راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے فوجی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ اپنے دورے کے دوران، اسپیکر قومی اسمبلی نے ملک کی سرحدوں کے دفاع میں مسلح افواج کی جرات، حوصلے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے قوم کے محافظوں اور معصوم شہریوں کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جو انہوں نے بھارتی جارحیت کا بہادری سے سامنا کرتے ہوئے دیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بھارتی فوج کے بلا اشتعال حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی جن کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امن کے قیام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور ملک کی خودمختاری کے دفاع کے حق کو اجاگر کیا۔

اسپیکر نے زخمی فوجی جوانوں اور شہریوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور انہیں قوم کی طرف سے مکمل حمایت کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم اس مشکل وقت میں اپنی بہادر افواج اور ثابت قدم شہریوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے سی ایم ایچ راولپنڈی کے طبی عملے کی لگن اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسپیکر قومی اسمبلی شہریوں کی انہوں نے

پڑھیں:

دہشتگردی میں شہید شہریوں کے لواحقین کی امداد 25 لاکھ کرنے کا بل پنجاب اسمبلی میں پیش

دہشتگردی سے متاثر شہریوں کی امداد کا ترمیمی بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں پیش کیے گئے دہشتگردی سے متاثر شہریوں کی امداد کے ترمیمی بل 2025 میں شہید شہریوں کے لواحقین کی امداد 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ زخمی شہریوں کی امدادی رقم بھی 5 سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ اسمبلی میں پیش بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور بڑھتے اخراجات کے باعث امدادی رقم میں اضافہ کیا جائے اور ترمیمی بل کو فوری طور پر نافذ العمل کرایا جائے۔ رکن اسمبلی ایاز احمد نے ترمیمی بل پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پیش کیا جس کے بعد اسپیکر نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب، نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعظم کا کرک میں 17خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 29 ستمبر  کی شام 5 بجے طلب
  • لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر سے علی لاریجانی کی ملاقات
  • خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی کرک میں کارروائی، 17 خوارج ہلاک اور متعدد زخمی
  • الطاف حسین وانی کا ترک صدر اور او آئی سی ممالک کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت پر خراجِ تحسین
  • سیاحت ملک کی معاشی، سماجی اور ثقافتی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ایاز صادق
  • اسپیکر قومی اسمبلی کا وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ سے خطاب پر اظہارِ خیال
  • دہشتگردی میں شہید شہریوں کے لواحقین کی امداد 25 لاکھ کرنے کا بل پنجاب اسمبلی میں پیش
  • سپیکرقومی اسمبلی کی اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد،اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں،سردار ایاز صادق