چین اور فرانس کو جامع تعلقات اور متحد ہونے کی ضرورت ہے، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
چین اور فرانس کو جامع تعلقات اور متحد ہونے کی ضرورت ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ :فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے پیرس کے الیسی پیلس میں ملاقات کی۔ہفتہ کے روز میکرون نے کہا کہ فرانس اور چین کے درمیان کثیر الجہتی کی وکالت اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری جیسے بہت سے اہم امور پر وسیع اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ فرانس بین الاقوامی اقتصادی، مالیاتی اور عالمی گورننس کے شعبوں میں چین کے ساتھ پالیسی کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے اور عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ اپنے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مزید متوازن اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے فرانس میں چین کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔
اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ اسٹریٹجک کمیونیکیشن ، یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے، مشترکہ طور پر کثیر الجہتی پر عمل کرنے، یکطرفہ پسندی اور غنڈہ گردی کی مخالفت کرنے، بلاک تصادم کی مزاحمت کرنے، مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے ۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے اور اعلیٰ سطح پر ایک کھلی معیشت کا نیا نظام تعمیر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے اور امید کرتا ہے کہ فرانس چینی کاروباری اداروں کو فرانس میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے لئے زیادہ سازگار اور منصفانہ ماحول فراہم کرے گا.
اس موقع پر چین-فرانس اور چین-یورپ تعلقات پر گہرا ئی ، مثبت انداز اور صاف گوئی سے تبادلہ خیال ہوا، جس کے نتیجے میں اہم مشترکہ تفہیم پر اتفاق ہوا۔ پہلا یہ کہ دونوں فریقوں نے مستحکم حکمت عملی پر مشتمل رابطے کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔دوسرا یہ کہ باہمی فائدے پر مبنی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔تیسرا یہ کہ عوامی رابطوں اور ثقافتی ہم آہنگی کو بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا اور چوتھا یہ کہ کثیرالجہتی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈریپ میں ڈائریکٹرز کے تقرری و تبادلے،، چوہدری ذیشان نذیر کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ،، نوٹیفکیشن سب نیوزپر حماس کی غزہ جنگ بندی معاہدے پر تجاویز موصول؛ مشاورت بھی شروع؛ اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان، حماس کی جانب سے مثبت پیشرفت اسرائیلی حکومت اور فوج آمنے سامنے، نیتن یاہو اپنے آرمی چیف پر چلا اٹھے القسام بریگیڈ کے نئے سربراہ غزہ معاہدے میں رکاوٹ؟ امریکی اخبار کا انکشاف سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عالمی جوہری ادارے کے معائنہ کار ایران سے واپس چلے گئے یوکرین کیخلاف جنگ میں روس کی شکست قبول نہیں، چین نے یورپی یونین کو آگاہ کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین چین فرانس تعاون کو کو مضبوط کرنے کے وانگ ای کے ساتھ کے لئے
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیدیا
وزیرِ اعظم شہبازشریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن اور جدیدٹیکنالوجی سے معیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی، ترقی اور شفافیت کےلیے اس کو پیپر لیس بنانا ہو گا۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کا خواہاں رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے میں یو اے ای کے کاروباری افراد کا اہم کردار ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں کاروباری، زرعی و صنعتی سرگرمیوں اور بینکاری نظام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔