سعودی عرب ، مکہ پرمٹ کے لیے درخواستوں کی وصولی شروع
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)سعودی عرب محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگرین جوازت نے کہا ہے کہ حج سیزن کے لیے مکہ پرمٹ کے اجرا کی ابتدائی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سعودی اخبارکے مطابق پرمٹ کے اجرا کے لیے انفرادی سطح پر ابشر اور اداروں کی جانب سے کارکنوں کے لیے مقیم پلیٹ فارم پر درخواست فارم بھر کے مطلوبہ دستاویزات جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
(جاری ہے)
محکمہ جوازات کا کہنا تھا کہ حج سیزن کے لیے مکہ پرمٹ کا اجرا یونیفائیڈ پورٹل تصریح سے کیا جائے گا جسے وزارت داخلہ نے تمام اداروں سے مربوط کیا ہے۔مکہ پرمٹ کے لیے غیرملکی کارکن، گھریلو ملازمین، منفرد اقامہ ہولڈرز، سرمایہ دار، سعودی شہری کی والدہ اور جی سی سی ممالک کے شہری درخواست دے سکتے ہیں۔پرمٹ ایسے افراد کو جاری کیا جائے گا جو حج سیزن کے لیے مکہ میں پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے لیے جاتے ہیں جبکہ مکہ مکرمہ شہر کے اقامہ ہولڈرز پرمٹ سے مستثنی ہوں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مکہ پرمٹ پرمٹ کے کے لیے
پڑھیں:
سعودی عرب کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ برقرار ہے: وزیر خزانہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ مکمل طورپر برقرار اور اس حوالے سے پیش رفت جاری ہے تاہم یہ امداد نہیں، ٹریڈ اور انویسٹمنٹ سے آگے بڑھنا ہے۔ عرب نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب مکمل طور پر تیار ہے، اب بال پاکستان کے کورٹ میں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ امداد نہیں بلکہ تجارت اور سرمایہ کاری کا نیا فریم ورک ہے، جس کے تحت پاکستان معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنا چاہتا ہے۔محمد اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت بینک ایبل پرائیویٹ سیکٹر منصوبے تیار کررہی ہے، جنہیں سعودی سرمایہ کاری فنڈ کے سامنے رکھا جائے گا، معدنیات، آئی ٹی، فوڈ پروسیسنگ، زراعت اور ٹورازم وہ شعبے ہیں جن میں سعودی عرب سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کے واضح آثار سامنے آ رہے ہیں، افراطِ زر اور ڈالر دونوں مستحکم ہو رہے ہیں جبکہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی آئوٹ لک میں بہتری کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے دوسرے ریویو کے بعد بورڈ کا فیصلہ دسمبر کے اوائل میں متوقع ہے۔ریکو ڈک منصوبے پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فنانشل کلوز قریب ہے اور یہ منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، آئی ایف سی کی قیادت میں 3.5 ارب ڈالر کا قرضہ پیکیج تیار ہے جبکہ ایک امریکی بینک کی شمولیت کا عمل بھی دوبارہ شروع ہونے والا ہے، ریکوڈک پہلے سال میں 2.8 ارب ڈالر تک کی برآمدات لاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ کریکٹیکل منرلز کے شعبے میں بڑے معاہدوں پر پیش رفت جاری ہے۔سعودی عرب میں 2034 فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد کے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ پاکستان کی اسپورٹس مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے لیے بڑا موقع ہے اور سیالکوٹ کی کمپنی فارورڈ اسپورٹس نے سعودی حکام سے شراکت داری کے سلسلے میں گفتگو کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ معیشت کا اگلا فیز مکمل طور پر پرائیویٹ سیکٹر لیڈ ہوگا اور ہر چیز کو ٹریڈ اور انویسٹمنٹ ماڈل میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ پاکستان اور نائیجیریا نے مالیاتی و ریونیو تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی نائیجیرین ریونیو وفد سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی، ٹیکس اور گورننس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ملاقات کے دوران ریونیو اصلاحات، ٹیکس سسٹم کی مضبوطی اور ادارہ جاتی تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا اصلاحاتی ایجنڈا مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے اور بیرونی کھاتے میں استحکام اور افراطِ زر میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں مکمل اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل تبدیلی جاری ہے، کسٹمز آٹومیشن اور کمپلائنس کو مضبوط بنایا جا رہا ہے جبکہ توانائی، سرکلر ڈیٹ اور ٹیرف اصلاحات پر بھی کام جاری ہے۔نائیجیرین وفد نے پاکستان کے ریونیو شیئرنگ ماڈل اور تجربات کا جائزہ لیا اور کہا کہ پاکستان کے تجربات ہمارے لیے اہم ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ کان کنی، توانائی اور صنعت کے شعبوں میں بی ٹو بی تعاون کے امکانات موجود ہیں او دونوں ممالک کی جانب سے مزید اقتصادی شراکت داری کے مواقع تلاش کیے جا رہے ہیں۔