پریشان کن خبر ، گندم کے بڑے بحران کا خطرہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
پاکستان میں رواں سال کے آخر پر گندم کے بڑے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، اعلی حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں خوراک کی کمی کو پورا کرنے کیلئے حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کو 4 سے 5 ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرنا پڑے گی جس پرکم از کم تین ارب ڈالرز خرچ کرنا پڑینگے۔
رواں سال28 ملین میٹرک ٹن گندم پیدا کرنے والے کسان کو ایک من گندم پر 1500 روپے کا نقصان ہورہا ہے، لیکن گرائونڈ پر کاشتکاروں نے ہم انویسٹی گیٹس ٹیم کو بتایا ہے کہ گندم کے بحران سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی بات سننے والا کوئی نہیں اور نہ ہی منافع خوروں اور غلط پالیسی بنانے والوں سے کوئی پوچھنے والا ہے۔
ایسے لگتا ہے کہ ایک بار پھر گندم اسمگل ہوگی یا پھر ذخیرہ اندوز پیسہ کمائیں گے؟ لوگ قطاروں میں لگ کر آٹا خریدنے پر مجبور ہوں گے؟
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
12فٹ اونچا، 250 کلو وزنی پرندہ ’’موا‘‘ پھر پیدا ہوگا؟
لاہور:600 سال پہلے نیوزی لینڈ میں دنیا کا سب سے لمبا وبھاری پرندہ موا (moa)بستا تھا، 12 فٹ اونچا اور 250 کلو وزنی حیرت انگیزحیوان، جب انسان نے وہاں قدم رکھا تو اس نے موا کا اتنا زیادہ شکار کیا کہ پرندہ ناپید ہو گیا.
مشہور فلم سیریز ’’لارڈ آف رنگز‘‘ کا ڈائریکٹر سر پیٹر جیکسن جو کیوی کے دیس کا باسی ہے، اس پرندے کا عاشق ہے، وہ موا کے کئی فوسلز کا ذخیرہ رکھتا ہے.
اب اس کی مالی مدد سے’’کلوسل بائیوسائنسز‘‘ نامی امریکی کمپنی کے سائنسداں موا کے فوسلز میں محفوظ ڈی این اے کے ذریعے یہ انوکھا پرندہ دوبارہ پیدا کرنے تحقیق وتجربات کریں گے.
ممکن ہے اگلے پانچ برس میں سائنسی کرشمے سے اللہ تعالی کی یہ عجیب مخلوق پھر زمین پر نمودار ہو جائے۔