پاکستان میں نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان میں نئے مالی سال 26-2025 کا بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات آج شروع ہوں گے، آئی ایم ایف غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کے لیے سخت کنٹرول چاہتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں پاکستان کی مجموعی آمدن 20 کھرب روپے تک لے جانے کا مطالبہ کیا ہے، رواں مالی سال پاکستان کی مجموعی آمدن تقریباً 17.
ذرائع کے مطابق پاکستان تعمیراتی، صنعتی شعبوں کےلیے خام مال پر اور پراپرٹی کے لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنا چاہتا ہے، پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایف ای ڈی اور سپر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھی جائے گی۔
اسلام آبادوفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں...
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد تک بڑھانے کی یقین دہانی کروائی جائے گی، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کے لیے مختلف تجاویز بھی آئی ایم ایف کے سامنے رکھی جائیں گی، اگلے سال غیر ملکی قرض کی صورتحال اور اس کے انتظامات پر بات چیت مذاکرات کا حصہ ہے۔
ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران پاکستان کو تقریباً 19 ارب ڈالر غیرملکی قرض واپس کرنا ہے، آئی ایم ایف قرض کی پائیدار ادائیگی پر زور دے رہا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ بھی مذاکرات میں کیے جانے کا امکان ہے، دفاع، ترقیاتی پروگرام اور سبسڈی کو بھی ان مذاکرات میں حتمی شکل دی جائے گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف مالی سال ہے ذرائع
پڑھیں:
پی ایس ایل 10 میں آج لیگ مرحلے کا آخری میچ کھیلا جائے گا
راولپنڈی:ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کے لیگ مرحلے کا آخری میچ آج راولپنڈی میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
میچ شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا مقابلہ یونائیٹڈ نے 6 وکٹوں سے جیتا تھا۔ آج کے میچ کا نتیجہ نہ صرف پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشنز کا فیصلہ کرے گا بلکہ کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدِمقابل آنے والی ٹیم کا بھی تعین کرے گا۔
اگر اسلام آباد یونائیٹڈ فتح حاصل کر لیتی ہے تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن یقینی بنالے گی جبکہ دوسری پوزیشن کے لیے رن ریٹ فیصلہ کرے گا۔ دوسری جانب اگر کراچی کنگز جیت جاتے ہیں یا میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو وہ ایک پوائنٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن برقرار رہیں گے۔
پی ایس ایل میں کل آرام کا دن ہوگا جبکہ پرسوں سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پلے آف مرحلہ شروع ہوگا۔ بدھ کو کھیلا جانے والا کوالیفائر میچ سیزن 10 کے فائنل کے لیے براہِ راست رسائی کا موقع فراہم کرے گا۔
گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن 10 کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندر نے پشاور زلمی کو ہرا کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا جس کے بعد پلے آف مرحلے کی لائن اپ بھی مکمل ہوگئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندر اور اسلام آباد اگلے مرحلے میں داخل ہونے والی 4 ٹیمیں قرار پائی ہیں، جبکہ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا سفر تمام ہوگیا ہے۔
آج ہونے والے آخری لیگ میچ کے بعد فیصلہ ہوگا کہ پلے آف مرحلے میں کونسی ٹیم کس سے ٹکرائی گی۔