپان‘ برقرار رہی۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت 'خوشی‘متحدہ عرب امارات نے 2016 سے 2020 تک 'وزارت برائے خوشی اور بہبود‘ قائم کی۔
وزیر عہود الرومی کا ایجنڈا سات متحرک امارات کو دنیا کا خوشحال ترین مقام بنانا تھا، حالانکہ تارکین وطن مزدوروں، گھریلو ملازمین اور ہم جنس پسندوں کے لیے انسانی حقوق کی صورتحال اس کے برعکس ہے۔ الرومی خوش قسمت رہیں کیونکہ بعد میں وہ 'ہیومن کیپیٹل اتھارٹی اور مستقبل‘ کی سربراہ بن گئیں۔ جرمن طلبہ کا 'خوشی‘ منصوبہکیا امارات نے یہ خیال جرمنی سے چوری کیا؟ سن 2012 میں منہائم کے طلبہ نے 'وزارت برائے خوشی اور بہبود‘ کے نام سے ایک مہم شروع کی تاکہ جرمنی میں 'قومی خوشی‘ بڑھائی جائے اور معاشرے میں اقدار کی تبدیلی لائی جائے۔
تاہم اس سے کوئی سرکاری ادارہ نہ بن سکا۔ بھارت کی وزارت برائے 'یوگا‘بھارت میں نریندر مودی کی حکومت کے تحت شریپد یسو نائیک، جو اب 72 سال کے ہیں، کئی وزارتوں کے سربراہ رہ چکے ہیں، لیکن ان کا مستقل پورٹ فولیو ' یوگا، نیچروپیتھی، یونانی اور ہومیوپیتھی‘ کی وزارت ہے۔ یہ نظریات ہندو قوم پرست بی جے پی پارٹی کی ترویج کرتے ہیں۔ کچھ سال قبل نائیک نے دعویٰ کیا کہ ''یوگا سے کینسر کا علاج ممکن‘‘ ہے، جو انہیں برطانوی سلطنت کی اس 'وزارتِ مضحکہ خیز چال‘ سے جوڑتا ہے، جہاں سے یہ سب شروع ہوا تھا۔
ادارت: رابعہ بگٹی