Daily Ausaf:
2025-05-14@20:16:58 GMT

بجلی بند رہے گی

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

لاہور (نیوز ڈیسک ) بجلی بند رہے گی۔تفصیلات کے مطابق برقی لائنوں کی دیکھ بھال اورمرمت کے سلسلے میں مورخہ15مئی کوصبح8سےدوپہر2بجے تک گرین ویوگرڈ سے فیڈرز،شعیب سٹیل،پریشن فارگنگ 2،واہگڑے،بابر علی،جمال ٹاؤن،سیال،کشور فضل،رچنا گلاس،صدیق لیدر،نوری بوری،پنجاب کانکسٹ سےبجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کیخلاف نہ بولنے پر بالی ووڈ اسٹارز کیخلاف مہاراشٹرا پولیس ایکشن میں آگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کی درخواست

کے الیکٹرک نے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 5 روپے 2 پیسے سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔ درخواست میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو 6 ارب 79 کروڑ روپے کے ریلیف کا تخمینہ ہے۔  کے الیکٹرک نے ساتھ ہی یہ درخواست بھی کر دی کہ کے الیکٹرک کی پاور پلانٹس کے اسٹارٹ اپ سمیت مختلف مدوں میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی کی رقم زیر التوا ہے جس میں سے نیپرا نے نومبر سے جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس میں سے 9 ارب 40 کروڑ روپے الگ کر لئے ہیں اور یہ رقم کراچی کے صارفین کو نومبر سے جنوری تک ملنے والے ریلیف سے کاٹی گئی ہے۔ کے الیکٹرک نے درخواست میں مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ریلیف سے بھی رقم کٹوتی کی درخواست کی ہے۔  یاد رہے کہ کراچی کی مختلف7 کاروباری تنظیمیں کے الیکٹرک کے مطالبے پر نیپرا کی طرف سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس کے ریلیف میں کٹوتی کی مسلسل مخالفت کر رہی ہیں۔  ان کا موقف رہا ہے کہ پاور پلانٹس کے اسٹارٹ اپس کے خرچے صارفین پر نہیں ڈالے جاسکتے۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 22 مئی کو سماعت کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی صارفین کو 3 روپے فی یونٹ کمی کے ریلیف سے محروم کر دیا گیا
  • گلگت، بجلی بل نہ دینے والے صارفین کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
  • صارفین کو بجلی حادثات سے محفوظ رکھنا آئیسکو کی اولین ذمہ داری ہے، ترجمان آئیسکو
  • خبردار!!!کل بجلی بند رہے گی، کس کس علاقے میں ؟ خبر آ گئی
  • حکومت ایک بار پھر سولربائی بیک ریٹ کم کرنے کے لیے پر تولنے لگی
  • صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کی درخواست
  • ایک بار پھر ریلیف سے محروم کر دیا گیا،بجلی صارفین کے لیے بُری خبر
  • میہڑ: انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران بجلی بند، 10 طلبہ بیہوش
  • بڑی خوشخبری، بجلی سستی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری