آئی جی خیبر پختونخوا نے آر پی او ملاکنڈ سے باجوڑ دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا نے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ملاکنڈ سے باجوڑ دھماکےکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
انہوں نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات دے دیے۔
آئی جی ذوالفقارحمید نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو خصوصی ٹیم باجوڑ بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔
باجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ کے قریب دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور دیگر اہلکار شہید ہو گئے۔
ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق الخوارج نے اسسٹنٹ کمشنر ناوا گئی کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے، دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
خیال رہے کہ باجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ کے قریب دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور دیگر اہلکار شہید ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر دھماکے سے 5 افراد شہید ہوئے، اسسٹنٹ کمشنر ناؤگئی فیصل اسماعیل، نائب تحصیلدار عبدالوکیل شہید ہوگئے، دھماکے میں کانسٹیبل زاہد اللّٰہ، اے ایس آئی نورحکیم اور محکمہ ایریگیشن کا ملازم فضل منان بھی شہید ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔