صحت کارڈ میں مزید بیماریوں کا علاج شامل کردیا گیا: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صحت کارڈ میں مزید بیماریوں کا علاج شامل کر دیا گیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جگر، گردے اور بون میرو کی پیوند کاری کا علاج اب مفت فراہم کیا جائے گا، آلہ سماعت کی تنصیب کا علاج بھی صحت کارڈ میں شامل کر لیا گیا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مردان سے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت او پی ڈی کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا، دیگر بیماریوں کا علاج بھی جلد صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 108 ارب روپے کی خطیر رقم عوام کی صحت پر خرچ کی جا چکی ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 753 اسپتالوں میں صحت کی مفت سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صحت کارڈ میں کا علاج
پڑھیں:
جونیئر ہاکی ورلڈکپ: پاکستان کے انکار کے بعد عمان کو شامل کرلیا گیا
جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں سیکیورٹی ایشوز کی بناء پر پاکستان ٹیم کے بھارت جانے سے انکار کے بعد عمان کو شامل کرلیا گیا۔
ایف آئی ایچ نے عمان کو میگا ایونٹ کا حصہ بنانے کی تصدیق کردی۔
Following Pakistan’s decision not to participate in the upcoming FIH Hockey Men’s Junior World Cup Tamil Nadu 2025, the Oman men’s junior team will now take the spot in the event, being held from 28 Nov - 10 Dec 2025.
Read the full story here: https://t.co/ycCYovCWrv #JWC2025 pic.twitter.com/kMS4nQaZua
جونئیر ہاکی ورلڈکپ 28 نومبر سے چنائی میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
پہلی بار مینز اور ویمنز مقابلوں میں 24، 24 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔
ملائییشیا میں کھیلے گئے گزشتہ ایڈیشن میں جرمنی نے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز پایا تھا۔