Express News:
2025-08-13@06:49:17 GMT

آئی ایم ایف کی شرط پر نیا کلائمیٹ بجٹ طریقہ کار متعارف

اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT

وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی شرط پر نیا کلائمیٹ بجٹ طریقہ کار متعارف کردیا جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں موسمیاتی اخراجات کی واضح نشاندہی لازم قرار دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کلائمیٹ بجٹ ٹیگنگ سبسڈیز اور گرانٹس تک توسیع پا گئی، تمام وزارتوں و ڈویژنز سے 30 مئی تک بجٹ تخمینے طلب کر لیے گئے۔

متعلقہ محکموں کو اضافی فارم “تھری سی” پُر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کلائمیٹ بجٹ ٹیگنگ آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بنیادی شرط ہے، سبسڈیز کی شفافیت اور ماحولیاتی انطباق اب لازمی جزو بنے گا۔

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مالی نظم و ضبط کو مزید سخت کیا جائے گا    بجٹ دستاویز میں ماحولیات کیلئے الگ اور نمایاں لائن آئٹمز شامل ہوں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کلائمیٹ بجٹ

پڑھیں:

پٹوار خانوں میں خالی نشستوں پر بھرتیوں کا کیس: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے طریقہ کار جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا

—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے پٹوار خانوں میں خالی نشستوں پر بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھرتیوں کا مجوزہ طریقہ کار جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔

پٹوار خانوں میں پرائیویٹ لوگوں کے کام کی تفتیش کے لیے مقرر افسر اے سی انڈسٹریل ایریا عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے اسسٹنٹ کمشنر سے اسٹیٹ کونسل کی رپورٹ سے متعلق استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے رپورٹ دیکھی ہے جو اسٹیٹ کونسل نے جمع کروائی ہے؟ جس پر اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے بتایا کہ میں نے ابھی وہ رپورٹ نہیں دیکھی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ پورا ریونیو ڈیپارٹمنٹ اس میں شامل ہے اور اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت بھی موجود نہیں ہے۔ 

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے کہا کہ کچھ وقت دیا جائے، ہم تعیناتیاں کر دیں گے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پٹوار سرکلز میں سرکاری افسر تعینات کرنے ہیں تاکہ عوام کو سہولت ملے، عوام پٹوار خانوں میں بیٹھے پرائیویٹ لوگوں کو رشوت دے رہے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ کوٹے سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے موجود ہیں، رولز الگ اور عدالتی فیصلے الگ ہیں۔ رولز میں ترمیم کرنی پڑے گی۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آئینی ترمیم بھی کرنا پڑے گی۔ جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 27ویں ترمیم آ جائے گی، بغیر پڑھے لکھے اور بغیر کوالیفکیشن کے لوگ کام کر رہے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے کہا کہ اگر پٹواری نہ بچے تو کام رک جائے گا۔ 

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کوئی شخص کسی پوزیشن کے لیے ناگزیر نہیں ہے، پاکستان 25 کروڑ کا ملک ہے، لوگ ریٹائر بھی ہوتے ہیں، فوت اور ڈسمس بھی ہوتے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ کچھ وقت دیا جائے، تعیناتیوں تک نظام چلانا ہے، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • نوجوان طبقہ معرکہ حق اور جشن آزادی کے سلسلے میں بھرپور طریقہ سے حصہ لے رہا ہے، ناصر شاہ
  • ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ’دی لائگ آف شوگرل‘ متعارف، ریلیز کا اعلان جلد ہوگا
  • گھر بیٹھے پیدائش اور وفات کا اندراج، نادرا نے نئی آن لائن سہولت متعارف کرا دی
  • پٹوار خانوں میں خالی نشستوں پر بھرتیوں کا کیس: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے طریقہ کار جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا
  • پٹوارخانوں میں بھرتیوں سے متعلق کیس ؛ڈپٹی کمشنر نے بھرتیوں کا طریقہ کار جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا
  • شمالی علاقوں میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان، پنجاب سے سیاح سفر سے گریز کرنے لگے
  • غزہ میں جنگ کا دائرہ وسیع کرنا ہی اختتام کا بہترین طریقہ ہے، اسرائیلی وزیر اعظم کی منظق
  • کویت میں پاکستانیوں کیلیے نوکریاں: اہلیت کا معیار اور درخواست دینے کا طریقہ
  • حماس کو کچلنا غزہ جنگ کے خاتمے کا بہترین طریقہ، نیا آپریشن جلدی مکمل کرلیں گے، اسرائیلی وزیراعظم
  • کویت میں پاکستانیوں کیلئے روزگا کا سنہری موقع: اہلیت اور درخواست دینے کا مکمل طریقہ کار