اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کا بڑا اسکینڈل
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف بی آر حکام کی ملی بھگت سے کسٹمز آکشن نظام کے ذریعے اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس پر 2 کسٹمز افسران کو معطل کرکے نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا، جبکہ ملک گیر کریک ڈاوٴن کے دوران اس کاروبار میں ملوث 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک سینئر آفیسر نے بتایا ملزمان کسٹمز آکشن سسٹم کے غلط استعمال کے ذریعے اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دیتے تھے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اب تک 103 ایسی گاڑیوں کی نشاندہی ہو چکی ہے جو جعلی یوزر آئی ڈیز کے ذریعےرجسٹرڈ کی گئیں، اس کے علاوہ نیلامی اور دیگر سرکاری ریکارڈ میں بھی جعلسازی کی گئی۔
محرم کے انتظامات پر مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کا مطمئن ہونا حکومت کی کامیابی ہے:عظمٰی بخاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
نواز شریف غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ
لاہور:سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہو گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم آج جاتی امرا رائیونڈ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے وہ غیر ملکی ایئرلائن قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔
قبل ازیں جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف کی روانگی کی تمام تر تیاریاں مکمل کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا لندن میں قیام تقریبا 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔ نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔
یاد رہے کہ نواز شریف نے کچھ روز قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں اپنا چیک اپ بھی کروایا تھا، جہاں ان کی گردن کی ایم آر آئی بھی کی گئی تھی۔ نواز شریف کو پٹھوں میں درد کی شکایت سامنے آئی تھی۔
اس سے قبل نواز شریف رواں سال جون میں لندن گئے تھے۔