Jang News:
2025-04-28@11:41:14 GMT

بانی اور علی امین کی ملاقات کی اندرونی کہانی

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

بانی اور علی امین کی ملاقات کی اندرونی کہانی

بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کو صوبے میں تنظیم سازی سے متعلق شکایت کی اور کہا عاطف خان اور شیر ارباب کو آپ کے کہنے پر ہی عہدوں سے ہٹایا گیا تھا، اب انہیں دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اس معاملہ پر متعلقہ قیادت سے پوچھوں گا۔ وزیراعلیٰ نے دو وزراء کی کارکردگی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو شکایت کی۔

بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو وزراء کے خلاف کارروائی اختیار دے دیا، دونوں وزراء کو کابینہ سے ہٹائے جانے یا قلم دان تبدیل کرنے کا امکان ہے۔

بیرسٹر گوہر کی بھی علی امین گنڈا پور سے ملاقات، پارٹی ٹکٹوں سے متعلق گنڈاپور کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا، مستقبل میں خاموش رہنے اور اختلافات پارٹی کے اندر رکھنے کا مشورہ دیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی علی امین

پڑھیں:

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے متعلق پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کردیا

نئی دہلی/اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے متعلق پاکستان کو تحریری طور پر آگا ہ کردیا۔ بھارتی وزارتِ آبی وسائل کی سیکرٹری دیباشری مکھرجی نے پاکستانی ہم منصب سید علی مرتضیٰ کو ایک باضابطہ خط لکھ کر آگاہ کیا کہ بھارت نے فوری طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق معاہدے کے نفاذ کے بعد خطے میں آبادیاتی تبدیلیوں، صاف توانائی کی ترقی کی ضروریات اور پانی کی تقسیم سے متعلق بنیادی تبدیلیوں کی وجہ سے معاہدے کا ازسرِ نو جائزہ لینا ضروری ہو گیا تھا۔خط میں الزام لگا یا گیا کہ پاکستان کی جانب سے مسلسل سرحد پار دہشت گردی کی حمایت اور سند ھ طاس معاہدے میں مذاکرات سے انکار نے صورتحال کو مزید خراب کیا جس کے نتیجے میں بھارت نے اپنے تمام آبی حقوق کے مکمل استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ معاہدوں کو نیک نیتی سے نبھانا ضروری ہوتا ہے، لیکن موجودہ حالات میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کے قومی مفاد میں ناگزیر ہو گیا ہے۔

پاکستان ایٹمی طاقت ہے، جنگ کی تو بہت مارے گا: سابق بھارتی جنرل

ؒ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی مفتیوں کا فلسطین کیلئے فرضیت جہاد کا فتویٰ، مولانا امین شہیدی کا خصوصی انٹرویو
  • 2019ء میں پاکستان کی جوابی کارروائی میں طیارے گرائے جانے پر بھارت کا میزائل حملے پر غور لیکن دراصل یہ جرات کیوں نہ کرسکا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات دور کر دیے: شیخ وقاص اکرم
  • انسانیت کیخلاف جرائم : بھارتی جیلوں میں قید معصوم کشمیریوں کی کہانی
  • ظلم کی کہانی
  • ہمارے 100 اندرونی معاملات ہوں گے مگر پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم ایک ہے:شیخ رشید
  • علیمہ خانم نے چیف جسٹس کو عمران خان کا پیغام پہنچادیا
  • پہلگام حملے کو بھارت کی چال قرار دینے پر آسام کے رکن اسمبلی گرفتار
  • بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے متعلق پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کردیا
  • پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کا مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی گرفتار