تہران، ایرانی وزیر خارجہ کیساتھ اعلی سطحی فلسطینی مزاحمتی وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
حماس کے ایک اعلی سطحی وفد نے آج تہران میں ایرانی وزیر خارجہ کیساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک اعلی سطحی وفد نے آج تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس ملاقات میں باسم نعیم اور اسامہ حمدان کے ساتھ ساتھ خالد قدومی اور دیگر فلسطینی مزاحمتی رہنما بھی شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق حماس کے مذکورہ اراکین سیاسی بیورو ایرانی دارالحکومت منعقدہ تہران ڈائیلاگ فورم میں شرکت کے لئے اس وقت ایران کے دورے پر ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
غزہ کے لوگوں اور مزاحمت کے قدم چومتے ہیں جنہوں نے رہائی دلوائی، اسرائیلی جیل سے رہا فلسطینی کی گفتگو
غزہ جنگ بندی معاہدہ کے تحت حماس نے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا جس کے نتیجے میں تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدی بھی اسرائیلی جیلوں سے رہا ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد مغربی کنارے پہنچنے والے ایک فلسطینی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور پھر غزہ کے لوگوں اور مزاحمت کے قدم چومتے ہیں جنہوں نے ہمیں عزت کے ساتھ رہائی دلوائی۔
رہائی پانے والے فلسطینی نے دعا کی کہ تمام فلسطینی قیدیوں کو آزادی ملے، ہم ان سب کے لیے آزادی کی دعا کرتے ہیں کہ جیسے ہم اپنے گھروالوں اور خاندانوں سے دوبارہ مل گئے ہیں وہ بھی اپنے خاندان سے آملیں۔
اس موقع پر صحافی نے رہائی پانے والے فلسطینی سے اسرائیلی جیل میں اس کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک سے متعلق سوال کیا۔
جواب میں فلسطینی شہری نے کہا کہ جیل کے حالات بہت زیادہ سخت تھے، ہمیں 4 دن پہلے اپنی کوٹھریوں سے نکالا گیا اور تب سے ہمیں مارا پیٹا جاتارہا اور ذلیل کیا گیا۔