Jasarat News:
2025-10-05@23:57:16 GMT

گولڈن مین

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سڑکوں پر آج کل مختف رنگوں میں لپٹے افراد بت بنے نظر آتے ہیں۔ ان میں سے ایک ایک سنہری رنگ میں لپٹا ہوا نوجوان توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔میں نے بہت سی نوکریاں کیں، بہت سی جگہوں پر مزدوری کی لیکن کہیں بھی کسی نے تین مہینے تک مجھے مستقل نہیں رکھا۔ ہر جگہ یہی سننے کو ملا کہ اب آپ کی جگہ کسی اور کو رکھ لیا ہے۔ ایسی ہی مایوسیوں کے بعد میں نے یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنا شروع کیں اور ایک دن مجھے بیرونِ ملک کے ’گولڈن مین‘ فنکاروں کی ویڈیوز نظر آئیں۔ بس اس دن سے اس کو اس کی مجبوریوں نے دو وقت کی روٹی کمانے کی خاطر یہ راستہ اپنانے پر مجبور کیا۔ گرمی ہو یا سردی میں کھڑا رہتا ہوں۔ کپڑوں کے اندر پسینے میں بھیگا ہوتا ہوں۔ صرف اللہ جانتا ہے کہ اندر سے میرا حال کیا ہوتا ہے۔ دن کے 12 سے 16 گھنٹے گولڈن مین کے لباس میں گزارتے ہیں، جس سے ان کے جسم پر شدید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ طارق کہتے ہیں کہ ’پسینے کی وجہ سے جسم پر دانے نکل آتے ہیں۔ الرجی ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے کافی جلن اور تکلیف ہوتی ہے۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی ایم کیو ایم کے چیئرمین سے ملاقات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے جوائنٹ سیکرٹری خالد نیک کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ووفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی سے بہادرآباد آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔ ملاقات میں ملکی حالات، باہمی دلچسپی کے امور اور سپریم کورٹ کے الیکشن میں حمایت پر گفتگو ہوئی۔ایم کیو ایم نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نائب صدر کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ جمہوریت عوام کو فائدہ نہیں دے رہی، سندھ کے حکمرانوں نے 22 ہزار ارب کے باوجود ترقی نہ دی، کراچی اور اندرون سندھ تباہ حالی کا شکار ہیں۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ کراچی کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف عدالتی دروازے کھٹکھٹائے جائیں گے، مصنوعی اکثریت کے سائے میں عوام کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ مزید کہا گیا کہ مرکزی مسلم لیگ نے سیلاب متاثرین کی مدد میں مثالی کردار ادا کیا ہے اور عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

 

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • غزہ کی 100 سالہ خاتون کی جبراً نقل مکانی
  • جوتوں کی بدبو کا حل
  • سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
  • مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی ایم کیو ایم کے چیئرمین سے ملاقات
  • لاہور: ڈیفنس میں گھر کے اندر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
  • کھلاڑی کا کیریئر تب ختم ہوتا ہے جب وہ توجہ یا محنت چھوڑ دے: وقار یونس
  • سیاسی حالات اور مہنگائی نے بہت کچھ بدل دیا: گورنر سندھ
  • رواں سال کا پہلا سپر مون 7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جائے گا۔
  • خبردار ہو جائیں، بینکوں میں پیسے رکھوانے والوں کیلئے اہم خبر